• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مہدی کب آینگے؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوءے لکھتے ہیں:
سوال : میں نے بہت زیادہ مہدی اور دجال اور مسیح علیہ السلام کے ظہور کے بارہ میں علامات پڑھی ہیں اور وہ علامتیں بھی جن کی خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے تو مجھے ان علامتوں نے دہشت زدہ کر دیا ہے کہ وہ حقیقی طور پر آچکی ہیں یا پھر اب ثابت ہو چکی ہیں اور فی الواقع بہت زیادہ علامتیں مثلا وقت کی قربت اور شراب پینے کی کثرت اور زنا کا زیادہ ہونا اور موسیقی کا پھیلنا وغیرہ موجود ہیں ۔
تو میرا یہ سوال ہے کہ :
تو آپ کا کیا خیال ہے کہ مذکورہ تین نشانیوں مہدی ، دجال ، عیسی علیہ السلام کا ظہور بہت زیادہ قریب ہے اور وہ ہماری زندگی میں ہو گا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے عطا فرمائے ۔

الحمد للہ :
تین علامتوں کا ظہور مہدی اور دجال اور عیسی علیہ السلام کا نزول یقینی ہے اور ان کا وقوع لازمی ہو گا جیسا کہ اس پر صحیح دلائل موجود ہیں ۔
اور ان تین علامتوں کا ظہور آپس میں قریب ہے یعنی ایک دوسرے سے بہت قریب ہوں گی کیونکہ جیسا کہ صحیح احادیث میں یہ بات ثابت ہے کہ عیسی علیہ السلام مہدی کے پیچھے نماز ادا کریں گے اور اسی طرح عیسی علیہ السلام دجال کو قتل کریں گے ۔
لیکن ان کے وقوع کو اللہ سبحانہ وتعالی زیادہ جانتا ہے اور رہی یہ بات کہ ان کا وقوع قریب ہے تو شرعی دلائل اور نصوص سے یہ ثابت ہے کہ ان کا وقوع قریب ہے لیکن یہ کہنا کہ ہماری زندگی میں ان کا وقوع ہو گا یہ کہ ہمارے زندگی کے بعد تو یہ علم غیب میں سے ہے جس کا علم صرف اللہ تعالی کے پاس ہی ہے ۔
تو مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ عموی فتنوں سے اور خاص کر دجال کے فتنے سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتا ، اور یہ کہ وہ اللہ تعالی سے اعلانیہ اور خفیہ طریقے سے دعا مانگتا رہے کہ اللہ تعالی اسے دنیاوی اور اخروی زندگی میں صحیح قول پر ثابت قدم رکھے ۔
واللہ اعلم .
الشیخ محمد صالح المنجد
 
Top