بے شک ،مگر اکٹھے کیسے ہوں،ہم تو فورم پر ایک دوسرے کی بات کو تحمل سے نہیں سنتے ،فورا لہجات بدل جاتے ہیں،حقیقی زندگی میں کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔
اتحاد امت کےحوالے سے اگرآپ لوگوں کے اذہان میں کوءی تجاویز ہوں تو انہیں فورم پر ضرور شءیر کریں۔
فورم پر ایک دوسرے کی بات نہ سننے کی وجہ اپنے اپنے محدود نظریات ہیں، کوئی بھی دوسرے کی بات سننے اور اس کے دلائل کی روشنی میں اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔
اور پھر سب سے بڑی وجہ کہ فورم پر گفتگو کسی میجر اور اہم ٹاپک پر نہیں ہوتی، بس کسی مخصوص شخص یا تنظیم کے نظریات اور خاص کر تنظیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات ہی گفتگو کا محور ہوتی ہیں۔
اتحاد امت کے حوالے سے تو سب سے بہترین بات اللہ تعالیٰ نے نازل فرما دی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا۔۔۔سورة آل عمران
اس سے زیادہ اور کیا بات بہتر ہو سکتی ہے، لیکن کوئی بھی فرقہ، جماعت، مسلک، گروہ، قرآن مجید کی اس آیت پر عمل کرتا ہوا دکھائی نہیں دیتا، بد عقیدہ اور اہل بدعت کو تو چھوڑیں ، خود راسخ العقیدہ اور موحدین کے اپنے اپنے کئی گروہ ہیں جو اپنے مخالفین پر سخت تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اب ایسی پریشان کن صورتحال میں کیا کیا جا سکتا ہے؟