• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
امریکا میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے باہر فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک

ویب ڈیسک 22 منٹ پہلے

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر منعقدہ کانفرنس کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گارلینڈ کےکرٹس کلویل سینٹر میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش جاری تھی کہ 2 مسلح افراد نےعمارت کے باہر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دونوں افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے واقعے کے فوری بعد عمارت کو خالی کرکے بند کردیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا اس نمائش سے براہ راست تعلق کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا جب کہ حملہ آوروں کے زیراستعمال گاڑی اور دیگر شواہد کی مدد سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

http://www.express.pk/story/353512/
 
Top