• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکا میں سنگدل ماں نے اپنے 7 نومولود بچوں کو قتل کردیا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
امریکا میں سنگدل ماں نے اپنے 7 نومولود بچوں کو قتل کردیا !!!
واشنگٹن: امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک عورت نے اپنے ہی 7 بچوں کو قتل کرکے لاشیں ڈبوں میں چھپا دیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست یوٹاہ میں ایک شخص کو اپنے گھر کے گیراج میں صفائی کے دوران ایک نومولود بچے کی لاش ملی، جس کی اطلاع اس نے پولیس کو کی، پولیس نے گھر کی تلاشی لی تو اسے مختلف جگہوں پر رکھے گئے ڈبوں سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملیں۔ پولیس نے مکان میں رہائش پزیر شخص کی سابق بیوی میگن ہنٹسمین نامی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ میگن ہنٹسمین نے گزشتہ 10 سال کے دوران 7 بچوں کو جنم دیا اور پیدائش کے فوری بعد انہیں مار دیا، تاہم ملزمہ سے جاری تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس گھناؤنے فعل کے محرکات سے پردہ اٹھے گا۔
 
Top