فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سب سے پہلے تو حقائق کو مقبول عام تاثر سے الگ کر ديں۔
يہ حقيقت اس بات سے ثابت ہے کہ طالبان کی حکومت کی جانب سے متعدد بار درخواستوں کے باوجود، امريکہ کی جانب سے افغانستان ميں ان کی حکومت کو اقوام متحدہ سميت دنيا کے کسی بھی فورم پر سرکاری طور پر قبول نہيں کيا گيا تھا۔
يہ اعتراض کہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے طالبان کے مظالم پر امريکہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظيموں نے کبھی آواز بلند نہيں کی اور 11 ستمبر 2001 کے واقعے کے بعد اچانک طالبان کو مجرم قرار دے ديا گيا، حقائق کے منافی ہے۔
30 جنوری 1998 کو يو – ايس – اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی جانب سے افغانستان ميں انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کے خلاف ايک خصوصی رپورٹ شائع کی گئ جو آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔
http://reliefweb.int/report/afghanistan/afghanistan-country-report-human-rights-practices-1997
11 جون 1997 کو ايمينسٹی انٹرنيشنل کی جانب سے افغانستان ميں خواتين پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کے حوالے سے رپورٹ آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔
http://www.amnesty.org/en/library/info/ASA11/005/1997
اگست 1998 ميں فزيشن فار ہيومن رائٹس نامی تنظيم کی جانب سے "طالبان کی عورتوں کے خلاف جنگ" کے عنوان سے ايک مفصل رپورٹ شائع کی گئ جو کسی بھی ايسے شخص کی آنکھيں کھولنے کے ليے کافی ہے جو يہ سمجھتا ہے کہ طالبان کے دور حکومت ميں افغانستان امن کہ گہوارہ تھا۔
http://physiciansforhumanrights.org/library/documents/reports/talibans-war-on-women.pdf
نومبر1995 ميں اقوام متحدہ کے ادارے يونيسيف نے طالبان کے زير اثر تمام علاقوں ميں تعليم کی مد ميں دی جانے والی امداد پر مکمل بين لگا ديا کيونکہ طالبان نے لڑکيوں کی تعليم پر پابندی لگا دی تھی جو کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے قوانين کے منافی ہے۔
1995 ميں بيجينگ ميں منعقد کی جانے والی خواتين کے حقوق کی کانفرنس ميں افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اقدامات کی توثيق کر دی گئ۔
1996 ميں برطانيہ کی سیو دا چلڈرن نامی تنظيم نے افغانستان کو دی جانے والی امداد پر مکمل پابندی لگا دی کيونکہ طالبان کی جانب سے افغانستان کی خواتين تک اس امداد کی منتقلی ناممکن بنا دی گئ۔
7 اکتوبر 1996 کو اقوام متحدہ کے سيکرٹی جرنل پطرس غالی نے افغانستان ميں طالبان کے مظالم کے بارے ميں جو کہا وہ آپ اس ويب لنک پر پڑھ سکتے ہيں۔
http://www.hri.org/cgi-bin/brief?/news/world/undh/96-10-07.undh.html
1999 ميں امريکی سيکرٹری آف اسٹيٹ ميڈلين آلبرائٹ نے طالبان کے حوالے سے کہا کہ " افغانستان ميں عورتوں اور لڑکيوں پر ہونے والے مظالم سنگين جرم ہيں اور ان مظالم کو روکنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے"۔
کسی بھی موضوع کے حوالے سے متضاد راۓ رکھنا درست ہے لیکن يہ راۓ محض جذبات اور عمومی تاثر پر مبنی نہيں ہونی چاہيے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu