• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر المؤمنین سیدنا معاویہ رضي الله عنه امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضي الله عنه کی نظر میں

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
امیر المؤمنین سیدنا معاویہ رضي الله عنه امیر المؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضي الله عنه کی نظر میں

سیدنا معاویہ رضي الله عنه کی فضیلت کے لیے یہی دلیل کافی ہے کہ امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضي الله عنه نے انہیں گورنر (امیر ) مقرر فرمایا:

امام ذہبی رحمه الله فرماتے ہیں:

«حَسْبُكَ ‌بِمَنْ ‌يُؤَمِّرُهُ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ عَلَى إِقْلِيْمٍ - وَهُوَ ثَغْرٌ - فَيَضْبِطُهُ، وَيَقُوْمُ بِهِ أَتَمَّ قِيَامٍ، وَيُرْضِي النَّاسَ بِسَخَائِهِ وَحِلْمِهِ»

’’معاویہ رضي الله عنه کی فضیلت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ ان کو حضرت عمر رضي الله عنه اور پھر حضرت عثمان رضي الله عنه نے ایک علاقے کا امیر مقرر کیا اور وہ اُس وقت اتنا تجربہ نہیں رکھتے تھے، لیکن انہوں نے اس علاقے کو سنبھالا اور اس کا مکمل اعتبار سے خیال کیا اور اپنی سخاوت اور بردباری کے ساتھ لوگوں کو راضی رکھا۔‘‘


[ سير أعلام النبلاء - ط الرسالة، ۱۳۲/۳ ]

FB_IMG_1673502562178.jpg


حضرت عمر رضي الله عنه امیر مقرر کرنے کے حوالے سے بڑے ہی ذہین اور عادل ترین انسان تھے ، جیسا کہ ان کا فرمان ہے:

«اللَّهُمَّ ‌إِنِّي ‌أُشْهِدُكَ ‌عَلَى ‌أُمَرَاءِ الْأَمْصَارِ، وَإِنِّي إِنَّمَا بَعَثْتُهُمْ عَلَيْهِمْ لِيَعْدِلُوا عَلَيْهِمْ وَلِيُعَلِّمُوا النَّاسَ دِينَهُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَقْسِمُوا فِيهِمْ فَيْئَهُمْ، وَيَرْفَعُوا إِلَيَّ مَا أَشْكَلَ عَلَيْهِمْ مِنْ أَمْرِهِمْ»

’’اے الله! میں شہروں کے گورنرون کے بارے میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ میں نے لوگوں پر انھیں صرف اس لیے مقرر کر کے بھیجا کہ وہ ان سے انصاف کریں اور لوگوں کو ان کے دین اور ان کے نبی ﷺ کی سنت کی تعلیم دیں اور ان کے اموال فئ ان میں تقسیم کریں اور اگر لوگوں کے معاملات میں انھیں کوئی مشکل پیش آئے تو اسے میرے سامنے پیش کریں۔‘‘


[ صحيح مسلم، ص:۲۵٤، رقم الحدیث: ۵٦٧ (۱۵۵۷)، كِتَابُ الصَّلَاةِ، ‌‌بَابُ نَهْيِ مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا أَوْ كُرَّاثًا أَوْ نَحْوَهَا ]

FB_IMG_1673502565225.jpg


اس سے معلوم ہوا کہ حضرت عمر رضي الله نے اپنے امراء کو چھان بین اور تحقیق کاملہ کے بعد ہی گورنر مقرر فرماتے اور جن افراد کو لائق سمجھتے تھے انہی کو مقرر فرماتے۔

شيخ الإسلام امام ابن تیمیہ رحمه الله فرماتے ہیں:

«وَعُمَرُ ‌مِنْ ‌أَعْلَمِ ‌النَّاسِ ‌بِأَحْوَالِ ‌الرِّجَالِ، وَأَحْذَقِهِمْ فِي السِّيَاسَةِ، وَأَبْعَدِ النَّاسِ عَنِ الْهَوَى، لَمْ يُولِّ فِي خِلَافَتِهِ أَحَدًا مِنْ أَقَارِبِهِ، وَإِنَّمَا كَانَ يَخْتَارُ لِلْوِلَايَةِ مَنْ يَرَاهُ أَصْلَحَ لَهَا ; فَلَمْ يُوَلِّ مُعَاوِيَةَ إِلَّا وَهُوَ عِنْدُهُ مِمَّنْ يَصْلُحُ لِلْإِمَارَةِ»

’’عمر رضي الله عنه لوگوں کے حالات کو سب سے زیادہ جاننے والے تھے اور سیاسی امور میں سب سے زیادہ ذہین تھے اور خواہشات نفسانی سے سب سے زیادہ دور تھے اپنے دورِ خلافت میں کسی بھی اپنے قریبی رشتہ دار کو والی مقرر نہیں کیا، یقیناً وہ تو والی (امیر یا گورنر ) صرف اسی کو مقرر کرتے تھے، جس کو وہ لائق سمجھتے تھے، امیر معاویہ رضي الله عنه کو بھی اسی وجہ سے انہوں نے امیر مقرر کیا کہ وہ انہیں لائق سمجھتے تھے۔‘‘


[ منهاج السنة النبوية، ١٤٢/٨ ]

FB_IMG_1673502568202.jpg


خلافتِ سیدنا معاویہ رضی اللہ علیہ کے بارے میں امام محدث محمد بن مسلم بن عبيد الله بن شهاب الزهري رحمه الله (المتوفی ١٢٤ ھ) فرماتے ہیں:

«عمل معاوية بسيرة عمر بن الخطاب سنين لا يخرم منها شيئا»

’حضرت معاویہ رضي الله عنه کئی سالوں تک (حکومت کے معاملے میں) عمر بن خطاب رضي الله عنه کی سیرت کے مطابق عمل کر رہے تھے، اس مسئلے میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کی۔‘‘

[ السنة لأبي بكر بن الخلال، ٤٤٤/٢، رقم: ٦٨٣، قال المحقق: الدكتور عطية الزهراني: إسناده صحيح ]

FB_IMG_1673502571523.jpg
 
Top