عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
محترم! آپ کی بات بجا۔ دراصل بات یہ ہے کہ توبہ تائب ہونے کے بعد میں نے پہلے اپنی بنیاد (قرآن و حدیث پڑھ کر) بنائی۔ پھر میں نے نماز سے متعلق اختلافی مسائل کی طرف توجہ دی کہ یہ مجھے روزانہ پانچ دفعہ ادا کرنی ہوتی ہے۔ تقریباً پندر سال سے میں اس کے اختلافی مسائل کو پڑھ رہا ہوں۔ ہر ایک کی دلیل کو قرآن اور حدیث سے دیکھتا ہوں۔ اس مقصد کے لئے ”مکتبہ الشاملہ“ کا سافٹ ویر میرا ممد و معاون ہے جس کی وجہ سے بہت سے دجل و فریب کی حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے۔ کمپیٹر چونکہ کسی مسلک کا حامی نہیں ہوتا اس لئے وہ کسی بات کو چھپاتا نہیں۔ ایک موضوع کی ہر حدیث سامنے لے آتا ہے۔ اس کا مجھے بہت فائدہ ہؤا۔ وگرنہ میرے جیسا اگر خود کتب حدیث سے تلاش کرنے کی کوشش کرتا تو تقریباً ناممکن تھا۔محترم آپ کی تحاریر اس بات کی گواہ ہیں کہ آپ ان مسائل پر ہی بحث و مباحثہ جھگھڑا کرتے نظر آتے ہیں جن میں احناف اور اہل حدیث میں عمومی اختلاف ہے -