• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امیر المومنین عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آٹھ (8) رکعات تراویح کا حکم دیا تھا، الحمدللہ !

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
نہ صرف درست بلکہ اہلھدیث کہلانے والوں کی تعلیم کے مطابق سو فی صد درست۔ اہلحدیث یہی تعلیم دیتے ہیں کہ مسائل کو خود براہِ راست قرآن اور حدیث سے دیکھو۔ اختلاف کی صورت میں جس بات صحیح معلوم ہو اس پر چلیں۔ آپ کو میں چیلنج کرتا ہوں کہ آپ میرے دلائل کو چربہ ثابت نہیں کر سکتے۔ میں بقسم ( مجبوراً قسم کھا رہا ہوں) کہتا ہوں کہ اب تک اس مھدث فورم پر جو بھی دلائل دیئے ہیں وہ تمام میرے اپنے ذہن کی سوچ ہیں۔ نہ میری کسی سے اس دورانیہ میں مشاورت رہی ہے اور نہ ہی کسی کی معاون
امتحانات ختم ھو جانے دیں اسکے بعد میں ان شاء اللہ آپ کو آئینہ دکھاؤں گا. (یاد ضرور دلائیۓ گا اگر میں بھول گیا).
مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو میرے کون سے طرزِ عمل کی وجہ سے شکایت ہے۔ ۔میرے حلقہ احباب میں اپنے مسلک والے بھی مجھ سے خوش نہیں رہتے۔ بلکہ میرے حقیقی بھائی اور بھتیجے بھانجے (جو تمام بریلوی ہیں) مجھ سے نالاں رہتے ہیں۔ بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہوں لیکن دین کے معاملہ میں لگی لپٹی بغیر صحیح بات کہہ دیتا ہوں۔ جاننے والوں میں میں مشہور ہوں کہ یہ لٹھ مارتا ہے۔
آپ کا طرز عمل جناب. سب سے زیادہ تکلیف دہ ھے. طوالت کے پیش نظر بس اسی پر اکتفا کرتا ھوں.
جزاک اللہ خیرا.
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
امتحانات ختم ھو جانے دیں اسکے بعد میں ان شاء اللہ آپ کو آئینہ دکھاؤں گا. (یاد ضرور دلائیۓ گا اگر میں بھول گیا).
اس امتحان کی بھی فکر رکھیں جو صرف ایک بار ہی ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس امتحان میں کامیابی عطا فرمائے (آمین)۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
اس امتحان کی بھی فکر رکھیں جو صرف ایک بار ہی ہونا ہے۔
اسی امتحان کی فکر کے لۓ تو اس امتحان کے لۓ فکر مند ھوں.
طنز کرنے کے علاوہ گر آپ دعا کرتے تو آپ چھوٹے نہیں ھو جاتے.
اللہ تعالیٰ ہمیں اس امتحان میں کامیابی عطا فرمائے (آمین)۔
آمین
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
طنز کرنے کے علاوہ گر آپ دعا کرتے تو آپ چھوٹے نہیں ھو جاتے.
اس امتحان کی بھی فکر رکھیں جو صرف ایک بار ہی ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس امتحان میں کامیابی عطا فرمائے (آمین)۔
محترم! میرے مراسلہ میں نہ تو طنز تھا اور نہ ہی دعاء سے خالی۔ آپ کی مثال تو ایسے ہے کہ؛
اپنی تو جہاں آنکھ لگی پھر وہیں دیکھو
آئینہ کو لپکا ہے پریشاں نظری کا

 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
محترم! میرے مراسلہ میں نہ تو طنز تھا اور نہ ہی دعاء سے خالی۔ آپ کی مثال تو ایسے ہے کہ؛
اپنی تو جہاں آنکھ لگی پھر وہیں دیکھو
آئینہ کو لپکا ہے پریشاں نظری کا

یہی شعر آپ پر صادق آتا ھے.
اپنی تو جہاں آنکھ لگی پھر وہیں دیکھو
آئینہ کو لپکا ہے پریشاں نظری کا
 

abulwafa80

رکن
شمولیت
مئی 28، 2015
پیغامات
64
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
57
غلام مصطفی ظہیر امن پوری صاحب کے پوسٹ کی پی ڈی ایف فائل سے لیا تہا شاید صحیح اور پورا نا آیا ہو جوآپنے بہیجا امیج میں وہی انہونے بہی لکہا ہے ۔۔۔
 
شمولیت
مارچ 20، 2018
پیغامات
172
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
64

نبی پاک ﷺ سے ۲۰ رکعت تراویح کا ثبوت

قَالَ الْاِمَامُ الْحَافِظُ حَمْزَۃُ بْنُ یُوْسُفَ السَّھْمِیُّ حَدَّثَنَا اَبُوْالْحَسَنِ عَلِّیُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ اَحْمَدَ الْقَصْرِیُّ اَلشَّیْخُ الصَّالِحُ حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمٰنِ بْنُ عَبْدِ الْمُؤمِنِ اَلْعَبْدُ الصَّالِحُ قَالَ؛ اَخْبَرَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدِ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُوْنَ حَدَّثَنَا اِبْرَاہِیْمُ بْنُ الْحَنَّازِعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عَتِیْکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ قَالَ خَرَجَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ فِیْ رَمَضَانَ فَصَلَّی النَّاسَ اَرْبَعَۃً وَّعِشْرِیْنَ رَکْعَۃً وَاَوْتَرَ بِثَلَاثَۃٍ. (تاریخ جرجان لحافظ حمزۃ بن یوسف السھمی ص146)
اعتراض:
محمد بن حمید الرازی اور عمر بن ہارون البلخی ضعیف ہیں۔ (ضرب حق: جولائی 2012ء مضمون زبیر علیزئی
جواب:
۱۔ امام ابن ماجہ رحمة اللہ علیہ نے ایک حدیث نقل کی ہے جس میں محمد بن حمید راوی ہیں اور اس کو صحیح کہا ہے اور البانی نے بھی اس پر صحیح کا حکم لگایا ہے
(۱۳۰۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الزُّرَقِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدِ رَجَعَ فِي غَيْرِ الطَّرِيقِ الَّذِي أَخَذَ فِيهِ .
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب عیدین کے لیے نکلتے تو اس راستہ کے سوا دوسرے راستہ سے لوٹتے جس سے شروع میں آئے تھے۔ابن ماجہ (صحیح عند ابن ماجہ و البانی وفیھا راوی محمد بن حمید)
۲۔عمر بن ہارون کے بارے میں امام ترمذی، امام بخاری اور دیگر محدثین کی رائے ملاحظہ فرمائیں۔

(شرح۲۷۶۲) ، ‏‏‏‏‏‏وَسَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ:‏‏‏‏ مُقَارِبُ الْحَدِيثِ، ‏‏‏‏‏‏لَا أَعْرِفُ لَهُ حَدِيثًا لَيْسَ لَهُ أَصْلٌ، ‏‏‏‏‏‏أَوْ قَالَ:‏‏‏‏ يَنْفَرِدُ بِهِ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ، ‏‏‏‏‏‏كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُ مِنْ لِحْيَتِهِ مِنْ عَرْضِهَا وَطُولِهَا لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ هَارُونَ، ‏‏‏‏‏‏وَرَأَيْتُهُ حَسَنَ الرَّأْيِ فِي عُمَرَ بْنِ هَارُونَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَسَمِعْتُ قُتَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ كَانَ صَاحِبَ حَدِيثٍ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ يَقُولُ:‏‏‏‏ الْإِيمَانُ قَوْلٌ وَعَمَلٌ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا، ‏‏‏‏‏‏وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَصَبَ الْمَنْجَنِيقَ عَلَى أَهْلِ الطَّائِفِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ قُتَيْبَةُ:‏‏‏‏ قُلْتُ لِوَكِيعٍ:‏‏‏‏ مَنْ هَذَا ؟ قَالَ:‏‏‏‏ صَاحِبُكُمْ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ.(ترمذی)
امام ترمذی کہتے ہیں: میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے ہوئے سنا ہے: عمر بن ہارون مقارب الحدیث ہیں۔ میں ان کی کوئی ایسی حدیث نہیں جانتا جس کی اصل نہ ہو، یا یہ کہ میں کوئی ایسی حدیث نہیں جانتا جس میں وہ منفرد ہوں، سوائے اس حدیث کے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ڈاڑھی کے طول و عرض سے کچھ لیتے تھے۔ میں اسے صرف عمر بن ہارون کی روایت سے جانتا ہوں۔ میں نے انہیں ( یعنی بخاری کو عمر بن ہارون ) کے بارے میں اچھی رائے رکھنے والا پایا ہے، ۳- میں نے قتیبہ کو عمر بن ہارون کے بارے میں کہتے ہوئے سنا ہے کہ عمر بن ہارون صاحب حدیث تھے۔ اور وہ کہتے تھے کہ ایمان قول و عمل کا نام ہے، ۴- قتیبہ نے کہا: وکیع بن جراح نے مجھ سے ایک شخص کے واسطے سے ثور بن یزید سے بیان کیا ثور بن یزید سے اور ثور بن یزید روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف پر منجنیق نصب کر دیا۔ قتیبہ کہتے ہیں میں نے ( اپنے استاد ) وکیع بن جراح سے پوچھا کہ یہ شخص کون ہیں؟ ( جن کا آپ نے ابھی روایت میں «عن رجل» کہہ کر ذکر کیا ہے ) تو انہوں نے کہا: یہ تمہارے ساتھی عمر بن ہارون ہیں
واللہ اعلم
- ابوحنظلہ
 
Top