• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انبیاء و اولیاء سے انتساب نجات کے لئے دلیل نہیں

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَقَالُوْا كُوْنُوْا ھُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَہْتَدُوْا۝۰ۭ قُلْ بَلْ مِلَّۃَ اِبْرٰھٖمَ حَنِيْفًا۝۰ۭ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ۝۱۳۵ قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓى اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْبَاطِ وَمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰى وَعِيْسٰى وَمَآ اُوْتِيَ النَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ۝۰ۚ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ۝۰ؗۖ وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ۝۱۳۶
وہ کہتے ہیں یہودی یا نصاریٰ بنو۔ تب ہدایت پاؤگے۔ تو کہہ نہیں بلکہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام )کی راہ پکڑی ہے جو جو حنیف (یکطرفہ) تھا اور مشرکوں ۱ ؎ میں سے نہ تھا۔(۱۳۵)تم بولو کہ ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اس (کلام) پر جو ہماری طرف نازل ہوا ہے اور اس پر جو ابراہیم واسمٰعیل واسحاق ویعقوب اور اس کی اولاد پر نازل ہوا اور جو موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام کو ملا تھا اور جو کچھ تمام نبیوں کو ان کے رب سے دیا گیا۔ ہم ان کے درمیان کسی میں فرق نہیں کرتے اور ہم اسی کے مطیع (مسلمان) ہیں۔(۱۳۶)
۱؎ ان آیات میں یہودیوں اور عیسائیوں کے اس زعم باطل کی تردید ہے کہ انبیاء سے انتساب انھیں نجات دلاسکے گا۔ فرمایا تم ان لوگوں کے اعمال کے ذمہ دار نہیں ہو۔ تم سے صرف تمہارے اعمال کی بابت پوچھا جائے گا۔پھر یہ بتایا کہ اسلام میں قطعاً تخرب وتفریق کی گنجائش نہیں۔ نجات یہودیت وعیسائیت کے محدود دائروں میں نہیں بلکہ توحید واسلام کے وسیع حلقہ میں ہے جس میں بت پرستی وشرک کی تنگ دلانہ ذہنیت کی بجائے توحید وتفرید کی آزادی ووسعت قلبی ہے۔
حل لغات
{اَسْبَاطٌ} جمع سَبْط۔ اولاد
 
Top