ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
انتخاب
قوم کے ہمدرد جاگ اٹھے کہ اُبھرا آفتاب
اوڑھ لی ہر راہزن نے رہنمائی کی نقاب
اوڑھ لی ہر راہزن نے رہنمائی کی نقاب
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
جگمگا اٹھا فقیہ شہر کا مدھم چراغ
بیچتے پھرتے ہیں واعظ سینہ ملت کے داغ
بیچتے پھرتے ہیں واعظ سینہ ملت کے داغ
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
اب کئی خدام اس سانچے میں ڈھالے جائیں گے
آستین قوم میں کچھ سانپ پالے جائیں گے
آستین قوم میں کچھ سانپ پالے جائیں گے
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
راہبر ایسے کہ جیسے اشجع و پامرد ہیں
جعفر و صادق کے بیٹے قوم کے ہمدرد ہیں
جعفر و صادق کے بیٹے قوم کے ہمدرد ہیں
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
اے غریبو! فصل گل آئی ہے گلشن لوٹ لو
پھر کہاں یہ راہنما، ان کے نشیمن لوٹ لو
پھر کہاں یہ راہنما، ان کے نشیمن لوٹ لو
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
ان کے دامن پر ہزاروں عصمتوں کا خون ہے
ان کے چہرے کی سپیدی زہرگوں مضمون ہے
ان کے چہرے کی سپیدی زہرگوں مضمون ہے
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
اے غریبو! اب سنبھل جاؤ اللہ کے واسطے
ان کے دامن پھاڑ دو، اپنی رِدا کے واسطے
ان کے دامن پھاڑ دو، اپنی رِدا کے واسطے
انتخاب ......... انتخاب اے انتخاب
(شورش کاشمیری)