• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

[انتظامیہ] -- صاحبین کا امام ابو حنیفہ سے اختلاف

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
سمجھ نہیں آرہی کہ آپ کو ندوی کہوں یا جمشید کہوں یا جمشید ندوی صاحب کہوں ؟
شاکر اور کلیم حیدر اور دیگر منتظمین حضرات سے گزارش ہے کہ فورم کی ترتیب و تنظیم کے حوالے سے کوئی مسئلہ تو نہیں کہ ایک ہی آدمی کبھی جمشید بن کر آجاتا ہے اور کبھی ندوی ۔
اگرمزید شک وشبہ بھی برقرار ہے ؟تومحدث انتظامیہ سے رابطہ کریں اورکہیں کہ دونوں کے آئی پی ایڈریس یادیگر جاننے کے جوطریقے ہوتے ہیں اس کوکام میں لائیں۔ ورنہ اپنے دماغ کو خواہ مخواہ زحمت نہ دیں۔
اگرآپ کو دونوں کو ایک کہہ کر خوشی ملتی ہے توآپ کی خوشی میں ہم بھی خوش ہیں۔کوشش کیجئے کہ کوئی مضبوط دلیل مل جائے جس سے کہ دونوں کو ایک ثابت کرسکیں۔ انتظامیہ سے بھی رابطہ کریں۔ذاتی طورپر بھی۔
جمشید صاحب آپ ذرا یہ وضاحت کریں آپ نے کہا تھا کہ :
اگرآپ کی نظروسیع ہوتی تودرمختار میں ابن عابدین شامی نے بھی غزالی کے حوالہ سے دوتہائی مسائل میں اختلاف کی بات نقل کی ہے۔
پھر ندوی کی آئی ڈی سے یہ کہا گیا :
حقیقت یہ ہے کہ خضرحیات نے ایک بھی حوالہ نہیں دیاتھاحنفی علماء کا۔میں نے ہی ان کی رہنمائی اس جانب کی کہ ابن عابدین شامی نے شامی میں یہ بات کہی ہے۔
حالانکہ اگر آپ کے کہنے کے مطابق آپ ندوی صاحب کے قریب رہتے ہیں تو پھر ندوی صاحب کو کہنا چاہیے تھا کہ یہ تو جمشید صاحب کی رہنمائی پر انہوں نے ایسا کیا ہے ۔
رفیق طاہر صاحب والا حال آپ بھی آناشروع ہوگیاہے؟کیپ اٹ اپ لگے رہو منابھائی۔

میراخیال ہے کہ یہ اس موضوع پر آخری مشارکت ہونی چاہئے اورندوی اورجمشید صاحب کے تعلق سے تمام مراسلات کو کسی دوسرے تھریڈ میں ضم کردیناچاہئے اوریہاں صرف موضوع پر گفتگو ہونی چاہئے۔
میں نے پوری دیانت داری سے کوشش کی تھی کہ خضر حیات اور جمشید برادران کے درمیان جاری اس مشارکت میں حصہ دار نہ بنوں۔ اور یہ سوچ بھی تھی کہ شاید بات رفع دفع ہو جائے۔ لیکن دو وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میری دخل اندازی ضروری ہو گئی۔

پہلی تو یہ کہ جمشید صاحب بار بار انتظامیہ سے رابطہ کرنے اور کنفرم کرنے کا کہتے رہے ہیں۔ اور دوسری اس لئے بھی کہ ان کا رویہ اس بنیاد پر خضر حیات صاحب کے ساتھ درست نہیں، یعنی انہیں جھٹلا رہے ہیں مسلسل۔ ایسی صورت میں خاموش رہنا ممکن نہیں۔


تو جمشید بھائی، ایک جملے میں محدث انتظامیہ کا فیصلہ تو یہ ہے کہ ندوی آپ ہی کی آئی ڈی ہے۔


آپ اوپن فورم پر یا ذاتی پیغام پر ثبوت چاہتے ہوں تو وہ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں، اگرچہ اس کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ خود تو اپنے حال سے واقف ہی ہیں۔ اور یہ بھی عرض کر دوں کہ آپ کی اس دہری شناخت کے بارے میں بہت عرصہ قبل ہی سے ہمیں معلوم تھا، ہمیں سے مراد میں اور انتظامیہ کے دو اہم ترین افراد، انس نضر اور کفایت اللہ برادران۔ اس ضمن میں ہم پہلے ہی اپنے خفیہ سیکشن میں گفتگو بھی کر چکے ہیں۔ یہاں سے آپ کو اپنے اور ہمارے رویے کا فرق بھی نوٹ کرنا چاہئے کہ ہم نے آپ کی عزت کی پاسداری کی خاطر کبھی بھی یہ بات انتظامیہ کے بھی کسی دوسرے فرد یا دیگر ناظمین کو نہیں بتائی۔ اگر ہماری جگہ آپ ہوتے تو شاید وہی تذلیل آمیز رویہ اختیار کرتے جو آپ کی اکثر پوسٹس کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ جبکہ ہم نے یہ سب دیکھنے کے باوجود آپ کو نہ صرف علماء سیکشن تک رسائی دی بلکہ محدث فورم کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہونے کے باوجود کبھی اشارتاً بھی اس پر تنبیہ تک نہیں کی۔

میں بذات خود ان دونوں آئی ڈیز کا پورا پیٹرن نوٹ کرتا رہا ہوں۔ ابتدائی طور پر ندوی کی آئی ڈی سے آپ ان مراسلات میں جواب دیتے رہے ہیں جہاں آپ کو لگتا ہوگا کہ بحث کو منطقی انجام تک نہ بھی پہنچا کر بیچ میں سے غائب ہو جائیں تو حرج نہ ہو۔ جبکہ جمشید کی آئی ڈی سے وہی پیٹرن تھا کہ " آخری مراسلہ ہر حال میں میرا ہی ہو" ۔

حال ہی میں اس پیٹرن میں ایک تبدیلی یہ نوٹ کی تھی میں نے کہ جمشید صاحب ذرا سنجیدگی سے مراسلت کرنے لگے تھے اور ندوی صاحب پر سارا بوجھ تھا دوسروں کی تذلیل اور شخصیات کو رگیدنے کا۔
باقی ہر شخص واقف ہے کہ ان دونوں آئی ڈیز کا نہ صرف یہ کہ انداز تحریر ایک سا ہے اور قطعاً عام نہیں ہے۔ منفرد انداز ہے۔ اور دوسرا یہ کہ دونوں کی علمی مقام بھی یکساں محسوس ہوتا ہے۔ مخالفین کی تحقیر کا انداز بھی یکساں ہے۔ حتیٰ کہ تحقیق و مطالعہ وغیرہ بھی یکساں ہے۔

مخالفت حدیث کی تعریف والی باتیں ذرا سرچ کرنے پر جمشید کی آئی ڈی سے بھی ملتی ہیں اور ندوی کی آئی ڈی سے بھی۔ حالانکہ یہ ذرا منفرد سا مسئلہ ہے۔ اسی طرح جمشید صاحب زلزلہ اور الدیوبندیہ کتب پر جس قسم کے تبصرے کر چکے ہیں، لاشعوری طور پر وہی تبصرے ندوی کی جانب سے بھی موجود ہیں۔ یہ ایک دو مثالیں ہیں اور منفرد نوعیت کی ہیں۔ ورنہ ظاہر ہے عمومی اختلافی مسائل پر ایسی یکسانیت کی کوئی اہمیت نہیں۔

بالا گزارشات فقط آپ کے معتقدین و مریدین کو مطمئن کرنے کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ ورنہ میرا میدان علم و ادب نہیں ہے بلکہ آئی ٹی ہے۔ اور میں نے دونوں آئی ڈیز کے ایک ہونے کی بات ناقابل تردید ثبوت مہیا ہونے پر ہی کی ہے۔

خیر، جو ہوا سو ہوا۔ آپ جانیں آپ نے کیوں ندوی کو تخلیق کیا۔ میں آپ کو جمشید ہی کہوں گا کیونکہ یہی آئی ڈی پرانی ہے۔ اب آپ سے گزارش ہے کہ مجھے ذاتی پیغام یا یہیں بتا دیجئے کہ آپ کو کون سی آئی ڈی برقرار رکھنی ہے۔ آپ چاہیں تو دوسری آئی ڈی کو ہم پہلی میں مرج کر دیتے ہیں تاکہ تمام مراسلات ایک ہی آئی ڈی سے نظر آنا شروع ہو جائیں۔

یا پھر آپ کہیں تو ہم دوسری آئی ڈی موڈریٹ کر دیتے ہیں، تاکہ وہ مراسلات اسی آئی ڈی سے برقرار رہیں۔

دونوں صورتوں میں آپ بہرحال دوسری آئی ڈی سے مشارکت نہیں کر پائیں گے۔

جہاں تک فورم قوانین کی بات ہے تو ہم دو آئی ڈیز کی ممانعت فقط اس لئے کرتے ہیں تاکہ لوگ اس سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ یعنی ایک آئی ڈی سے دوسری کی تعریف کرنا، یا ایک آئی ڈی سے خود کو اچھا سنجیدہ ظاہر کرتے ہوئے مخالفین کو دوسری آئی ڈی سے سب و شتم کرتے رہنا وغیرہ۔ اور بھی کئی ناجائز صورتیں ہیں استعمال کی۔

جبکہ دوسری جانب باقاعدہ اجازت لے کر ایک صاحب نے دو آئی ڈیز بنائی تھیں، اب تو وہ فورم پر ہی نہیں آتے۔ لیکن ان کا مسئلہ تھا اور جینوئن تھا۔ اسی طرح میں کچھ دیگر احباب سے واقف ہوں، جو ایک سے زائد آئی ڈیز مجبوراً استعمال کرتے ہیں اور ہرگز بھی اس سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ اور اوپن فورم پر بھی کسی کو معلوم نہیں، لہٰذا جمشید ندوی آئی ڈیز کی مانند میں ذاتی طور پر ان کی پردہ پوشی کرتا ہوں۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
یارآپ کے دوست خضرحیات تو بار بار کہہ رہے ہیں بلکہ چیخ چلارہے ہیں کہ مجھے صرف جمشید سے گفتگو کرنی ہے آپ ان کی بات کیوں نہیں مانتے۔ کم سے کم ان سے ہی اجازت لے لو۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
آپ اوپن فورم پر یا ذاتی پیغام پر ثبوت چاہتے ہوں تو وہ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں،
اوپن فورم پر تاکہ سبھی کو پتہ چلے کہ ثبوتوں کا معیار کیاہے؟
آپ اوپن فورم پر یا ذاتی پیغام پر ثبوت چاہتے ہوں تو وہ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں، اگرچہ اس کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ خود تو اپنے حال سے واقف ہی ہیں۔ اور یہ بھی عرض کر دوں کہ آپ کی اس دہری شناخت کے بارے میں بہت عرصہ قبل ہی سے ہمیں معلوم تھا، ہمیں سے مراد میں اور انتظامیہ کے دو اہم ترین افراد، انس نضر اور کفایت اللہ برادران۔ اس ضمن میں ہم پہلے ہی اپنے خفیہ سیکشن میں گفتگو بھی کر چکے ہیں۔ یہاں سے آپ کو اپنے اور ہمارے رویے کا فرق بھی نوٹ کرنا چاہئے کہ ہم نے آپ کی عزت کی پاسداری کی خاطر کبھی بھی یہ بات انتظامیہ کے بھی کسی دوسرے فرد یا دیگر ناظمین کو نہیں بتائی۔ اگر ہماری جگہ آپ ہوتے تو شاید وہی تذلیل آمیز رویہ اختیار کرتے جو آپ کی اکثر پوسٹس کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ جبکہ ہم نے یہ سب دیکھنے کے باوجود آپ کو نہ صرف علماء سیکشن تک رسائی دی بلکہ محدث فورم کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہونے کے باوجود کبھی اشارتاً بھی اس پر تنبیہ تک نہیں کی۔
یہ بچکانی باتیں توکسی اورکو سمجھائیے گا ۔اپنافیلڈ بھی کسی حد تک آئی ٹی ہی ہے ۔اگرچہ مکمل طورپر نہیں۔ انتظامیہ میں آپ نے کیاخفیہ اورپیچیدہ گفتگو کی اس سے ہمیں کیامطلب!
آئی پی ایڈریس کا ثبوت معتبر ماناجاسکتاہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اس ایڈریس کو دوسرااستعمال نہ کرسکے۔
اس کے علاوہ بقیہ جتنی بھی باتیں کی ہیں انداز تحریر کا یکساں ہونا، دونوں کایک ہی تھریڈ میں مراسلات کرنا، ایک کابیچ میں چھوڑدینااورایک کا اخر تک برقراررہناتویہ سب کوئی ثبوت نہیں ماناجاسکتا۔صرف ظن وتخمین بلکہ بدگمانی کے گاڑے چونے سے تیارکردہ شیش محل ہے جوکہ اب ٹوٹاتب ٹوٹا۔ آئی ٹی تواپ کا ’’فیلڈ‘‘رہاہے۔ باذوق صاحب بھی اسی’’فیلڈ‘‘سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سے بھی مراسلت مکاتبت کرکے معلوم کریں اورثبوت پیش کریں۔
آپ نے الدیوبندیہ پر تبصرہ کی بات ہے۔ کسی بھی حنفی کی مراسلت دیکھ لیجئے۔ ویساہی تبصرہ ملے گا۔ دوسرے پوچھنایہ تھاکہ جب آئی ڈی آپ کی فیلڈ ہے توپھر زبان وبیان میں اسلوب کا فرق پہنچاننے کی بھی کچھ شدبد رکھتے ہیں یااس کو اپناآئی ٹی فیلڈ سمجھ رکھاہے۔
باقی ہر شخص واقف ہے کہ ان دونوں آئی ڈیز کا نہ صرف یہ کہ انداز تحریر ایک سا ہے اور قطعاً عام نہیں ہے۔ منفرد انداز ہے۔ اور دوسرا یہ کہ دونوں کی علمی مقام بھی یکساں محسوس ہوتا ہے۔ مخالفین کی تحقیر کا انداز بھی یکساں ہے۔ حتیٰ کہ تحقیق و مطالعہ وغیرہ بھی یکساں ہے۔
باقی ہرشخص واقف ہے کہ آپ کی تحریر بھی اس فورم پر موجود کسی دوسرے سے ملتی ہے ۔ تواس سے کیانتیجہ نکالاجائے؟کیاشکل وصورت کا ملنا یاتحریر کاملنا ناقابل تردید ثبوت ہوجاتاہے کہ آئی ڈی ایک ہے۔ آئی ڈی ایک ہونے پر صرف آئی پی ایڈریس کو ہی مستند ماناجاسکتاہے اوروہ بھی اس وقت جب کہ ثابت کردیاجائے کہ اس آئی پی ایڈریس کو دوسراکیوں استعمال نہیں کرسکتا۔
ویسے ہم اس سے توواقف تھے کہ آپ کی جماعت کاہرشخص مجتہدہوتاہے یہ پہلی بار معلوم ہواکہ آپ کی جماعت کاہرفرد ادیب اوراسلوب وطرز تحریر کو پہنچاننے میں بھی ماہر ہے۔ مبارک ہو۔ ویسے آپ بتاسکتے ہیں کہ آپ کی تحریر اور کلیم حیدرصاحب کی تحریر میں کیافرق ہے اسلوب کاانداز بیان کا ،طرز تحریر کا۔ذرابتایئے گا تاکہ آپ کی زبان دانی کی حد اورانتہامعلوم کی جاسکے۔
بالا گزارشات فقط آپ کے معتقدین و مریدین کو مطمئن کرنے کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ ورنہ میرا میدان علم و ادب نہیں ہے بلکہ آئی ٹی ہے۔ اور میں نے دونوں آئی ڈیز کے ایک ہونے کی بات ناقابل تردید ثبوت مہیا ہونے پر ہی کی ہے۔
میں کب پیرومرشد بناخود مجھے بھی خبر نہیں ہے۔ بہرحال میراکوئی معتقد اورمرید ہےبھی تواس سے آپ حضرات کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔دوبارہ عرض کردوں آئی ٹی آپ کا میدان ہی سہی ،لیکن اس کاثبوت اتناہی ہوگا جتناکہ آپ نے انداز تحریر وغیرہ کہہ کیاہے۔
ویسے ایک کام کی بات بتادوں کہ کسی غیرجانبدار یافیس بک پر اس کافیصلہ کرلیں میرے یاآپ کے اکائونٹ پر ۔ایک میرے دوست ہیں وہ انفوسس کمپنی میں کام کرتےہیں ۔دوسرے کچھ یاہو وغیرہ میں بھی کام کرتےہیں لیکن مجھ سے دور ہیں۔ ان سے یہ فیصلہ کرانہ لیاجائے کہ آپ کی باتیں کہاں تک سچ اوردرست ہیں؟کہئے تیار ہیں۔ یاپھر بعد میں ناقابل تردید ثبوت قابل تردید ثبوت میں تبدیل تونہیں ہوجائیں گے؟۔
ویسے بھی میں کہہ چکاتھااورکہہ چکاہوں کہ اگردونوں کو ایک کہہ کر خوشی ملتی ہے خضرحیات صاحب کے ساتھ آپ کوبھی تولگے رہئے۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ارے ہاں یاد آیا کفایت اللہ صاحب کاجب دہلی آناہوتوبتادیجئے گاانکوندوی صاحب سے ملادوں گا۔یاابھی دہلی میں کوئی جاننے والے ہیں توان کو کہہ دیں انکوندوی صاحب سے ملادیتاہوں۔ اس اوپن اوفر کے بعد توکوئی شک نہیں ہوناچاہئے لیکن جن کے دل ودماغ میں شک کاکیڑارینگنے لگاہوتوزیادہ وضاحتیں ان کو ’’عذرگناہ بدترازگناہ‘‘دکھائی پڑتی ہیں اس لئےاتنے پر ہی اکتفاء کرتاہوں۔
امید ہے کہ ان مراسلات سے مزاج گرامی میں کوئی طیش اورابال نہیں پیداہوگا۔ بلکہ ٹھنڈے دل سے ان مراسلات پر غورکریں گے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ہمیشہ کی طرح آپ کا نفرت سے بھرپور گھٹیا انداز تکلم۔ اور وہی تکبر کا بت، غرور پندار۔ اللہ آپ پر رحم فرمائیں۔

پہلی بات یہ عرض کر دوں کہ ہم بحیثیت انتظامیہ کسی رکن کو جواب دہ نہیں ہیں۔ انتظامی معاملات میں ہمارا فیصلہ آخری ہے، جسے ماننا ہو مانے، جسے نہ ماننا ہو، کوئی دوسرا فورم ڈھونڈ لے۔

لہٰذا یہ ثبوت کے لئے تھرڈ پارٹی ڈھونڈنے والی بات شاید تب ہوتی کہ آپ ہمارے بزنس پارٹنر ہوتے۔ آپ کو یاد دلا دوں کہ آپ اس فورم پر ایک عام رکن ہی ہیں۔ آپ کے عالم ہونے کی وجہ سے جس قدر عزت افزائی آپ کی یہاں کی جاتی ہے، غالباً اس سے آپ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

آپ کی جگہ کوئی دوسرا رکن ہوتا تو ہم اس کو اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے پر سیدھا سیدھا بین کر دیتے۔ کوئی سا فورم دیکھ لیجئے، آپ کے الغزالی سمیت، کسی رکن، بلکہ انتظامیہ کے کسی فرد کے بھی اتنے نخرے نہیں اٹھائے جاتے جیسے آپ کے یہاں اٹھائے جاتے ہیں۔ آپ کے الفاظ کے نشتر انتظامیہ و علماء سمیت ہر عام رکن پر برستے رہتے ہیں اور ہم نے آج تک آپ کی کوئی پوسٹ حذف نہیں کی۔ اور آپ ہمیں ہی جانبدار سمجھ کر ثبوت کا مطالبہ فرما رہے ہیں، بہت خوب۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا ہم ہی کٹہرے میں ہیں اور جناب والا جج بن کر کوئی فیصلہ صادر فرما رہے ہوں۔

زبان و بیان کے لئے کسی بیرونی ثبوت کی ضرورت نہیں، ہمیں تو اپنی بے علمی کا اعتراف ہی ہے۔ اور جہاں علم ہے بھی تو وہاں آپ کی طرح احساس غرور میں مبتلا نہیں، اللہ ہمیں بچا کر ہی رکھے اور آپ کوبھی اس سے نجات دے۔ اس بارے میں محترم خضر حیات صاحب نے آپ کے اس دو آئی ڈی والے ڈھول کا بخوبی پول آپ ہی کی تحریر سے کھول دیا ہے۔ آپ کے میں نا مانوں کہنے سے حقائق کو جھٹلایا جانا ممکن نہیں۔ کسی بھی غیر جانبدار شخص کو وہ دونوں تحریریں سامنے رکھ دی جائیں اور اعتراض بھی بتا دیا جائے کہ کیا ہے تو اس نے تصدیق ہی کرنی ہے۔

خیر، آپ نے ثبوت کے لئے آئی پی ایڈریس کو معتبر مانا ہے تو عرض ہے کہ اگرچہ آپ نے بھرپور کوشش کی ہے کہ ایک نیٹ ورک سے آپ دونوں آئی ڈیز استعمال نہ کریں۔ لیکن آپ کی بدقسمتی کہ ہمارے پاس آپ کے وہ تمام آئی پی ایڈریس موجود ہیں، جنہیں رجسٹریشن کے بعد سے اب تک آپ استعمال میں لائے ہیں۔ جو ساڑھے تین سو سے بھی زائد ہیں۔ لہٰذا ملاحظہ کیجئے ہمارے فورم کے بیک اینڈ کے اسکرین شارٹس۔ آپ اور ندوی صاحب یہ آئی پی ایڈریس شیئر کر چکے ہیں۔

sameip.jpg


ابھی میں نے سارے آئی پی ایڈریس چیک نہیں کئے۔ اتنی محنت کی مجھے ضرورت بھی نہیں، کیونکہ مجھے یقین ہے آپ نے اعتراف تو کرنا نہیں ہے، باقی دل کے معاملات اللہ بہتر جانتے ہیں۔ خود آئی پی ایڈریس کو ثبوت مان لینے کے باوجود اب ہمیشہ کی طرح کوئی نیا پینترا، کوئی نئی چال، کچھ نیا سوجھے گا۔ لہٰذا آئی پی ایڈریس سے بھی بڑا ثبوت آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہوں گا۔


jamsedemail.jpg


یہ آپ کے جمشید والے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ ہے، جو ہم بیک اینڈ سے ملاحظہ کر رہے ہیں۔ اس میں آپ کی تاریخ شمولیت، آخری سرگرمی کا وقت وغیرہ نظر آ رہا ہے اور یہ بھی آپ مجلس علماء یوزر گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیکن ان سب کو چھوڑیں اور ای میل پر توجہ کریں۔ اور دو چیزیں ذرا بغور نوٹ فرمائیں۔

ایک تو یہ کہ آپ کا پورا نام غالباً جمشید اختر ہے اس لئے آپ کے ای میل میں جمشید کے ساتھ اختر لکھا ہوا ہے۔
دوسرا جمشید کی اسپیلنگ کچھ عجیب سی ہے۔ یعنی s کے بعد h نہیں ہے۔ پڑھنے میں یہ جمسید پڑھا جا رہا ہے۔ خیر، جی میل پر اپنی مرضی کا نام ملنا مشکل ہے، غالباً یہی وجہ رہی ہوگی۔

اب ندوی صاحب کے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں:

emailid.jpg


یہاں بھی ذرا ای میل پر غور کریں اور اگرچہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، لیکن آپ ای میل میں جمشید کی اسپیلنگ پر غور کریں یہاں بھی ایچ غائب ہے اور جمسید ہے۔ اور انڈر اسکور کے بعد حرف a پر غور کریں یہ یقیناً اختر کا شارٹ ہے۔ گویا آپ کی کسی زمانے میں دو ای میل ایڈریس تھے۔ ایک سے آپ نے جمشید کی آئی ڈی بنائی اور دوسرے سے ندوی صاحب کی۔ لیکن ندوی کا ای میل ایڈریس بذات خود آپ کے نام کی چغلی کھا رہا ہے۔

اور کچھ میرے لائق خدمت ہو تو بتائیے۔

اور آئندہ مراسلے میں واضح طور پر یہ بتا دیجئے کہ آپ کس آئی ڈی کو برقرار رکھنا چاہ رہے ہیں ورنہ میں بطور ایڈمن آپ کی دونوں آئی ڈیز بین کرنے کا مجاز ہوں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ویسے محدث انتظامیہ سے ہی ثبوت طلب کیجئے کہ دونوں ایک ہی نام ہیں یاالگ الگ ہیں۔ ان کے پاس بھی جاننے کے کچھ طریقے توہوں گے ہی۔
تومحدث انتظامیہ سے رابطہ کریں اورکہیں کہ دونوں کے آئی پی ایڈریس یادیگر جاننے کے جوطریقے ہوتے ہیں اس کوکام میں لائیں۔ ورنہ اپنے دماغ کو خواہ مخواہ زحمت نہ دیں۔
انتظامیہ سے بھی رابطہ کریں۔ذاتی طورپر بھی۔
چلو کم از کم اب انتظامیہ کو بار بار للکارنے کا جو سلسلہ شروع تھا وہ تو ذراتھم جائے گا ۔
چونکہ میں کہہ چکاہوں کہ یہ اس موضوع پر آخری مشارکت ہوگی ۔لہذا اس کو یہیں پر ختم کرتاہوں۔
اورجس عبارت کوملون کیاہے وہ میں نے دانستہ طورپر کیاتھاتاکہ دیکھاجائے کہ بدگمانی کی پرواز کہاں تک پہنچی ہےاورآپ نے اپنی صلاحیت کا ثبوت بہم پہنچادیا۔(1)
جولوگ شک کرتے ہیں ثبوت بھی انہی کو دیناچاہئے۔ ذمہ داری انہی کی بنتی ہے۔ انداز تحریر کاملنا کوئی ثبوت نہیں ہوتا ویسے آپ یاباذوق بھائی میں وہ لیاقت نہیں ہے کہ جس کی بنیاد پر اسلوب اورانداز تحریر کا فیصلہ کرسکیں۔ یہ کام بڑی جگرکاوی کا متقاضی ہے۔ اندازے سے کچھ کہہ دینااورچیز ہے اوراسلوب کو سمجھنا،پہچاننااوراس کی بنیاد پر فیصلہ کرنا بہت مشکل کام ہے۔ غالب کا شعر ذوق کے نام سے اورذوق کا شعر غالب کے نام سے آپ شناخت نہیں کرپائیں گے(2) ۔اس کا مجھے بھی یقین (3) ہے اورآپ کوبھی ۔لہذا یہ بات ہی چھوڑدیجئے۔

ثبوت در ثبوت فراہم کرتے ہیں بدگمانی کے لیے ۔ چلو اتنا تو مان لیا حضور نے کہ ہماری بدگمانی کو ثبوت فراہم کرنے کے ذمہ دار آپ خود ہی ہیں ۔

لیکن یہ کہنے کے تو ہم حقدار ہیں کہ جناب ایک ہی شعر یا تو غالب کا ہوسکتا ہے یا ذوق کا ۔۔ زیادہ سے زیادہ یوں جمع کیا جاسکتا ہے کہ یہ شعر جو کبھی غالب کی طرف سے آتا اور کبھی ذوق کی طرف یہ دراصل دو افراد نہیں بلکہ ایک ہی فرد غالب ذوق صاحب ہیں ۔

جناب آپ کے یقین کے تو کیا کہنے ۔بلکہ ساتھ تصور بدگمانی پر بھی آپ داد کے مستحق ہیں ۔ خوب ایجاد کیا ہے آپ نے اس یقین اور بدگمانی کو اپنی حفاظت اور دفاع کے لیے ۔
جب بھی کوئی مسئلہ بنے ’’یقین‘‘ آپ کی پہرہ داری پر مصروف جبکہ ’’بدگمانی‘‘ آپ کے حکم کی تعمیل میں دوسروں پر حملہ کرنے چڑھ دوڑتی ہے ۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
آپ جس طرح کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح کااحترام میں بھی کرسکتاہوںلیکن میری عادت ہے کہ جس کااحترام کرتاہوں تواس کا کرتاہوں اورجس کا نہیں کرتاتوپھر نہیں کرتا۔ مجھے منافقت والی یہ عادت نہیں اتی کہ زبان سے احترام کی بات دوہرائی جائے اوردل میں بغض ونفرت کا طوفان دباہواہو۔
آپ کی یہ بات صحیح ہے کہ میں اس فورم کا شریک اورپارنٹرنہیں عام سارکن ہوں۔اس لئے آپ جوفیصلہ کریں وہ آخر ہوگا لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی مانناچاہئے کہ جب فیصلے کے تمام تراختیار ایک فریق کے پاس ہو توپھر اس کو خود کو منصف قراردلوانے پر زیادہ اصرار نہیں کرناچاہئے لیکن پتہ نہیں کیوں آپ کا یہ اصرار بے جابھی ہے ۔اوربے کار بھی کہ ہم جوکہتے ہیں اسے مانو ،ہم جوکرتے ہیں اسے مانو اورپھر ہمیں غیرجانبدار بھی تسلیم کرو،

آپ حضرات کوتومیں نے اسی دن غیرجانبدار تسلیم کرلیاتھاکہ جب شیخ کوثری کیلئے انتہائی خراب القاب وآداب برداشت کرلئے گئے اورویسے ہی القاب جب میں نے مقبل الوادعی کیلئے لکھے تواس کو گالی کہاگیااورباقاعدہ پوسٹ میں لکھاگیا’’گالی حذف‘‘اس سے زیادہ غیرجانبداری اورکیاہوسکتی ہے۔ غیرجانبداری کی ایک مزید مثال دوں کبھی کہاجاتاہے کہ لنک اورکاپی پیسٹ نہیں چاہئے لیکن اپ کے ہی اپنے بھائی حنفی فورم میں لنک اورپوسٹ کی بھرمار کردیتےہیں لیکن سب بے خبر اورسب چپ۔
بہرحال اتنی بات آپ کو تسلیم کرنی چاہئے کہ جب ایک ہی فرد منصف بھی اوروکیل بھی بن جائے ۔جج اورجلاد دونوں ایک ہی فرد ہوتودنیا کاکوئی بھی فرد اس کو منصفانہ نہیں کہہ سکتا۔ بین کرنے کا حق پہلے بھی تھا اب بھی ہے اورآئندہ بھی رہے گا۔
میں نے پہلے بھی کہاتھا اوراب بھی کہاہے
مستند ثبوت کیاہوتاہے۔آئی پی ایڈریس کا ایسااستعمال جس کو دوسرااستعمال نہ کرسکے۔
اورمیل کا جوثبوت فراہم کیاہے وہ توانتہائی درجہ مضحکہ خیز ہے۔ جمشید کے نام سے آئی ڈی بناکر دیکھوکتنے آئی ڈی اسی نام کے ملتے ہیں۔ اس پر آئی ٹی ’’فیلڈ‘‘کادعوی ہے۔
یہاں بھی ذرا ای میل پر غور کریں اور اگرچہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، لیکن آپ ای میل میں جمشید کی اسپیلنگ پر غور کریں یہاں بھی ایچ غائب ہے اور جمسید ہے۔ اور انڈر اسکور کے بعد حرف a پر غور کریں یہ یقیناً اختر کا شارٹ ہے۔ گویا آپ کی کسی زمانے میں دو ای میل ایڈریس تھے۔ ایک سے آپ نے جمشید کی آئی ڈی بنائی اور دوسرے سے ندوی صاحب کی۔ لیکن ندوی کا ای میل ایڈریس بذات خود آپ کے نام کی چغلی کھا رہا ہے۔
یہ بھی طرفہ تماشاہے کہ aسے صرف اخترہی مراد ہوسکتاہے۔ویسے توجساکہ میں نے کہاتھاکہ آپ کے ثبوت ناقابل تردید نہیں ہوں گے بلکہ ثبوت پیش کئے جانے کے بعد ہی اس کے استحکام کا اندازہ لگایاجاسکتاہے۔ کوئی بھی آئی ٹی فیلڈ کا شخص اس طرح کے ثبوت سے اندازہ لگاسکتاہے ۔اسی لئے میں نے مانگ کی تھی کہ اوپن فورم پر پیش کیاجائے تاکہ ھلک من ھلک عن بینۃ ۔
اتنی محنت کی مجھے ضرورت بھی نہیں، کیونکہ مجھے یقین ہے آپ نے اعتراف تو کرنا نہیں ہ
سوال بھی خود اورجواب بھی خود ۔اچھی مثال ہے غیرجانبداری کی۔لیکن اس کے باوجود ثبوت پیش فرمائے۔اس زحمت کیلئے جو آپ کو اٹھانی پڑی ،ہم تہہ دل سے،خلوص قلب اورصمیم فواد سے شکر گزار ہیں،سراپا ممنون ہیں، مشکور ہیں ۔
آپ کے عالم ہونے کی وجہ سے جس قدر عزت افزائی آپ کی یہاں کی جاتی ہے، غالباً اس سے آپ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
مثلاکیسی عزت افزائی،یہ بات توواقعتا ماننے کی ہے جیسی عزت افزائی میری اس فورم پر ہوئی ہے ویسی اہل حق اورالغزالی فورم پر نہیں ہوئی۔کیونکہ وہاں مجھے اتنے طعن وتشنیع کاسامنانہیں کرناپڑا۔نہ ہی کبھی زبان ودہن وہاں پر خراب کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ لیکن ان چیزوں کے بارے میں میں نے کبھی کچھ نہیں کہاکیونکہ میں جانتاہوں کہ مخالفین سے عزت کی توقع رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ لیکن آپ شاید اسی جنت میں رہتے ہیں جو مجھے یہاں پر احسان جتارہے ہیں کہ ہم نے اتنی عزت افزائی کی۔ پتہ نہیں کون سی اورکیسی عزت افزائی فرمائی۔ شاید میرے جملہ کو گالی سے بدل دینا عزت افزائی میں شمار کیاہوگا۔
خداکاشکر ہے کہ زبان وادب کے فورم کی نگرانی کا عہدہ میں نے قبول نہیں کیا ورنہ پتہ نہں اورمجھ پر کیاکیااحسان دھرے جاتے۔یہ دوراندیشی میرے کام آگئی۔
اور آئندہ مراسلے میں واضح طور پر یہ بتا دیجئے کہ آپ کس آئی ڈی کو برقرار رکھنا چاہ رہے ہیں ورنہ میں بطور ایڈمن آپ کی دونوں آئی ڈیز بین کرنے کا مجاز ہوں۔

میں سوچ رہاتھاکہ ذراترتیب سے اور’’سلیقے‘‘جواب دیتا ۔لیکن اس وقت آفس میں ہوں اوراتناکہہ کر اپنی بات ختم کرتاہوں کہ دونوں ہی آئی ڈی کو بین کردیجئے۔


اتنے عرصہ تک آپ نے اورآپ کے تمام برادران نے’’عزت افزائی‘‘کی۔اس کیلئے بے حد وحساب شکریہ۔
بہترہے کہ ترک تعلق کا فیصلہ خوشگوار ماحول میں کیاجائے ۔تاکہ آئندہ جب دوست ہوکر ملیں توکوئی پشیمانی نہ ہو۔
ایک مرتبہ پھر یہ عرض دوہرادیتاہوں کہ نہ دونوں آئی ڈی ایک ہے اورنہ دونوں ایک شخصیت ۔والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے پتہ چلا آپ کو میری کوئی بات ناپسندیدہ محسوس ہوئی تو میں نے سوچا سلام کرلیں ۔
سلام کو عام کرنے سے دل کی کدورتیں ختم ہوتی ہیں ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
آپ جس طرح کا احترام کرتے ہیں۔ اسی طرح کااحترام میں بھی کرسکتاہوںلیکن میری عادت ہے کہ جس کااحترام کرتاہوں تواس کا کرتاہوں اورجس کا نہیں کرتاتوپھر نہیں کرتا۔ مجھے منافقت والی یہ عادت نہیں اتی کہ زبان سے احترام کی بات دوہرائی جائے اوردل میں بغض ونفرت کا طوفان دباہواہو۔
احترام کیسے کیا جاتا ہے زبانی کلامی اور عمل سے۔ زبانی کلامی تو آپ بھی معترف ہیں، رہے ہمارے دل تو ان پر آپ حکم لگا نہیں سکتے۔
بچا عمل، تو ہمارا عمل یہ رہا کہ آپ کو مجلس علماء کا رکن بنایا گیا۔ آپ کو حنفی اور متعصب حنفی اور مخالف ہونے کے باوجود زبان و ادب سیکشن کا ناظم بنانے کی پیشکش کی گئی، جسے آپ نے نخوت سے ٹھکرا دیا۔

اور آگے بڑھیں تو فورم کے علمی نگران، ابوالحسن علوی بھائی کا وہ دھاگا یاد کیجئے حدیث دل۔ جو بنایا ہی فقط اس لئے گیا تھا کہ آپ کے لئے دعا کی جائے۔ بعد میں اگرچہ دھاگے کا رخ بدل گیا، لیکن آپ کے لئے نیک نیتی کے جو جذبات وہاں آج بھی موجود ہیں، ان کا انکار آپ نہیں کر سکتے۔ ضد کی بات اور ہے۔

اور حال ہی میں دوران حج میں نے محدث فورم کے جن دو اراکین کے لئے سب سے زیادہ دعا کی۔ وہ تلمیذ اور آپ تھے۔ دوران طواف، تہجد کے اوقات میں، اذان اور نماز کے بیچ، فرض نماز کے بعد، حتیٰ کہ رمی کے بعد دعا میں آپ دونوں کو یاد رکھا۔ کبھی رقت طاری ہوتی تھی تو ایسے وقت میں جلدی جلدی زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگنے کی کوشش کرتا تھا۔ جن کے لئے دل میں "نفرت و بغض کا طوفان" ہو، ان کے لئے دعاؤں کے دھاگے نہیں بنتے، نا انہیں اوقات و مقامات قبولیت دعا میں یاد رکھا جاتا ہے۔

رہیں آپ کی پوسٹس، تو اتنے سالوں میں فقط ایک پوسٹ کا ایک لفظ انتظامیہ کی جانب سے ڈیلیٹ کیا گیا اور آپ اس کا تذکرہ بھی ایسے کر رہے ہیں جیسے یہ معمول کے واقعات رہے ہوں۔ سبحان اللہ۔ آپ کی یہ تاویلات اور لن ترانیاں پڑھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ اپنی ذات کے لئے آپ اتنا جھوٹ بول رہے ہیں تو شرعی معاملات میں کس قدر بے باک و جری ہوں گے۔ اس دھاگے کا مطالعہ کرنے والا ہر شخص آپ کے کردار سے بخوبی واقف ہو رہا ہے۔ ابھی تو خیر آپ غصے میں ہوں گے، کچھ عرصے بعد فارغ وقت میں اپنا احتساب کیجئے گا، جس طرح اس واضح معاملے میں آپ خود کو اور باقی سب کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کہیں شرعی معاملات میں بھی یہی رویہ تو نہیں؟



مستند ثبوت کیاہوتاہے۔آئی پی ایڈریس کا ایسااستعمال جس کو دوسرااستعمال نہ کرسکے۔
اس بات کا کیا مطلب ہے شاید آپ خود بھی نہ جانتے ہوں۔ ہر شخص کا آئی پی مختلف ہوتا ہے الا یہ کہ دونوں ایک ہی نیٹ ورک پر کنکٹڈ ہوں۔ جیسے میرے آفس سے ایک صاحب محدث پر آن لائن ہوتے ہیں، تو ان کا اور میرا ایک ہی آئی پی ہوتا ہے۔ لیکن جب تک نیٹ ورک مختلف ہے تب تک ایک آئی پی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آپ اور ندوی صاحب کے آئی پی اکثر اوقات میں مختلف رہے ہیں، جو آپ کی جانب سے احتیاط کا ثبوت ہے، لیکن بعض اوقات ایک ہی آئی پی بھی استعمال ہوئی ہے، جو دونوں آئی ڈیز کے ایک ہونے کا پکا ثبوت ہے۔


اورمیل کا جوثبوت فراہم کیاہے وہ توانتہائی درجہ مضحکہ خیز ہے۔ جمشید کے نام سے آئی ڈی بناکر دیکھوکتنے آئی ڈی اسی نام کے ملتے ہیں۔ اس پر آئی ٹی ’’فیلڈ‘‘کادعوی ہے۔

یہ بھی طرفہ تماشاہے کہ aسے صرف اخترہی مراد ہوسکتاہے۔
آپ کو میں دل میں کیا مقام دئے بیٹھا تھا۔ اور آپ کی یہ باتیں۔
میرے بھائی، آپ کا نام جمشید ہے تو آپ نے جمشید کے نام سے ای میل بھی بنا رکھا ہے۔
ندوی صاحب کا نام بھی کیا جمشید ہی ہے؟ انہوں نے کیوں جمشید کے نام سے ای میل آئی ڈی بنا رکھی ہے؟
پھر تماشا یہ کہ دونوں ای میل آئی ڈیز میں جمشید نام کے اسپیلنگ بھی ایک جیسی۔
اس پر مستزاد یہ کہ آپ کی آئی ڈی میں جمشید اختر پورا لکھا ہے۔
اور ندوی کی ای میل آئی ڈی میں جمشید انڈر اسکور اے لکھا ہے۔

اگر فرصت ہوتی تو پرابیبلٹی کا فارمولا لگا کر آپ کو بتاتا کہ اتنے سارے "اتفاقات" کے یکجا ہونے کے حسابی طور پر کتنے فیصدی امکانات بنتے ہیں۔





پتہ نہیں کون سی اورکیسی عزت افزائی فرمائی۔ شاید میرے جملہ کو گالی سے بدل دینا عزت افزائی میں شمار کیاہوگا۔
خداکاشکر ہے کہ زبان وادب کے فورم کی نگرانی کا عہدہ میں نے قبول نہیں کیا ورنہ پتہ نہں اورمجھ پر کیاکیااحسان دھرے جاتے۔یہ دوراندیشی میرے کام آگئی۔

زبان و ادب سیکشن کی نگرانی کا عہدہ دینا عام لوگوں کے نزدیک عزت افزائی ہی کہلایا جاتا ہے میرے بھائی۔



میں سوچ رہاتھاکہ ذراترتیب سے اور’’سلیقے‘‘جواب دیتا ۔لیکن اس وقت آفس میں ہوں اوراتناکہہ کر اپنی بات ختم کرتاہوں کہ دونوں ہی آئی ڈی کو بین کردیجئے۔

کمال ہے کہ آپ ندوی صاحب کی آئی ڈی کو بھی بین کرنے کی درخواست کر رہے ہیں، ان سے پوچھے بغیر، جبکہ وہ تو کوئی اور ہی شخصیت ہیں۔ آپ کو تو یوں نہیں کہنا چاہئے تھا کہ میری آئی ڈی بین کر دیں اور ندوی کا معاملہ آپ اور ندوی جانیں، وغیرہ۔

خیر، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ دوران حج آپ کے لئے کی جانے والی دعائیں، اس انجام پر منتج ہوں گی۔ لیکن ہمیں کیا معلوم اللہ کے کس کام میں کیسی مصلحت ہے۔ میں آپ کی بالا بات پر عملدرآمد کر رہا ہوں۔ بین نہیں کر رہا، فقط موڈریشن میں ڈال رہا ہوں۔


اتنے عرصہ تک آپ نے اورآپ کے تمام برادران نے’’عزت افزائی‘‘کی۔اس کیلئے بے حد وحساب شکریہ۔
بہترہے کہ ترک تعلق کا فیصلہ خوشگوار ماحول میں کیاجائے ۔تاکہ آئندہ جب دوست ہوکر ملیں توکوئی پشیمانی نہ ہو۔
ایک مرتبہ پھر یہ عرض دوہرادیتاہوں کہ نہ دونوں آئی ڈی ایک ہے اورنہ دونوں ایک شخصیت ۔والسلام
اللہ تعالیٰ سے دعا گو رہیں گے کہ آپ کو دوسروں کی اور خصوصاً اپنے مخالفین کی عزت کرنے کی توفیق دیں۔ کیونکہ دوسروں کو عزت دیں گے تو آپ کی بھی عزت ہوگی۔ اور اللہ تعالیٰ آپ کو اپنا احتساب کرنے کی توفیق دیں، حق بات کو بلا ضد و تعصب قبول کرنے کی توفیق دیں۔ آمین یا رب العالمین۔

ہماری جانب سے ماحول ہمیشہ خوشگوار مہیا کیا گیا تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ کوئی دشمنی کی بات نہیں، جب چاہیں آپ واپس آ سکتے ہیں، انتظامیہ کے کسی بھی فرد کو ایک عدد ذاتی پیغام یا ای میل روانہ کر دیجئے گا کہ آپ کو کون سی آئی ڈی استعمال کرنی ہے، اتنی سی بات ہے۔
 
Top