السلام علیکم!
آپ بذات خود اس پر معلومات رکھتی ہیں مگر پھر بھی مزید کنفرمیشن چاہئے، دینی نقطہ نظر سے کچھ جواب آپ کو موصول ہو چکے ہیں، ایک کوشش میں بھی کر کے دیکھ لیتا ہوں، میری باتیں سمجھ آئیں تو ٹھیک ورنہ اگنور کر دینا بہتر ہو گا۔
جس رشتہ پر والدین راضی نہیں اس پر انتقال ولایت پر یا کوئی بھی راستہ اگر معتبر علماء سے ڈائریکٹ ملنے سے بھی ملتا ہے والدین کو راضی نہیں کیا جا سکتا اور علماء کے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر بھی اگر کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے پھر بھی والدین سے قطع تعلق و رابطہ منقطع ہو جائے گا۔ اس پر کچھ عزیز یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ کوئی بات نہیں بعد میں راضی ہو جائیں گے تو اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ٹی وی میں دکھائے جانے والے پلے تک تو ٹھیک ہے مگر حقیقت میں بڑا مشکل ہے، امیدوار کا شادی شدہ اور بچوں والا ہونا ہی عیب نہیں اس کے علاوہ اور بھی والدین بہت کچھ دیکھتے ہیں، جس آنکھ سے والدین اپنی اولاد کا بہتر مستقبل دیکھ رہے ہوتے ہیں وہ آنکھ اولاد کو اس وقت عطا نہیں ہوئی ہوتی انہیں یہ آنکھ اس وقت عطا ہوتی ہے جب وہ خود عمر کے اس حصے میں پہنچتے ہیں جس میں وہ اپنی اولاد پر فیصلہ لینے کے حق میں ہوتے ہیں اس وقت انہیں اپنے والدین کی باتیں اور فیصلے یاد آتے ہیں۔ میرے پاس اس پر لکھنے کے لئے حقیقت میں بہت کچھ ہے مگر آپ نئے ممبر ہونے کی وجہ سے میں اتنا ہی بتانا بہتر سمجھتا ہوں، اس لئے والدین کو راضی کر لیں اگر ایسا نہیں تو پھر اپنے منتخب کئے ہوئے راستہ پر چل کے صورت حال عجیب ہو گی۔
والسلام
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بھیا، میرے ذھن میں یہ سب کچھ ہے. یہ اقدام آسان نہیں، اس لیے ہی کنفرم کرنا بہتر سمجھتی ہوں.
وہ لڑکیاں جن کا تعلق دین دار گھرانوں سے نہیں ہوتا، تو دینی تحفظ کے لئے دین دار ساتھی کے لیے اتنی خواری سہنی پڑتی ہے، کیوں؟
یہاں بات مخصوص رشتہ کی نہیں، دین دار رشتہ کی ہے. ہمارے جیسے طبقہ میں دین دار کے بارے میں کیا کیا غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، میں یہاں پوری ایک کتاب لکھ سکتی ہوں. دین کا دفاع تو کرنا ہی ہے، دین والوں کے بارے میں ڈراؤنے نظریات کو بھی ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے؟
آخر کیا وجہ ہے کہ میں اس مسئلے کی گہرائی تک جانے کی کوشش کر رہی ہوں،، ورنہ جو حقوق نسواں کے لیے سڑکوں پر پلے کارڈ اور بینرز لے کر نکلتی ہیں، وہ بھی کچھ منوا ہی لیتی ہیں... تو یہ حق شرعیت نے دیا مسلمان بیٹی کو، وہ شریعت جو اللہ نے بنائی ہے.
آپ مجھے نیو ممبر نہ سمجھیں. میں نے جوائننگ ابھی لی ہے. لیکن وزٹ کرتی رہی ہوں اس فورم کو.