• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجينئر علی مرزا کا فتنہ

شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
54
السلام علیکم!
اس شخص کے فتنہ کا رد کرنے کے لیے جید علماء کرام نے کوئی کتاب تالیف کی ہےیاکوئی ویڈیو پیغام ہوتو رہنمائی کریں۔
 
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
31
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
54
جزاکم اللہ خیرا۔
مرزا جاہل دوم کے فتنہ سے عوام کو بچانے کے لیے ہمیں اس طرح کے لیکچرز عام کرنے چاہیے۔ اس شخص کا رد کرنا چاہیے۔ اس شخص میں کئی صفات جمع ہوگئی ہیں۔ یہ رافضی ہے۔ رافضیوں کی کفریہ غلطیوں پر پردہ ڈالتا ہے جبکہ اہل حق کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو اچھالتا ہے۔
یہ اس خارجی صفت کا بھی حامل ہے جن کے گلے سے قرآن نیچے نہیں اترتا۔ اس کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ یہ عنقریب کوئی بڑا دعوی کر دے گا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
مرزا جہلمی جیسا فتنہ کیوں پروان چڑھا؟
مرزا جہلمی کا علمی رد تو اصلاح میڈیا کی طرف سے بہترین انداز سے کیا جارہا ہے، لیکن اس فتنے کی پروان چڑھنے کی وجوہات پر میں نے غور کیا ہے، کچھ روز قبل میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک کلپ اپلوڈ کیا تھا، جس میں اس موضوع پر اپنا نقطہ نظر واضح کیا۔
میری نظر میں اس کی تین وجوہات ہیں:
1۔ مرزا جہلمی نے تحریک انصاف کی طرح ایک جذباتی نعرہ لانچ کیا ہے، کہ ہم تمہیں حق بتائیں گے، جو مولویوں نے چھپایا، ہم عوام کی عدالت میں لائیں گے۔ لوگ اور بالخصوص نوجوان اس قسم کے نعروں کو پسند کرتے ہیں۔
حالانکہ حقیقت کی دنیا میں جس طرح تحریک انصاف ٹھس ہے، اسی طرح جہلمی کا نعرہ بھی ٹھس ہے۔
2۔ مرزا جہلمی نے اختلافی موضوعات کو اختیار کیا ہے، اور اختلافی میں سے بھی حساس ترین موضوعات، یعنی مشاجرات صحابہ وغیرہ کو۔۔۔ حالانکہ ان تمام موضوعات کو اہل علم اور محدثین اور سلف وخلف نے بھی ذکر کیا ہے، لیکن جس جراتمندی اور بدتمیزی کے ساتھ مرزا جہلمی اس میدان میں کودیں، اس کے لیے ان جیسا جاہل اور عاقبت سے بے خبر ہونا ضروری ہے۔
بہت سارے کم سمجھوں نے اسی سفاہت کو مرزا کا عالمانہ انداز سمجھ لیا۔
3۔ مرزا صاحب کو تیسرا فائدہ یہ ہوا ہے کہ ان کا کوئی آگا پیچھا نہیں ہے، نہ کوئی علمی روایت، نہ علمی خاندان، نہ کوئی مسلک نہ کوئی مذہب، لہذا جس طرح یہ دوسروں کو طعنہ زنی اور ان پر ہلڑ بازی کر رہے ہوتے ہیں، کہ تمہارے وڈیروں اور بابوں نے یہ کہا ہے وہ کہا ہے، ان کا مد مقابل ان کو ایسا کوئی الزام نہیں دے سکتا ، کیونکہ مرزا صاحب خود کار پیداوار ہیں۔۔۔۔ البتہ یہ امید رکھی جاسکتی ہے، کہ اگر مرزا کی قسمت ذرا پھلنا پھولنا ہوا، تو تھوڑے ہی عرصے میں اس کے تضادات وتناقضات لوگوں کو سمجھ آنا شروع ہوجائیں گے، بلکہ مرزا نے جو انداز گفتگو متعارف کروایا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی بعید نہیں کہ کچھ ہی عرصے کے بعد اس کے پیروکاروں میں سے ہی کوئی بلید وسفیہ اس کے رد میں کھڑا ہوجائے گا۔
میرے نقطہ نظر کو قدرے تفصیل کے ساتھ اس لنک پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
 
Last edited:

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
بہت سارے کم سمجھوں نے اسی سفاہت کو مرزا کا عالمانہ انداز سمجھ لیا
مرزا جہلمی کا کردار " مداری اور اسکی پٹاری " جیسا ہے اور اس کے پیچھے چلنے والوں کا حال دلچسپی لیے تجسس کے مارے تماشائیوں جیسا ہے

مداری جب اپنا تماشہ لگاتا ہے تو اسکی حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ مجمع بڑا لگے تاکہ مال زیادہ اکھٹا ہوسکے اور دوسرا اس مجمع کے اندر کچھ اس کے اپنے کارندے بھی تماشائیوں کا روپ لیے مجمع میں کھڑے ہوتے ہیں جو لوگوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ مداری بہت پہنچی ہوئی چیز ہے اور اس پٹاری میں بھی بہت قیمتی اور فائدے مند چیزیں ہیں جوکہ تماشائیوں کیلئے حددرجہ مفید اور انوکھی ہونگی

پٹاری میں مداری نے واقعی انوکھی چیزیں رکھی ہوتی ہیں جن کا نام بھی اس نے خود تجویز کیا ہوتا ہے اور بعض چیزوں کے نام لیتا اور انکی خاصیت بھی انوکھی بیان کرتا ہے لیکن دکھاتا نہیں ،جب مجمع سے کوئی زیادہ تجسس کا مارا اس سے اس بابت سوال کرتا ہے تو مداری اسے الگ سے ملنے کا کہہ کر خاموش کروا دیتا ہے اور ساتھ میں بھانپ بھی لیتا ہے کہ اس بیوقوف سے مال کیسے بٹورنا ہے ؟

تماشائی یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی صحیح طبیب کے پاس جانے کی بجائے ایسے عطائیوں کے ہاتھوں لٹنا زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ طبیب کے پاس ایسی کھٹی میٹھی باتیں نہیں ہوتیں جو ایسے تماشائیوں کا دل لبھا سکے

مجمع یہ ہرقسم کے لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے جن میں سے بعض تجسس لیے رک کر دیکھتے ہیں اور مداری کی باتوں کو سن کر غور کرتے ہیں اور پھر نفی میں سر ہلا کر منہ میں بڑبڑاتے ہوئے چل دیتے ہیں کہ " بیوقوف " بنا رہا ہے اگر اتنا ہی یہ علم رکھتا جس کے دعوی کررہا ہے تو یوں سڑکوں پر تماشے کرکے مال نہ اکٹھا کررہا ہوتا بلکہ اپنے مقام پر رہتا اور لوگ اس کے پاس چل کر آتے اور مداری ایسے لوگوں کے مجمع سے نکلنے پر اندر سے کافی پریشان ہوتا ہے لیکن مجمع پر اپنی دھاک بٹھائے رکھنے کیلئے یہ جملہ کستا ہے کہ " نامرد " اس مجمع سے نکل جائے اور پھر کہتا ہے دیکھا یہ جو لوگ گئے ہیں وہ نامرد تھے

مرزا جہلمی وہی مداری ہے جو مجمع اکٹھا کرنے کی کوشش میں ہے اور ایمان لوٹنے کے چکر میں ہے اور اس کے مجمع میں عقلمند فورا پہچان کر اسے دفع دور کرتے ہوئے اس سے اپنا دامن بچاکر نکل جاتے ہیں اور تجسس کے مارے بیوقوف اس مرزے جہلمی کی پٹاری سے انوکھی چیزیں نکلتے دیکھنے کے چکر میں اپنا ایمان خطرے میں ڈالے ہوئے ہیں اور انکو اہل علم سے علم حاصل کرنے کی بجائے ایسی کھٹی میٹھی باتیں کرنے والے مداری میں زیادہ لطف محسوس ہوتا ہے اور جو لوگ اس مرزے جہلمی کو سن کر چھوڑ دیتے ہیں یہ انکے کیلئے یہ جملے کہتا پھرتا ہے " مجھے انکی کوئی پروا نہیں بلکہ یہ تو علم سیکھنے والے ہی نہ تھے "
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
مرزا جہلمی کی سب سے بڑی جیت یہ ہے کہ وہ زندہ لاشوں کو سامنے بٹھا کر لیکچر دیتا ہے، تنقید اور کراس کوئسچن سے دور بھاگتا ہے، اور یوں اکیلا دوڑ کر ریس میں پہلے نمبر پر آجاتا ہے۔
 
Top