• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجینئر عبدالرحمٰن -- تعارف

Abdul Rehman

مبتدی
شمولیت
نومبر 01، 2011
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
0
السلام علیکم،
میرا نام عبدالرحمٰن ہے اور میں انجینئر ہوں۔ شاکر بھائی کے توسط سے اس فورم کا معلوم ہوا۔ ان شاءاللہ اچھا وقت گزرے گا اور امید ہے کہ دینی معلومات میں اضافہ ہوگا۔

اس وقت میں صراط مستقیم کی تلاش میں نیک نیتی کے ساتھ تگ و دو کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ احباب مدد فرمائیں گے۔

والسلام
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام عبدالرحمٰن بھائی جان.

ان شاء الله آپ کو یہاں دین میں اضافہ ہوگا. آپ سے بھی درخواست ہے کی اپنا قیمتی وقت نکال کر یہاں فورم پر بھی دینی مضامین میں ہمارا ساتھ دینگے. الله آپکو خوش رکھے آمین.
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
وعلیکم السلام عبدالرحمن بھائ
اللہ شاکر بھائ کو اسکا اجر دے کہ انھوں نے آپکو یہاں جواءن کروایا۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ یہاں سے اور میں آپسے بہت کچھ سیکھونگا ان شاءاللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم،
میرا نام عبدالرحمٰن ہے اور میں انجینئر ہوں۔ شاکر بھائی کے توسط سے اس فورم کا معلوم ہوا۔ ان شاءاللہ اچھا وقت گزرے گا اور امید ہے کہ دینی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
اس وقت میں صراط مستقیم کی تلاش میں نیک نیتی کے ساتھ تگ و دو کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ احباب مدد فرمائیں گے۔
والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہلا وسہلا ومرحبا بھائی جان ۔
ضرور بھائی اچھا وقت گزرے گا۔اچھا وقت گزارنے،معلومات دینیہ شیئر کرنے کےساتھ صراط مستقیم کےتگ ودو کےلیے قیمتی اوقات میں آپ ہمیں ٹائم بھی ضرور دیا کریں گے۔ان شاءاللہ
باقی شاکر بھائی جان کو اللہ تعالی اجزعظیم عطا فرمائے کہ انہوں نے اس بارے آپ کی رہنمائی فرمائی۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
أهلا وسهلا ومرحبا


محترم بھائی! صراطِ مستقیم صرف کتاب وسنت ہے، اور کچھ نہیں۔

فرمانِ باری ہے:
﴿ كَيْفَ تَكْفُرُ‌ونَ وَأَنتُمْ تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ آيَاتُ اللَّـهِ وَفِيكُمْ رَ‌سُولُهُ وَمَن يَعْتَصِم بِاللَّـهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَىٰ صِرَ‌اطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴾ ... سورة آل عمران: 101
کہ ’’تم کیسے کفر کر سکتے ہو؟ باوجود یہ کہ تم پر اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں اور تم میں رسول اللہ ﷺ موجود ہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ (کے دین) کو مضبوط تھام لے تو بلاشبہ اسے صراط مستقیم دکھا دیا گیا۔‘‘

نیز فرمایا:
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُوا الرَّ‌سُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ‌ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُ‌دُّوهُ إِلَى اللَّـهِ وَالرَّ‌سُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ‌ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ‌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا ﴾ ... سورة النساء: 59
کہ ’’اے ایمان والو! فرمانبرداری کرو اللہ تعالیٰ کی اور فرمانبرداری کرو رسول ﷺ کی اور تم میں سے اختیار والوں کی۔ پھر اگر کسی چیز میں اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ، اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول کی طرف، اگر تمہیں اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے۔ یہ بہت بہتر ہے اور باعتبارِ انجام کے بہت اچھا ہے۔‘‘

نیز فرمایا:
﴿ قُلْ أَطِيعُوا اللَّـهَ وَأَطِيعُوا الرَّ‌سُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ ۖ وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا ۚ وَمَا عَلَى الرَّ‌سُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ ﴾ ... سورة النور: 54
کہ ’’کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے روگردانی کی تو رسول کے ذمے تو صرف وہی ہے جو اس پر لازم کردیا گیا ہے اور تم پر اس کی جوابدہی ہے جو تم پر رکھا گیا ہے ہدایت تو تمہیں اسی وقت ملے گی جب رسول کی اطاعت کرو۔ سنو رسول کے ذمے تو صرف صاف طور پر پہنچا دینا ہے۔‘‘
 
Top