عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
زیر مطالعہ کتاب در اصل محمد احمد زبیری کا ایم فل کے لیے لکھا جانے والا مقالہ ہے۔ جس میں ملت اسلامیہ کے متحرک جزو کی حیثیت سے علم حدیث کی ترقی اور فروغ میں اندلس کا کیا حصہ ہے؟ جیسے بنیادی سوال کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ عالم اسلام کے جن خطوں نے حدیث اور دیگر اسلامی علوم و فنون کی خدمت کی اور اس میدان میں بے انتہا پیش رفت کی ان میں اسلامی اندلس نمایاں مقام رکھتا ہے۔ یہاں علوم قرآن، علوم حدیث و فقہ، فلسفہ و کلام، تصوف و احسان، تاریخ و سیرت نگاری، طبیعات و کیمیا غرضیکہ ہر میدان میں بیش قیمت کارنامے سرانجام دئیے گئے ہیں اور زندگی کے تقریباً سارے ہی شعبوں میں بھرپور ترقی ہوئی اس طرح ہر علم و فن میں ایسے لوگ پیدا ہوئے جن کی علمی میدان میں ایک عظیم مقام حاصل ہوا۔ پیش نظر کتاب اس قسم کے تمام حالات و ظروف بیان کرتے ہوئے فتح اندلس سے پانچویں صدی ہجری کے محدثین کے تذکرے اور حدیث کے میدان میں ان کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔(عین۔م)
اس کتاب اندلس میں علم حدیث کا ارتقاء کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اندلس میں علم حدیث کا ارتقاء
مصنف
محمد احمد زبیری
ناشر
دار النوادر،لاہور
تبصرہ

Last edited: