• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انسان بُرا ہوتا ہے زمانہ نہیں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
انسان بُرا ہوتا ہے زمانہ نہیں



السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔



انسان کے ساتھ جب بھی کچھ بُرا ہوتا ہے تو وہ اُس کا الزام زمانے کو دینے لگتا ہے کہ زمانہ ہی خراب ہے۔اسی طرح جب بُرے حالات کو دیکھتا ہے تو کہتا ہے کہ آج کا زمانہ کتنا بُرا ہے پچھلا زمانہ ایسا نہ تھا یا پچھلا زمانہ بُرا نہ تھا۔حقیقت بات یہ ہے کہ انسان کو آج تک زمانے کا مطلب سمجھ میں‌ہی نہیں‌آیا ہے کہ زمانہ ہے کیا اور زمانہ کہتے کس کو ہیں۔ بس ایک عادت بس چکی ہے کہ کچھ بھی غلط ہو جائے تو بِنا سوچے سمجھے الزام زمانے کو دے دو۔ ہمیں‌ تو سب سے پہلے یہ پتہ ہونا چاہیے کہ زمانہ ہے کیا؟

زمانہ کوئی اچھے بُرے لوگوں کا گروپ نہیں جو آج کچھ ہے تو کل کچھ اور ہو گا۔ زمانہ انسان سے نہیں‌ہے بلکہ انسان زمانے سے ہے۔ انسان بُرا ہوتا ہے زمانہ نہیں، انسان خراب ہوتا ہے زمانہ نہیں، انسان ظالم ہوتا ہے زمانہ نہیں ، بیوفائی اور دھوکہ انسان کرتا ہے زمانہ نہیں۔

زمانہ تو اللہ تعالی سے ہے یہ سورج ، چاند و ستارے ، زمین و آسمان ، درخت ، پہاڑ ، ہوا ، پانی ، سمندر ، دریا ، دن و رات وغیرہ یہ سب زمانے کا حصہ ہیں۔ زمانہ انسان کے کہنے پر نہیں چلتا بلکہ یہ تو اللہ تعالی کے تابع ہیں جو اُس کے حکم سے اپنے اپنے کام سر انجام دے رہیں ہیں۔ زمانہ انسان کا محتاج نہیں بلکہ انسان زمانے کا محتاج ہے۔ زمانے کو بُرا کہنے کا مطلب نعوذ باللہ نعوذ باللہ نعوذ باللہ اللہ تعالی کو بُرا کہنے کے برابر ہے۔ جو اللہ تعالی کو تکلیف دینے کے برابر ہے۔


ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ

قال النبی صلی اللہ علیھ وسلم قال اللہ تعالی یوذینی ابن آدم، یسب الدھر بیدی الامر اقلب اللیل والنھار۔

ترجمعہ: “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، زمانے کو بُرا بھلا کہتا ہے۔ حالانکہ میں ہی زمانہ کا پیدا کرنے والا ہوں۔ میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں، میں جس طرح چاہتا ہوں رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہوں۔“

(صحیح بخاری(مترجم) جلد 8 صفحہ 596 کتاب التوحید جلد نمبر 6 کتاب التفسیر باب وما یھلکنا الا الدھر۔ صفحہ نمبر 386)




ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول صلی اللہ علیھ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا؛

یقول اللہ استقرضت عبدی فلم یقرضنی وشتمنی عبدی وھو لایدری مایقول وادھراہ وادھراہ وانالدھر

ترجمعہ: اللہ تعالی فرماتا ہیں کہ میں‌ نے اپنے بندے سے قرض مانگا اس نے مجھے قرض نہ دیا اور میرے بندے میں لاعلمی میں مجھے گالی دی اور وہ کہتا ہے ہائے زمانہ ہائے زمانہ۔ حالانکہ زمانہ درحقیقت میں ہوں۔

مستدرک الحاکم کتاب الزکاتہ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 418 صھیح الترغیب والترھیب، کتاب الادب باب الترھیب من السباب جلد نمبر 3 صفھہ نمبر 66 سلستھ الاحادیث الصحیحتھ جلد نمبر 7 جز نمبر 3 صفحہ نمبر 1395 حدیث نمبر 3477


ہم زمانے کو جھوٹا ، مکار ، دھوکہ دینے والا ، فریبی ، بُرا ، خراب ، ذلیل کہتے رہتے ہیں لیکن درحقیقت ان تمام چیزوں کی جڑ واحد انسان ہی ہے۔ جو جھوٹ بھی بولتا ہے، دھوکا بھی دیتا ہے، ظلم بھی کرتا ہے، بیوفائی بھی کرتا ہے، خرابیاں بھی پیدا کرتا ہے، جبکہ اللہ تعالی نہ جھوٹ بولتا ہے، نہ وعدہ خلافی کرتا ہے ، نہ ظلم کرتا ہے اور نہ ہی بیوفائی کرتا ہے۔


زمین میں فساد کون کرتا ہے ؟ “ انسان “

قتل و غارت کون کرتا ہے؟ “ انسان “

جھوٹ کون بولتا ہے؟ “ انسان “

ظلم کون کرتا ہے؟ “ انسان “

چوریاں کون کرتا ہے؟ “ انسان “

غیبت کون کرتا ہے؟ “ انسان “

زانی کون ہے؟ “ انسان “

بیوفائی کون کرتا ہے؟ “ انسان “

شراب کون پیتا ہے؟ “ انسان “

ناپ تول میں کمی کون کرتا ہے؟ “ انسان “


جب یہ سارے کام انسان کرتا ہے تو زمانہ کیسے بُرا ہو گیا ؟ زمانہ کیسے خراب ہو گیا ؟ زمانہ کیسے جھوٹا ہو گیا؟ زمانہ کیسے ظالم ہو گیا؟ انسان اپنے لیے بُرے حالات خود پیدا کرتا اور الزام زمانے کو دے دیتا ہے۔ کیونکہ جب انسان سے کچھ نہیں ہوتا یا وہ بے بس ہو جاتا ہے تو الزام تراشی دوسروں پر کرنے لگتا ہے۔ انسان جب پریشان یا بیمار ہوتا ہے تو یہ جملہ سننے کا ملتا ہے کہ وقت بُرا آگیا ہے اب وہ بُرا زمانہ نہیں رہا بُرا زمانہ آگیا ہے تو یہ سراسر اللہ تعالی کو تکلیف دینے کے برابر ہے۔ لوگوں کے بُرے حالات ، پریشانیاں یا بیماریوکی وجہ زمانہ نہیں بلکہ انسان خود ہے۔


آپ صلی اللہ علیھ وسلم نے ارشاد فرمایا!

لاتسبوا الدھر قال اللہ رزوجل انا لدھر، الایام واللیالی (1) جددھا وابلیھا، وآتی بملوک بعد ملوک (2)

ترجمعہ: زمانے کو گالی مت دو، اللہ عزوجل فرماتے ہیں زمانہ میں ہوں، دن اور رات کو نیا اور پرانا میں کرتا ہوں اور ایک بادشاہ کے بعد دوسرے بادشاہ کو بادشاہی دیتا ہوں۔

1۔ کتاب الدعر، اللطبرانی صفحہ نمبر 568 ، مجمع الزوائد 8/71
2۔ صحیح الترغیب والترھیب جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 66 کتاب الادب باب الترھیب من السیاب



ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ

عن النبی صلی اللہ علیھ وسلم قال لا تسموا العنب الکرم، ولا تقولوا: خیبتھ الدھر فان اللہ ھو الدھر

ترجمعہ: نبی صلی اللہ علیھ وسلم نے فرمایا “انگور“ عنب کو “کرم“ نہ کہو اور یہ نہ کہو کہ ہائے زمانہ کی نامردای ، کیونکہ زمانہ تواللہ ہی کے اختیار میں ہے۔

صحیح بخاری (مترجم) جلد 7 صفحہ 536 کتاب الادب باب لاتسبوا الدھر


بات ہے سمجھنے کی پر سمجھے کون؟


تحریر: ساجد تاج

----------------------------------------------------------

زمانے کو بُرا کہنے والے ذرا اپنا گریبان جھانک کر تو دیکھ
اللہ سے گلہ کرتا ہے اپنی غلطیوں پہ نظر ڈال کر تو دیکھ

کہتا ہے کہ زمانے کا پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے ساجد
سچے دل سے اپنی اس بات کو مان کر تو دیکھ

-------------------------------------------------


سمجھےجواگرانسان تو بات ہےسیدھی سی
یہ دنیا ہے فانی یہ دنیا ہے عام سی

کھو رہے ہیں ہم جہالت کی اندھیر نگری میں ساجد
سوچتا ہوں کہ رکھتے ہیںخواہشیں ہم کتنی عجیب سی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ

قال النبی صلی اللہ علیھ وسلم قال اللہ تعالی یوذینی ابن آدم، یسب الدھر بیدی الامر اقلب اللیل والنھار۔

ترجمعہ: “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے، زمانے کو بُرا بھلا کہتا ہے۔ حالانکہ میں ہی زمانہ کا پیدا کرنے والا ہوں۔ میرے ہی ہاتھ میں تمام کام ہیں، میں جس طرح چاہتا ہوں رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہوں۔“

(صحیح بخاری(مترجم) جلد 8 صفحہ 596 کتاب التوحید جلد نمبر 6 کتاب التفسیر باب وما یھلکنا الا الدھر۔ صفحہ نمبر 386)
ہیڈ لائن کیے گئے الفاظ عربی متن میں کس لفظ کا ترجمہ ہیں؟
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
ہیڈ لائن کیے گئے الفاظ عربی متن میں کس لفظ کا ترجمہ ہیں؟
کیا با محاورہ ترجمہ غلط ہے ؟ جبکہ لکھنے والے نے لفظی ترجمہ کا ذکر نہیں کیا۔
اگر غلط ہے تو کیا غلطی ہے وضاحت فرمادیں؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کیا با محاورہ ترجمہ غلط ہے ؟ جبکہ لکھنے والے نے لفظی ترجمہ کا ذکر نہیں کیا۔
اگر غلط ہے تو کیا غلطی ہے وضاحت فرمادیں؟
میں نے اپنی پوسٹ میں کسی لفظ کے غلط ہونے کا ذکر نہیں کیا؟محض چند الفاظ کو ہیڈ لائن کر کے پوچھا ہے کہ یہ الفاظ عربی متن میں کن الفاظوں کا ترجمہ ہے؟
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب ہم اردو زبان میں کہتے ہیں کہ زمانہ خراب ہے یا اسی قسم کی کچھ باتیں تو وہاں ہماری مراد زمانہ کے لوگ ہی ہوتے ہیں ۔ باقی حدیث میں الدھر سے مراد شاید قدرتی معاملات ہیں جیسے سردی، گرمی اور برسات وغیرہ ۔ کیوں یہ چیزیں اللہ کے حکم کے تابع ہیں اس لیے ان کو برا بھلا کہنے سے منع فرمایا گیا ہے، ان معاملات میں بندے کو اللہ کے ساتھ حسن ظن رکھنا چاہیے ۔ اقلب اللیل و النہار کا لفظ بھی اس مفہوم کی تائید کرتا ہے ۔
ابوالحسن علوی اور انس نضر بھائی براہ کرم اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ہیڈ لائن کیے گئے الفاظ عربی متن میں کس لفظ کا ترجمہ ہیں؟


حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة، قال قال النبي صلى الله عليه وسلم "‏ قال الله تعالى يؤذيني ابن آدم، يسب الدهر وأنا الدهر، بيدي الأمر، أقلب الليل والنهار ‏"‏‏.‏

ہم سے حمیدی نے بیان کیا‘ کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے زہری نے ‘ ان سے سعید بن مسیب نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم مجھے تکلیف پہنچاتا ہے ‘ زمانہ کو برُا بھلا کہتا ہے ‘ حالانکہ میں ہی زمانہ کا پیدا کر نے والا ہوں ۔ میر ے ہی ہاتھ میں تمام کا م ہیں ‘ میں جس طرح چاہتا ہو رات اور دن کو پھیرتا رہتا ہو ں ۔

صحیح بخاری -> کتاب التوحید والرد علی الجہیمۃ حدیث نمبر 7491
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
قال النبي صلى الله عليه وسلم
کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
قال الله تعالى
فرماتا ہے اللہ تعالیٰ
يؤذيني
اذیت دیتا ہے (تکلیف پہنچاتا ہے) مجھے
ابن آدم
ابن آدم
يسب
گالی دیتا ہے
الدهر
زمانے کو
وأنا
اور میں
الدهر
زمانہ ہوں
بيدي
میرے ہاتھ میں ہیں
الأمر
(تمام) کام
أقلب
پھیرتا ہوں میں
الليل
رات کو
والنهار
اور دن کو
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پوچھنے کا مطلب یہ ہے کہ "ترجمہ" بالکل الفاظ کے مطابق کریں۔
جہاں تک وضاحتی الفاظ لکھنے کا تعلق ہے
یا تو
  1. ترجمہ کے نیچے ایک ہیڈنگ "مفہوم" یا "تشریح" لکھ کر مفہوم بیان کریں۔
  2. یا اگر ترجمے میں ہی وضاحت کرنی ہے تو وضاحتی الفاظ کو بریکٹس () میں لکھیں۔
 
Top