انسان کی تخلیق منی سے ہوئی ہے۔
﴿ أَيَحسَبُ الإِنسـٰنُ أَن يُترَكَ سُدًى ٣٦ أَلَم يَكُ نُطفَةً مِن مَنِىٍّ يُمنىٰ ٣٧ ثُمَّ كانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّىٰ ٣٨ فَجَعَلَ مِنهُ الزَّوجَينِ الذَّكَرَ وَالأُنثىٰ ٣٩ ﴾ ۔۔۔ سورة القيامة
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا (36) کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟ (37) پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا (38) پھر اس (منی) سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے (39)
اگر منی نجس ہے تو کیا انسان ’مجسم نجاست‘ ہے؟؟؟
کیا انبیائے کرام بشمول سید الانبیاء والمرسلینﷺ کے متعلق ایسا سوچا بھی جا سکتا ہے؟؟؟
منی کو ناپاک کہنے کی دلیل کیا ہے؟؟؟