• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انس بھائی کی بچی کے لئے دعاؤں کی درخواست

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ابھی کچھ دیر قبل ہی معلوم ہوا کہ انس نضر بھائی کی چھوٹی بچی کو چوٹ لگی ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں۔ شاید ٹانکے وغیرہ لگ رہے ہیں۔ آپ سب احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ ہماری بھتیجی کو جلد از جلد شفا عطا فرمائیں۔ آمین۔
لا بأس طهور إن شاء الله!
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
لا بأس طهور إن شاء الله!اللہ تعالی بیماروں کو شفا کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور ہماری بھتیجی کو بھی شفائ عطا فرمائے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
رات کو ہاسپٹل سے فارغ ہو کر واپس آیا اور غیر متوقّع طور پر محدث فورم پر بھائیوں سے عزیز از جان بیٹی ’حنّہ‘ کیلئے انتہائی پرخلوص مسنون دعائیں پڑھیں تو دل مسرت سے لبریز ہوگیا کہ کتنے بھائیوں نے ’حنہ‘ کیلئے دعائیں کیں، کیونکہ میں نے گھروالوں کے علاوہ کسی کو ذکر نہ کیا تھا، البتہ شاکر صاحب سے ضروری بات کرتے ہوئے جلدی میں اپنے ہاسپٹل ہونے کا حوالہ دے دیا، اب یہ شاکر بھائی کی محبت ہے کہ انہوں نے دیگر بھائیوں کو دعا میں شریک کرنے کیلئے اسے فورم پر دے دیا۔ میں شاکر بھائی اور دعائیں لکھنے والے اور پسند کرنے والے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، خاص طور پر جنہوں نے ’مسنون دُعائیں‘ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت الفردوس میں اپنا اور نبی کریمﷺ کا دیدار نصیب فرمائیں، آمین یا رب العٰلمین
الحمد للہ! اب بچی کی طبیعت کافی بہتر ہے، اور یہ ان شاء اللہ آپ سب کی شرفِ قبولیت پائی جانے والی دُعاؤں کا اَثر ہے۔
جزاکم اللہ خیرا
 
Top