• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انقلاب

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
انقلاب کے لئے ایک بینر دیکھا
ایک ڈاکٹر صاحب شاید عبدالکریم نام ہے ان کا وہ بھی ایک سینیٹر کے ساتھ مل کر پاکستان کو مستحکم کرنے کی ریلی نکالنے کی دعوت دے رہے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
محترم بھائی!پاکستان کو مستحکم کرنے میں تو حرج نہیں ہونا چاہیے اگر ہم اسے اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے استعمال کرنے کی سوچ رکھتے ہوں۔تاہم استحکام جمہوریت اور چیز ہے!!
بڑے برے سے چھوٹا برا بہرحال بہتر ہوتا ہے۔۔۔یہ شاید اسی سلسلے کی کڑی تھی!!
نواز شریف اس دفعہ قبر مزاروں کے طواف میں سرگرم نہیں ہے جبکہ قادری کی بنیاد ہی اہل توحید دشمنی ہے ۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اے اللہ! میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو اس بات کی بھی سمجھ عطا فرما دے
کہ
مسئلہ توحید میں 99٫9 فیصد عقیدہ توحید درست ہو
لیکن
0٫01 فیصد اس میں شرک کی آمیزش ہو تو
واللہ العظیم
ایسا اچھا آدمی بالکل اُسی کے برابر ہے
کہ
جس میں
مسئلہ توحید میں 0٫01 فیصد عقیدہ توحید درست ہو
لیکن
99٫9 فیصد شرک ہو۔
ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
انقلاب کے لئے ایک بینر دیکھا
ایک ڈاکٹر صاحب شاید عبدالکریم نام ہے ان کا وہ بھی ایک سینیٹر کے ساتھ مل کر پاکستان کو مستحکم کرنے کی ریلی نکالنے کی دعوت دے رہے ہیں۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
ابتسامہ
نام کچھ جانا پہچاناسا لگ رہاہے۔۔
دعوت قبول کر لی گئی ہے بلکہ تصویریں بھی آ گئی ہیں :)

محترم بھائی!پاکستان کو مستحکم کرنے میں تو حرج نہیں ہونا چاہیے اگر ہم اسے اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے استعمال کرنے کی سوچ رکھتے ہوں۔تاہم استحکام جمہوریت اور چیز ہے!!
بڑے برے سے چھوٹا برا بہرحال بہتر ہوتا ہے۔۔۔یہ شاید اسی سلسلے کی کڑی تھی!!
نواز شریف اس دفعہ قبر مزاروں کے طواف میں سرگرم نہیں ہے جبکہ قادری کی بنیاد ہی اہل توحید دشمنی ہے ۔
استحکام ِ پاکستان کے نام پر جمہوریت کو ہی فروغ دیا جا رہا ہے ۔۔
بڑا برا چھوٹا برا پڑھ کر مجھے لگا جیسے یوں کہا جائے کہ بڑے گناہ کی جگہ چھوٹاگناہ بہر حال بہتر ہوتاہے ۔۔۔ناراض نہیں ہونا کچھ عرصہ قبل ہمارا بھی یہی نظریہ تھا!
بے چاری خنساء تو کل کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر ایک ہی بات کر رہی ہے " یہ اتنے لوگ کہاں سے آگئے ۔۔۔وہ بھی سب داڑھی والے اور سب کے ٹخنے بھی ان ڈھکے ہیں۔۔۔یہ پہلے کی طرح پانچ سات بندے کھڑے کر کے احتجاج نہیں کر رہے۔۔۔مجھے تو حیرت ہو رہی ہے "
اب اسے کون بتائے "اِدھر" بھی انقلاب آ گیا ہے :)
بہنا کیا پتہ عمران خان بھی مزار پر نہ جاتاہو تو اسی کو لے آتے ہیں۔۔۔ویسے اوبامہ کے متعلق کیا خیال ہے ؟؟؟
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
جی نظر انداز اس لیے کہ میں آپ کو انتہائی "لغو" کام سے روکتی ہوں۔۔۔ابتسامہ
افسوس کہ ان سے دین کی تبلیغ نہیں ہو رہی۔۔۔ایسے مکالموں سے انٹرنیٹ اور فیس بک جیسی سوشل ویب سائٹس بھری پڑی ہے۔کسی ایک جگہ کو جہاں لوگ دین کی خاطر آتے ہیں ، اصلاحی اور دینی رہنے دیں۔نہ خود لغویات میں مشغول ہوں اور نہ لوگوں کو مجبور کریں!!!
نہیں جی مجھے افسوس ہے کہ آپ کا یہ تکا بھی رائیگاں گیا آپ تو اس وقت ہی نظر انداز کر دی گئیں تھیں جب آپ لغو باتوں کو کلمات حسنات سمجھ کر پڑھتی تھیں اور اب تک پڑھ رہی ہیں :) قریبادو ماہ قبل!
وہ بھی آپ کی سہولت کی خاطر ۔۔۔کہتی ہیں تو پھرنظر انداز ختم کر کے آپ کی باتوں کے جواب میں تقریر کر دیا کروں گی ،حسبِ پسند مخالفت میں لمبا چوڑا مکالمہ اور جلتی پر آگ لگانے کاانتظام بھی ہو جایا کرے گا۔۔۔ابتسامہ
مجھ سے تو واقعی دین کی تبلیغ نہیں ہو رہی کیونکہ مجھے تبلیغ کرنے ہی نہیں آتی !آپ صاحب علم ہیں لیکن آپ کو تو دین کی تبلیغ کرنے والوں پر بھی بڑا اعتراض ہے ۔۔۔کیا کیاجائے اب ہر کوئی آپ کی" پسند" کی تبلیغ تو کر نہیں سکتا۔۔
ویسے اطلاعا عرض ہے کہ میں کسی کو بھی لغویات میں مشغول ہونے پر مجبور نہیں کرتی آپ خود ہی اپنی عادت سے مجبور ہیں ۔۔۔ابتسامہ
آپ کے پاس ریٹنگ والا آپشن کھلا ہے ۔۔کھلے دل سے استعمال کریں اور خوش رہیں!
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
الله کا واسطہ ہے ............مجھ کو شہید کر دو ....پر پلیز سچی مچی نہ کر دینا
******************************************************
اپنے طاہر القادری صاحب نے شہید ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ...انہوں نے چٹے یعنی سفید رنگ کا کفن بھی خرید لیا ہے ....اور شہادت کے لیے وضو شریف بھی بنا لیا ہے .....اور احتیاطا بلٹ پروف جیکٹ پر وضو کا پانی بھی چھڑک لیا ہے ....ہاں یاد رہے کہ اس مسلک کے وہ پہلے شہید ہوں گے جنہوں نے خود شہادت گاہ کی جانب قدم بڑھایا ہے...اس طرح وہ پھر بازی لے گئے ہیں ....انہوں نے خود کو شہادت پر مبارک بعد دیتے ہووے حکومت کو ٤٨ گھنٹے کا الٹی میٹم دیا خود کو شہید کرنے کا ...اور حکومت نے دیر کی تو ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہو گی ...وہ اپنا شہادت پروگرام کینسل کر دیں گے ....جی ہاں ....صاف سی بات ہے .....پھر ہم نے کوئی شہید وھید نہیں ہونا ....................................
ابو بکر قدوسی
 
مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
طائر القادری صاحب کی تقریر سن کر مجھے محسوس ہوا ہے کہ طالبان اور صوفی محمد کا ایک ہی قصور ہے۔ انہوں نے نہ تو الکٹرانک میڈیا پر پیسہ لگایا، نہ اُن کے پاس غیر ملکی پاسپورٹ ہیں۔
مہتاب عزیز
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کل قادری کی دو شرائط حکومت نے نہیں مانی۔۔۔ اور قادری نے آج "یوم انقلاب" کا اعلان بھی کر دیا ہے

"انقلابی" اور "انقلابنیاں" سروں پر "انقلاب یا شہادت" کی پٹیاں باندھ کر میدان میں آ چکی ہیں۔

قبریں بھی ایڈوانس میں کھود دی گئی ہیں، بس "شہادت" کا انتظار ہے۔

لیکن قادری صاحب نے کہہ دیا کہ 3 بجے آ جانا "خطاب" کروں گا۔۔۔ دسو یار میں سمجھا کوئی پھاکا واکا پڑے گا، لیکن قادری ڈرپوک نے خطاب کا اعلان کر دیا۔۔۔ ہاہاہا
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
یار اب تو فیصلہ ہو ہی جانا چاہئے، کوئی ایک دوسرے کو لتاڑو تاکہ یہ ڈرامہ سڑکوں پر بیٹھ بیٹھ کر بورنگ ہونے سے تھوڑا آگے بڑھ سکے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
نہیں جی مجھے افسوس ہے کہ آپ کا یہ تکا بھی رائیگاں گیا آپ تو اس وقت ہی نظر انداز کر دی گئیں تھیں جب آپ لغو باتوں کو کلمات حسنات سمجھ کر پڑھتی تھیں اور اب تک پڑھ رہی ہیں :) قریبادو ماہ قبل!
وہ بھی آپ کی سہولت کی خاطر ۔۔۔کہتی ہیں تو پھرنظر انداز ختم کر کے آپ کی باتوں کے جواب میں تقریر کر دیا کروں گی ،حسبِ پسند مخالفت میں لمبا چوڑا مکالمہ اور جلتی پر آگ لگانے کاانتظام بھی ہو جایا کرے گا۔۔۔ابتسامہ
مجھ سے تو واقعی دین کی تبلیغ نہیں ہو رہی کیونکہ مجھے تبلیغ کرنے ہی نہیں آتی !آپ صاحب علم ہیں لیکن آپ کو تو دین کی تبلیغ کرنے والوں پر بھی بڑا اعتراض ہے ۔۔۔کیا کیاجائے اب ہر کوئی آپ کی" پسند" کی تبلیغ تو کر نہیں سکتا۔۔
ویسے اطلاعا عرض ہے کہ میں کسی کو بھی لغویات میں مشغول ہونے پر مجبور نہیں کرتی آپ خود ہی اپنی عادت سے مجبور ہیں ۔۔۔ابتسامہ
آپ کے پاس ریٹنگ والا آپشن کھلا ہے ۔۔کھلے دل سے استعمال کریں اور خوش رہیں!
آسان اور سادہ زبان میں بیان کریں۔بناوٹ دین میں بھی پسندیدہ نہیں ہے!
 
Top