علی اوڈ بھائی آپ نے اپڈیٹ کر لینے کے بعد پیچ کو چلانا تھا، جس طرح میں نے طریقہ بتایا ہے اس طرح کر کے دیکھیں۔ اپڈیٹ کا میں نے اس لیے آپ کو کہا تھا کہ اگر آپ پرانے ورژن پر پیچ کو چلائیں گے تو ہو سکتا ہے کہ پھر کچھ دن بعد نیو اپڈیٹ کا آپشن آ جائے اور اپڈیٹ کرنے پر آپ کو دوبارہ یہی مسئلہ ہو تو اسی لیے پہلے اس کو اپڈیٹ کرنے کے بارے میں بتایا۔ میں نے بالکل ایسا ہی کیا ہے اور میرے پاس اب بالکل ٹھیک ہے۔ ماشاءاللہ
آپ اس طرح کریں کہ اپنا آئی ڈی ایم ریموو کر دیں اور دوبارہ نیو ورژن انسٹال کریں اور انسٹال کرنے کے بعد کچھ نہیں کرنا بس آئی ڈی ایم کو کلوز کر کے پیچ کو چلا دیں، مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ
نوٹ: شروع شروع میں جو نام، لاسٹ نام، ای میل ایڈریس، اور سیریل کی، وغیرہ کا جو ڈائیلاگ بکس اوپن ہوتا ہے آپ نے اس کو فِل نہیں کرنا بس انسٹال کرنے کے بعد پیچ کو چلا دیں۔