ٹو کا اضافہ مستقبل قریب کی طرف اشارہ کرتا ہے جیسے "Husband to be" یعنی "ہونے والا شوہر"۔
عموما یہ یا تو فعل حالیہ استمراری کے ساتھ استعمال کرتے ہیں یعنی ہر وہ فعل جو ing پر ختم ہو اسے فعل حالیہ استمراری کہتے ہیں اور یہ اس کام کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ہو رہا ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ ing "رہا ہے" کا ترجمہ ہے تو مستقبل قریب میں اس کے استعمال کا مطلب ہے جو کام ہونے والا ہے یا ہونے جا رہا ہے۔
مثال:
وہ بہت جلد یہاں آنے والا ہے - He is going to be here soon
یا اس کے دیگر استعمال بھی ہیں جیسے has, have کے ساتھ، مثلا:
اسے وقت پر آنا ہی پڑے گا - He has to be on time
بس یوں سمجھ لیں کہ ٹو کا استعمال جس طرح باقی افعال کے ساتھ ہوتا ہے اسی طرح بی کے ساتھ بھی ہوتا ہے کیونکہ لفظ بی بھی ایک فعل ہے۔
باقی آپ کو کنعان بھائی سمجھائیں گے، کیونکہ سمجھانے والا کام ہی اصل مشکل ہے، ابتسامہ