نبی کریم کے حکم کی وجہ سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ بالنفس نہ تو ریشمی کپڑا حرام ہے نہ سونا حرام ہے پھر انکا پہننا منع کیوں کیا گیا؟؟؟؟
اصل وجہ یہ ہے کہ
یہ انسان میں تکبر پیدا کرتا ہے اور انسان اپنے آپ کو کوئ اعلی چیز سمجھنے لگتا ہے چونکہ یہ دونوں مہنگی اشیاء ہیں اور ہر بندہ یہ پہن بھی نہیں سکتا اس لئے شائد اسے حرام کیا گیا
جیسے ٹخنے سے نیچے چادر لٹکانا بھی منع ہے اور تکبر کی علامت ہے مگر حضرت ابوبکر صدیق کیونکہ دبلے پتلے تھے تو انکی چادر بار بار نیچے ہوجاتی تھی جسکی وجہ سے وہ بہت پریشان تھے تو نبی کریم نے انہیں تسلی دی کہ آپکی چادر تکبر کی وجہ سے نیچے نہیں ہے اس لئے اسکا کوئ گناہ نہیں