adobe کو اگر انگریزی میں بولیں تو اڈوبی ہی آئے گا جبکہ اردو میں لوگ اسے اڈوب اور اڈوبی بھی کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر
ایک چیز ہر ملک میں ہوتی ہے مثلاََ بھینس، ہم اسے بھینس کہتے ہیں امریکی یا برطانوی اسے Buffalo کہتے ہیں سعودی عرب والے اسے جاموس کہتے ہیں،سب اپنی اپنی جگہ درست ہیں کیونکہ بھینس کو نہ تو پاکستان نے بنایا ہے نہ امریکہ نے نہ سعودیہ نے اور جس نے اس کو بنایا اس نے اس کا نام نہیں بتایا اس لئے جو جس کو اچھا لگا اس نے وہ نام رکھ دیا، لیکن ایک چیز کسی خاص آدمی یا ملک نے بنائی ہے اور اس نے اس کا نام بھی رکھا ہے تو جو نام اس نے رکھا ہے وہ نام بولنا ہی درست ہے۔