- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,590
- پوائنٹ
- 791
اس مسئلہ پر متعلقہ احادیث صحیحہ کے علم و فہم کے حامل ائمہ کرام مثل احمدؒ بن حنبل واسحاقؒ بن راھویہ امام ابن حزم ؒنے جب وضوء ٹوٹنے کا فتوی دیا ہوا ہے ، تو مجھ ایسے ناکارہ کو سبب ڈھونڈنے کی جسارت کی ضرورت کیا ہے ،میں شیخ بن باز اور شیخ عثیمین سے (اگر وہ حیات ہوتے) تو دو سوال کرتا اور اب آپ سے کرتا ہوں:
“کیا امرِوضو ہمیشہ نقض وضو پر ہوتا ہے یا اس کا کوئی اور سبب بھی ہوتاہے؟”
میں جیسے شرعی نصوص تسلیم کرنے کا پابند ہوں اسی طرح سلف کے فہم کا پابند ہوں ، جو یہاں مجھ تک پہنچ چکا ہے ،
ہاں اگر نور وحی کے ساتھ ان ائمہ رحمہم اللہ کے اقوال تک میری رسائی نہ ہوتی تو پھر یہ سوال ہوسکتا ہے ۔
ـــــــــــــــــ