• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اَئمہ قراء ات کے لیل و نہار

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
اَساتذۂ حدیث
حسن بصری﷫، محمد بن سیرین﷫، ابوسلمہ﷫، نافع مولی ابن عمر﷫، عکرمۃ بن خالد﷫ ، یحییٰ بن سعید﷫، ابراہیم التیمی﷫، مجاہد بن جبیر﷫، اسماعیل بن ابی خالد﷫، ابن شہاب الزھری﷫، عطاء بن ابی رباح﷫، فرقد السبخی﷫، محمد بن مسلم سعید المقری﷫، عبدالرحمن بن ابی بکرۃ﷫، محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ﷫، جعفر بن محمد بن علی بن حسین﷫، ہشام بن عمر﷫، موسیٰ بن عقبہ﷫، یونس بن جبیر﷫، سعید بن جبیر﷫، عمرو بن مرۃ﷫، یعقوب بن عطاء﷫ ، محمد بن اسحق﷫۔
’’ قال أبو علی أھوازی: ولولا خشیۃ الإطالۃ لذکرت عن کل واحدٍ منھم حدیثاً۔‘‘
’’اگر مجھے طوالت کا خطرہ نہ ہوتا تو ان میں سے ہر ایک سے حدیث ذکر کرتا۔‘‘ (جمال القراء و کمال الاقراء: ۲؍۴۵۲)
خدا کی قدرت دیکھیں کہ اَئمہ جرح و تعدیل ایک طرف ان پرجرح کررہے اور دوسری جانب ان کی اِمامت فی القراء ۃ کو تسلیم کرتے ہوئے ان عظیم قراء کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کررہے ہیں۔جو اس بات کابیّن ثبوت کہ وہ اپنے زمانہ سے لے کر اَب تک بالاتفاق قراء ت کے امام ہیں۔ خود محدثین ان کی ثقاہت ، عدالت اور اِمامت فی القراء ت پر ایمان واثق رکھتے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
چونکہ قرآن مجید کا اپنا سلسلۃالسند ہے جوثقہ، عادل، معتبر اور ضابط راویوں کی لڑی پر مشتمل ہے۔
قراء اُمت کے بغیر قرآن ثابت ہی نہیں ہوتا۔ اگرچہ ہمارے پاس مکمل قرآن کتابی شکل میں موجود ہے مگر کون بتائے کہ اِمام حفص نے لفظ ’مجرھا‘ میں امالہ نقل کیا ہے کون بتائے گا کہ ’ء اعجمي‘ کے دوسرے ہمزہ میں تسہیل ہے۔ قراء کے بغیر کیسے پتہ چلے گا کہ ’أولئک‘ میں واؤ پڑھا جائے یا نہیں۔ ’أولا اذبحنہ‘ میں لام کے بعد الف کے تلفظ کو حذف کرنا ہے یا باقی رکھنا ہے۔ عام شخص تو الف لکھا ہوا دیکھ کراس کا تلفظ کرے گا اور اس جملے کو نفی میں بدل دے گااور کلام اللہ میں خرابیاں پیدا کرے گا۔
ناقلینِ قرآن کی عدم موجودگی میں نبیﷺ سے ایک آیت بھی ثابت نہیں ہوسکتی۔پورا قرآن تو درکنار۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
امام مالک﷫ جیسے عظیم فقیہ ومحدث امام نافع﷫ سے قراء ت پڑھنے گئے۔ حالانکہ خود بڑے عالم تھے۔ عربی بولتے تھے۔ مگر قرآن پڑھنے کے لیے نافع کی مجلس اختیار کی۔ ایک بار بسم اﷲ کے جہر کے بارہ میں اَپنے شیخ امام نافع﷫ سے سوال کیا تو اُنہوں نے بتایا کہ اَہل مدینہ کے ہاں بسم اﷲ کا جہر ہے یعنی نماز میں، تو امام مالک﷫ نے کہا سچ ہے کہ ہر علم کامسئلہ اس علم کے جاننے والوں سے پوچھنا چاہئے۔مگر افسوس کہ قراء ات اور ان کے متعلقہ اُمور و مسائل کے صحیح غلط ہونے کا فیصلے وہ لوگ کررہے ہیں، جنہوں نے نہ تو کسی شیخ قراء ات سے قرآن پڑھنا سیکھا۔نہ قرآن کی کوئی سند ان کے پاس ہے۔ امام مالک﷫ نے ثابت کردیا کہ قراء ات میں قراء ہی حجت ہیں۔
آخر میں دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ مجھے اور تمام مسلمانوں کو قرآن و حدیث پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین

٭_____٭_____٭
 
Top