• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئیے تلاوت قرآن کریں

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ


محترم قارئین کرام
قرآن کریم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ قرآن پاک کا ایک ایک لفظ اپنے اندر ایک جہاں رکھتا ہے۔ اس کلام الہیٰ میں تاثیر، قوت ، لذت اور روحانیت اس قدر زیادہ ہے کہ اگر کوئی اس کی تلاوت کرے یا سنے تو اطمینان و سکون ، خوشی و مسرت اور تازگی و فرحت سے شادان ہو جاتا ہے۔
جو شخص قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط رکھتا ہے اللہ سبحانہ وتعالیٰ اس کو بلندی عطا فرماتے ہیں۔ جو اس کی قدر کرتا ہے رب کریم اس کو عزت و عظمت کے اعلیٰ مقام پر فائز کرتے ہیں۔ لہذا تعلق اور قدر یہ دونوں خوبیاں پیدا کرتے ہوئے بڑے ذوق و شوق اور ادب سے اس کی تلاوت کرنی چاہیے۔ قرات و تجوید اور ادائیگی کو ملحوظ خاطر رکھنا از حد ضروری ہے۔
احادیث صحیحہ میں وارد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر آیت پر رک رک کر ٹھہرتے ہوئےتلاوت فرماتے ، اگر کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زبان مبارک سے نکلنے والے الفاظ کو شمار کرنا چاہتا تو آسانی سے کر سکتا۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قرآن کو غنا سے نہ پڑھنے والا ہم میں سے نہیں۔ (صحیح بخاری)
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنی آواز سے قرآن کو مزین کرو، بے شک اچھی آواز قرآن مجید کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ ( سنن دارمی)
غنا سے پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی آواز کو سنوار کر پڑھے اپنی فطری آواز کو اچھا ، سوہنا اور خوبصورت بنا کر تلاوت کرے، تلفظ کی درستی کے ساتھ تلاوت کرے۔
ہم آج سے ۔ ۔ ۔ آئیے تلاوت قرآن کریں ۔ ۔ ۔ کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں اس میں تلاوت اچھے انداز میں کرنا سیکھیں گے۔ ہم روزانہ پانچ آیات کی آڈیو فائلز بھیجا کریں گے ۔ اور جس طرح قاری صاحب تلاوت فرما رہے ہیں اس طرح پڑھنے کی کوشش کریں گے۔ ہر آیت کی الگ الگ آڈیو فائل ہو گی جسے ہم آڈیو سافٹ وئیر میں لوپ آپشن کے ذریعے بار بار سنیں گے یہاں تک کہ اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔ یہ آڈیو فائلز آپ اپنے سیل فون، موبائل وغیرہ میں بھی سیور کر سکیں گے اور کسی بھی وقت اس سے مستفید ہو سکیں گے۔
بعض موبائل فون سسٹم میں لوپ کی آپشن نہیں ہوتی اس لیے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر آیت کی آڈیو دس مرتبہ ایک ہی آیت دہرا کر بھی پیش کریں گے۔ تاکہ اگر ضرورت پڑے تو اس سے بھی مستفید ہوں۔ روزانہ کی پانچ آیات اسی دن یا اگلی پانچ آیات آنے سے پہلے ہم پڑھ لیں گے۔ تاکہ اگلے دن اگلی پانچ آیات پڑھی اور پچھلی کی دہرائی کر لیں۔ تاکہ سبق ذہن نشین رہے۔
تمام احباب اس نئے سلسے میں ضرور شرکت کریں۔ اور اپنے احباب کو بھی اس نئے سلسلے میں شمولیت کی دعوت دیجئے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کوجزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔
آج کی آیات آڈیو فائلز ڈائون لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے۔
زپ فائل میں قرآن پاک کا فور کلر میں وہ صفحہ بھی ہو گا جس کی تلاوت کی جا رہی ہو گی۔
http://www.islamicurdubooks.com/download/tilawat.html
والسلام
ابوطلحہ​
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ﻭﻋﻠﯿﮑﻢ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻭﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ
ﻭﺑﺮﮐﺎﺗﮧ
ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ
ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﻋﻤﺪﮦ ۔۔ﺍﺑﻮ ﻃﻠﺤﮧ ﺑﺎﺑﺮ
ﺑﮭﺎﺋﯽ
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
برائے مہربانی آج کی آیات ڈائون لوڈ کر لیجئے۔
سورہ الاعراف: آیات 6 تا 10 (play one time)
سورہ الاعراف: آیات 6 تا 10 (repeat same aayat 10 times)
پچھلے ایک ہفتہ کا سبق ، آیات لازمی دہرانی ہیں۔
برائے مہربانی اس بات سے بھی آگاہ کیجئے کہ آیا آڈیو فائلز کی سائون کوالٹی ٹھیک ہے، یا سننے میں دشواری تو نہیں۔
 
Top