ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
ایسے ہی امام مالک رحمہ اللہ کے ذکر کردہ وہ مقامات جو صلوات خمسہ کے لیے تعمیر نہیں ہوئے بلکہ انہیں مسجد (سجدہ گاہ) بنانا بھی منع ہے (اور باعث لعنت ہے) کیونکہ صحیحین میں رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے مرض الموت میں وفات سے پانچ روز پہلے فرمایا تھا:
{لَعَنَ اللہُ الْیَھُوْدَ وَالنَّصَارٰی اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ اَنْبِیَا ئِھِمْ مَّسَاجِدَ }
یہود و نصارٰی پر اللہ کی لعنت ہو۔ جنہوں نے آثارِ انبیاء کو مساجد (سجدہ گاہ) بنا لیا۔
اس فرمان سے رسول اللہ ﷺ کا اپنی امت کو ان افعال سے ڈرانا مقصود تھا۔
از افادات شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
از افادات شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ