• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنا احتساب کریں

شمولیت
اگست 10، 2013
پیغامات
365
ری ایکشن اسکور
316
پوائنٹ
90
السلام علیکم۔۔۔۔
آج کل کے اس نفسا نفسی کے دور میں ہم لوگوں کے پاس وقت نہیں ہوتا خود کا موازنہ کرنے کا۔۔۔ ہم اپنی اچھائیاں تو لوگوں سے گنواتے رہتے ہیں لیکن اپنی بری عادتوں کو خودسے بھی چھپاتے ہیں۔۔۔
بروز ہفتہ پیس ٹی وی اردو پر ایک پروگرام سن روہی تھی۔۔۔ ایک شیخ سے کسی بہن نے سوال کیا کہ ہم اپنی بری عادتوں کو کیسے ختم کریں۔۔۔ آج کل کے دور میں یہ ہی ماننا بہت بڑی بات ہے کہ ہمارے اندر برائیاں بھی ہیں۔۔۔ ان شیخ نے بہت اچھا سا طریقہ بتایا کہ ہم ایک ڈائری میں اپنی ساری بری عادتیں لکھ لیں جو ہماری نظر میں ہوں یا جو کبھی کسی نے ہمیں نشاندہی کروائی ہو۔۔۔ اور ایک ٹائم پیڑیڈ سیٹ کرلیں کہ اتنے دنوں میں ہم اس بری عادت کو اپنے اندر ختم کرلیں گے۔۔۔ بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اگر کسی اچھی چیز کا دل سے عہد کرلیں تو اللہ پاک مدد کرتے ہیں۔۔۔جیسے جیسے جس جس بری عادت کو ہم اپنے اندر ختم ہوتا پائیں اس پر ٹک کرتے جائیں۔۔۔۔ ان شآء اللہ ہماری بری عادتیں ہم سے دور ہوجائیں گی بشرط ہم صدق دل سے کریں۔۔۔

اپنا احتساب کریں اس سے پہلے اللہ ہمارا احتساب کریں۔۔۔

اللہ نے فرمایا سورہ نور (25:24) : اس دن اللہ ان کو (ان کے اعمال کی) پوری پوری اور ٹھیک جزا دے گا۔۔۔

ایک اور جگہ ارشاد ہوا (سورہ الصفت 53:37) تو کیا ہمیں (دوبارہ اٹھا کر) بدلہ ملے گا؟۔۔۔ یعنی ہمیں جزا دی جائی گی؟ ہمارا حساب لیا جائے گا؟

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ " عقل مند وہ ہے جو اپنا محاسبہ خود کرے اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے"
(جامع ترمذی، صفتہ القیامتہ، باب حدیث (الکیس من دان نفسہ) حدیث 2459)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا" اپنا محاسبہ کرتے رہا کرو قبل اس کے کہ تم سے حساب لیا جائے، اپنا وزن کرتے رہا کرو قبل اس کے کہ تمہرا وزن کیا جائے، اور اس ذات گرامی کے سمانے اس بڑی پیشی کی تیاری کرتے رہو جس نے دنیا میں میں اپنا محاسبہ کرلیا روز قیامت اس پر حساب آسان ہو جائے گا"

اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چل
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! بہت عمدہ!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جزاک اللہ خیرا
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
ماشاءاللہ بہت عمدہ بات اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اپنی غلطیوں کا ادراک ہونا اور ان کا محاسبہ کرنا بہت مشکل ہے.
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جزاک اللہ خیراسسٹر بہت اچھی کوشش،میرا خیال ہے روزانہ سونے سے پہلے اپنا محاسبہ ضروری ہے ہم اپنے پورے دن کا جائزہ لیں کہ کہاں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے اور عہد کریں کہ کل یہ کوتاہی سرزد نہ ہو تو ہر روز ہم اپنے اندر بہتر تبدیلی محسوس کریں گے ان شاء اللہ ۔
 
Top