اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کمپیوٹر سے تعلق قائم ہوتے ہی ٹائپنگ کرنا معمول کا کام ہے۔پہلے پہل صرف انگلش ٹائپنگ ہوتی تھی۔لوگ ٹائپنگ سیکھنے کے لیے گھنٹوں ٹائپنگ ماسٹر میں محنت کرتے تھے۔لیکن نئی نسل کو کسی ٹائپنگ ماسٹر کی ضروت پیش نہیں آئی کیونکہ وہ خود ٹائپنگ ماسٹززہیں۔ مجھے امید ہے کہ ٹائپنگ ماسٹر میں گھنٹوں لگانے والے آج نئی نسل کے سامنےشرمندہ ہوں گے۔
ٹائپنگ صرف انٹرنیٹ پر تفریحی یا تعلیمی مقصد کے لیے ضروری نہیں بلکہ کمپیوٹر بیسڈ بہت سی جابز میں ٹائپنگ سپیڈ مد نظر رکھی جاتی ہے۔ٹائپنگ میں ایک مخفف "ڈبلیو۔پی۔ایم "استعمال کی جاتی ہے یعنی ورڈ پر منٹ جسے اردو میں ہم الفاظ فی منٹ کہہ سکتے ہیں۔یعنی آپ ایک منٹ میں کتنے الفاظ ٹائپ کر سکتے ہیں؟اوسط ٹائپنگ سپیڈ چالیس الفاظ فی منٹ ہے جبکہ سو الفاظ فی منٹ اعلٰی ٹائپنگ سپیڈ مانی جاتی ہے۔دنیا میں انگلش ٹائپنگ کا تیز ترین ریکارڈباربرا بلیک برن نے 2005 میں بنایا جس میں باربرا نےایک ٹیسٹ کے دوران دو سو بارہ الفاظ فی منٹ ٹائپ کیے۔ٹائپنگ صرف جاب کے حصول میں مددگار نہیں بلکہ ایک مہارت بھی ہے جس سے آپ دوسروں کو متاثر کر سکتے اور اپنے کام جلد از جلد نبٹا سکتےہیں۔اب یہ جاننا کیسے ممکن ہےکہ آپ کی ٹائپنگ سپیڈ کتنی ہے؟انگلش ٹائپنگ کی رفتار تو انٹر نیٹ پرآن لائن کئی جگہ سے معلوم کی جا سکتی ہے لیکن اردو کے لیے ہم سٹاپ واچ استعمال کرنے سے تو رہے۔
اس ویب سائٹ سے آپ اپنی اردو،عربی بلکہ چالیس زبانوں کی ٹائپنگ سپیڈ بھی معلوم کر سکتے ہیں بلکہ مزید کئی مفید سہولیات میسر ہیں۔استعمال کے دوران اس ویب سائیٹ کو مستقلا استعمال کرکے اپنی ٹائپنگ سپیڈ میں بتدریج اضافہ کر کے با مقصد بنائیے۔