محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
اچھی بات کہو ورنہ خاموش رہو ، زبان اور شرم گاہ کی حفاظت جنت کی ضمانت !!!
زبان اور شرم گاہ کی حفاظت:
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
من يضمن لي ما بين لحييه وما بين رجليه أضمن له الجنة
(جو شخص مجھے اپنے دو جبڑوں کے درمیان (زبان) اور دو ٹانگوں کے درمیاں (شرمگاہ) کی ضمانت دے دے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں)
[********** متفق عليه **********]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !!!
بندہ ایک بات کرتا ہے ، اس میں غور و فکر نہیں کرتا ، اور وہ اس بات کی وجہ سے مشرق و مغرب کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ جہنم کی آگ کی طرف گر جاتا ہے
********** صیح بخاری #٦٤٧٧ **********
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !!!
علی بن حسین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! فضول باتوں کو چھوڑ دینا ، آدمی کے اسلام کی اچھائی کی دلیل ہے -
**********مسند احمد #٢٠١/١ ***********