• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اکثریت کی پیروی گمراہی کا سبب

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
اس دھاگہ کا عنوان ”گمراہ کن“ ہے۔ عنوان سے ایک ”غلط کلیہ“ سامنے آتا ہے اور اس عنوان کی ”تصدیق“ ایک ایسے قرآنی آیت سے کی گئی ہے، جس کا ایک خاص پس منظر اور سیاق و سباق ہے۔ سیاق و سباق کو جدا کرکے اس طرح قرآنی آیت سے ”اپنی پسند کا مطلب نکالنا“ (عنوان کے مطابق) گمراہی کا سبب بن سکتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155

بھائی میں نے امیج فیس بک سے لی ہے، اور عنوان خود لکھا ہے، کیاعنوان میں کوئی غلطی ہے، مطلع فرمائیں۔ میں اپنی پسند کا مطلب نہیں نکالتا بلکہ سلف صالحین نے جس طرح سمجھا اُس طرح سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔الحمدللہ
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت بہت شکریہ یوسف بھائی۔
ایک سوال ہے کہ
معیارِ حق کیا ہے؟
اس سوال کا ربط اس تھریڈ کے ساتھ کیا ہے؟ یہ میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا۔
فی الحال آپ مجھے اس بات کا اپنے الفاظ میں عام فہم انداز میں جواب مرحمت فرما دیجیے۔ کیونکہ اس کے جواب کے ساتھ تھریڈ کا گہرا تعلق ہے۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
  1. بھائی میں نے امیج فیس بک سے لی ہے،
  2. اور عنوان خود لکھا ہے، کیاعنوان میں کوئی غلطی ہے، مطلع فرمائیں۔
  3. میں اپنی پسند کا مطلب نہیں نکالتا بلکہ سلف صالحین نے جس طرح سمجھا اُس طرح سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔الحمدللہ
جواب:

  1. امیج میں سیاق و سباق کے بغیر ایک آیت کا ترجمہ ہے۔ سیاق و سباق کے بغیر صرف یہ امیج پڑھ کر عام قاری کو یہ نہیں معلوم ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ یہ بات کس سے مخاطب ہوکر فرما رہے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یا عام مسلمانوں سے۔ فیس بُک کا عام قاری تو بالعموم یہی سمجھے گا کہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں عام مسلمانوں سے مخاطب ہیں۔
  2. عنوان ایک ”عام کلیہ“ کا تاثر دے رہا ہے کہ ”اکثریت کی پیروی گمراہی کا سبب“ ہوا کرتی ہے۔ جبکہ ہر وقت اور ہر جگہ ایسا ہو، یہ کوئی کلیہ یا قانون نہیں۔
  3. یہاں تو امیج اور عنوان دونوں سلف صالحین کا بنایا ہوا نہیں ہے ۔ (ابتسامہ)
میں نے اپنا نکتہ نظر بیان کردیا ہے اور آپ نے اپنا۔ اب مزید ”بے فضول“ بحث مباحثہ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سدا خوش رہئے۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
بہت بہت شکریہ یوسف بھائی۔
ایک سوال ہے کہ
معیارِ حق کیا ہے؟
اس سوال کا ربط اس تھریڈ کے ساتھ کیا ہے؟ یہ میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا۔
فی الحال آپ مجھے اس بات کا اپنے الفاظ میں عام فہم انداز میں جواب مرحمت فرما دیجیے۔ کیونکہ اس کے جواب کے ساتھ تھریڈ کا گہرا تعلق ہے۔
اس احقر کی رائے میں ’’معیار حق‘‘ درجہ بدرجہ یہ ہیں۔
1۔ قرآن مجید
2۔ صحیح احادیث
3۔ قرآن و صحیح احادیث کی وہ تشریح یا تاویل جس پر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ سے لے کر آج تک قرآن و حدیث کے مستند علماء کی بھاری ”اکثریت“ متفق ہو۔

واللہ اعلم بالصواب
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جواب:

  1. امیج میں سیاق و سباق کے بغیر ایک آیت کا ترجمہ ہے۔ سیاق و سباق کے بغیر صرف یہ امیج پڑھ کر عام قاری کو یہ نہیں معلوم ہوسکتا کہ اللہ تعالیٰ یہ بات کس سے مخاطب ہوکر فرما رہے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یا عام مسلمانوں سے۔ فیس بُک کا عام قاری تو بالعموم یہی سمجھے گا کہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں عام مسلمانوں سے مخاطب ہیں۔
  2. عنوان ایک ”عام کلیہ“ کا تاثر دے رہا ہے کہ ”اکثریت کی پیروی گمراہی کا سبب“ ہوا کرتی ہے۔ جبکہ ہر وقت اور ہر جگہ ایسا ہو، یہ کوئی کلیہ یا قانون نہیں۔
  3. یہاں تو امیج اور عنوان دونوں سلف صالحین کا بنایا ہوا نہیں ہے ۔ (ابتسامہ)
میں نے اپنا نکتہ نظر بیان کردیا ہے اور آپ نے اپنا۔ اب مزید ”بے فضول“ بحث مباحثہ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سدا خوش رہئے۔
جزاک اللہ خیرا
آئندہ کوشش کریں گے کہ قرآن کی آیت کا عربی متن بھی ساتھ ہو۔
"بے فضول" نہیں صرف "فضول" ہوتا ہے۔ یعنی "فضول کی بحث کا کوئی فائدہ نہیں" ۔۔۔ ابتسامہ
ویسے میں فضول گفتگو سے اجتناب کرتا ہوں۔ الحمدللہ۔۔۔۔ یہاں آپ کی رائے پڑھی تو اس کی وضاحت چاہی۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جی واقعی میں واقف نہیں۔
جب کسی لفظ کو واوین (”-“) میں لکھا جائے تو اس سے طرز بیان میں ایک لطیف طنز و مزاح پیدا ہوجاتا ہے۔ جیسے

ارسلان بھائی اپنے مراسلوں میں جا بجا ”فتویٰ“ دینے لگتے ہیں (ابتسامہ)

یہاں ”فتویٰ“ سے مراد یقیناً عام دینی فتویٰ نہیں ہے۔ بلکہ یہ اُن کے کسی خاص طرز عمل کی طرف لطیف اشارہ اور طنز ہے۔

یہ ”مثال“ بلا تمثیل ہے (ابتسامہ)
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جب کسی لفظ کو واوین (”-“) میں لکھا جائے تو اس سے طرز بیان میں ایک لطیف طنز و مزاح پیدا ہوجاتا ہے۔ جیسے

ارسلان بھائی اپنے مراسلوں میں جا بجا ”فتویٰ“ دینے لگتے ہیں (ابتسامہ)

یہاں ”فتویٰ“ سے مراد یقیناً عام دینی فتویٰ نہیں ہے۔ بلکہ یہ اُن کے کسی خاص طرز عمل کی طرف لطیف اشارہ اور طنز ہے۔

یہ ”مثال“ بلا تمثیل ہے (ابتسامہ)
ابتسامہ
زبردست
اب "سمجھ" آگئی۔ ہاہاہا
 
Top