• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر اپنی داڑھی کٹوا دو۔۔۔۔۔۔

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
جزاک اللہ بہن
اللہ تعالی آپکو جزائے خیر اور ہمیں اس پر بلکہ پورے دین پر استقامت نصیب فرمائے امین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ہمارے استاد محترم بھی کہا کرتے ہیں کہ آج کل لوگ داڑھی کو ایک عیب سمجھتے ہیں ۔
حالانکہ اس کے برعکس ہونا چاہیے ۔ داڑھی منڈوانے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔
جیساکہ کسی آدمی کا جسم کا کوئی حصہ مثلا ’’ ناک ، کان ، ہاتھ ، ٹانگ ‘‘ وغیرہ کم ہو تو اس کو عیب دار سمجھا جائے گا نہ کہ الٹا وہ ان لوگوں کو طعنے دے گا جن کی یہ سب چیزیں صحیح سلامت ہیں ۔

ایک لطیفہ بنا ہوا کہ کسی آدمی کی کسی وجہ سے ناک گٹ گئی ۔ ا ب اس نے سوچا کہ یہ ناک والے مجھے مزاح اور طنز کریں گے لہذا اس کا کوئی حل ہونا چاہیے ۔ چنانچہ کہتے ہیں اس کے پاس جب کوئی آدمی ناک والا گزرتا وہ اس کو ’’ صاحب ناک ‘‘ ہونے پر مذاق کرنا شروع کردیتا ۔
یہی حال آج کل بعض داڑھی مونڈوں کا ہے کہ سنت رسول رکھنے والوں پر آوازیں کستے ، اور تحقیر کرتے نظر آتے ہیں ۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
ہمارے استاد محترم بھی کہا کرتے ہیں کہ آج کل لوگ داڑھی کو ایک عیب سمجھتے ہیں ۔
حالانکہ اس کے برعکس ہونا چاہیے ۔ داڑھی منڈوانے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔
جیساکہ کسی آدمی کا جسم کا کوئی حصہ مثلا ’’ ناک ، کان ، ہاتھ ، ٹانگ ‘‘ وغیرہ کم ہو تو اس کو عیب دار سمجھا جائے گا نہ کہ الٹا وہ ان لوگوں کو طعنے دے گا جن کی یہ سب چیزیں صحیح سلامت ہیں ۔
یہی حال آج کل بعض داڑھی مونڈوں کا ہے کہ سنت رسول رکھنے والوں پر آوازیں کستے ، اور تحقیر کرتے نظر آتے ہیں ۔
اسی بارے شاعر کہتا ہے



قال لی صاحب اراک غریبا
بین ھذا الانام دون خلیل
قلتُ کلا بل الانام غریب لی
وانا فی عالمی و ھذہ سبیلی

ھذا ھو الغریب------------
غریب عند العابثین من البشر
ولکنہ عند ربہ فی مقام کریم




شاعر کہتا ہے کہ مجھ سے ایک صاحب نے کہا تم تو اجنبی نظر آتے ہو کیونکہ یہاں لوگوں میں تیرا کوئی خلیل (ہم خیال یا ہم نظریہ یا ہم چہرہ) نہیں تو میں نے کہا کہ ہر گز ایسا نہیں ہے بلکہ یہ لوگ میرے نذدیک اجنبی ہیں اور میں تو اپنے جہان میں رہتا ہوں اور یہی میرا راستہ ہے (یعنی میرے راستے کے ساتھی ہی میرا جہاں ہیں جہاں میں اجنبی نہیں پس جب تم میرے ہم راہی ہی نہیں تو تم سے انس یا جنبیت ہونے میں کیا فرق)
یہ اصل اجنبی ہے جو عبث کاموں میں پڑے ہوئے لوگوں کے نذدیک تو واقعی اجنبی ہو گا مگر اللہ کے ہاں اسکے مقام کے کیا کہنے
اللھم اجعلنا منھم ای غریبا عند العابثین من البشر امین
اے اللہ ہمیں بھی انہیں اجنبیوں میں رکھنا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
داڑھی کاٹنا گناہ کا کام ہے، اگر کوئی داڑھی نہیں رکھتا تو وہ گناہ کا مرتکب ہے، لیکن داڑھی رکھنے والے شخص کا طنز یا مذاق اڑانا جائز نہیں، بلکہ اللہ سے اپنے اس گناہ کی معافی مانگنی چاہئے اور داڑھی رکھنے کی توفیق بھی۔

دوسری طرف مدارس کے ماحول میں بغیر داڑھی والوں کو بھی طنز و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اور اس کے چہرے کے بارے میں غلط غلط باتیں کی جاتی ہیں، اور ایسا لہجہ استعمال کیا جاتا ہے جس سے وہ اپنی بے عزتی سمجھے اور عزت نفس مجروح ہو۔ ایسا نہیں کرنا چاہئے، بلکہ اس کے لئے اللہ سے توفیق مانگیں اور داڑھی نہ رکھنے والوں کو پیار سے سمجھائیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب!
بسا اوقات اس قسم کی بات بھی عین نشانے لگتی ہے۔۔کم از کم محترمہ آئیندہ یہ کہنے سے باز آ گئی ہوں گی:)
خواتین کو یہی مسائل پردے متعلق جھیلنے پڑتے ہیں۔۔اس کا بھی کسی نے بہت خوب دکھایا تھا۔۔الفاظ کی ضرورت کم ہی پڑی تھی!
دو مرد حضرات ایک پردہ دار خاتون کو روکنے سے بل طے کرتے ہیں کہ ہم اس سے بحثیت سرکاری ملازم بات کریں گے اور کہیں گے کہ ملک میں پردے پر پابندی لگا دی گئی گے۔۔نقاب اتار دیںٗٗٗ دیکھیں تو سہی اس ْبی بی پردہٗ کا ردِ عمل کیا ہوتا ہے۔۔ساری پردہ داری بھول جائے گی!!خاتون کے قریب آنے پر ایک ساتھی اپنا تعارف کرواتے ہوئے یہ بات کہتا ہے۔۔خاتون تصدیق چاہتی ہے۔۔۔دوسرا ساتھی ہاتھ میں پکڑی کتاب کو قانون کی کتاب ظاہر کرواتے ہوئے ْنیاقانونٗ پڑھ کر سناتا ہے۔۔
خاتون ایک لمحے کو رکی ۔۔اس کے نقاب کی طرف ہاتھ بڑھنے پر دونوں طنزیہ مسکراتے ہیں۔۔ادھر خاتون نےاپنا نقاب اٹھا دیا۔۔وہ دونوں چونک اٹھتے ہیں
ْْاس کے چہرے پر ْہیلتھ ماسک ٗ(سرجیکل ماسک۔۔جو ڈاکٹر بھی دورانِ آپریشن پہنتے ہیں)چڑھا ہوا تھا۔
ْْیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ٗوہ دونوں حیرت سے دیکھتے ہیں
ْاس کا حق تو مجھے قانون نے دے رکھا ہےٗ(یعنی صحت کی حفاظت کے لیے علاج کاقانون بنا ہوا ہے)!!
اللہ سبحانہ وتعالٰی ان بھائیوں کو بہترین صلہ دے جنہوں نے ان دونوں ویڈیوز پر کام کیا۔۔آمین
 
Top