اپنے باءیں طرف تین بار تھوک کر شیطان سے اللہ کی پناہ مانگیں۔ شیخ صالح المنجد اس بارے ایک سوال کا جواب نقل کرتے ہوءے فرماتے ہیں:
الحمد للہ:
يہ اور اس طرح كى دوسرى غلط قسم كى خوابيں شيطان كى جانب سے ہيں،
اگر مسلمان اس طرح كى خواب ديكھے تو اس كے ليے مشروع يہ ہے كہ وہ اپنے بائيں جانب تين بار تھو تھو كرتا ہوا شيطان اور جو كچھ ديكھا ہے اس كے شر سے پناہ مانگے، پھر اپنى دوسرى كروٹ پر ہو كر سو جائے تو يہ اسے كوئى ضرر نہيں پہنچائيگى، اور يہ خواب كسى شخص كو نہ بتائے كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" نيك اور صالح خواب اللہ كى جانب سے ہيں، اور برے خواب شيطان كى جانب سے، چنانچہ جب تم ميں سے كوئى شخص برا خواب ديكھے تو وہ اپنى بائيں جانب تين بار تھو تھو كے اور شيطان اور اس كے شر سے تين بار پناہ مانگے تو وہ اسے كوئى ضرر نہيں دے گى "
صحيح بخارى كتاب بدء الخلق حديث نمبر ( 3049 )۔