• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے تو مسلم خواتین سینے پر ہاتھ کیوں باندھتی ہیں؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے تو مسلم خواتین سینے پر ہاتھ کیوں باندھتی ہیں؟ یہ کون سا طریقہ ہے کہ آدمی ناف کے نیچے اور عورت سینے پر ہاتھ باندھیں؟ براہ کرم، صحیح حدیث سے ثابت کریں۔ صحیح بخاری اور دوسری احادیث کی کتابوں میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحیح اقوال موجو ہیں ،مسلمانوں کو ان اقوال کی روشنی میں زندگی بسر کرنی چاہئے کیوں کہ قرآن میں بھی اللہ تعالی نے مختلف مقامات پر یہی حکم دیا ہے: اے لوگو! اللہ اور رسول کا کہنا مانو اسی میں تمہاری کامیابی ہے۔ امت مسلمہ کو رسول کا راستہ دکھا ئیں؟

Nov 28,2007
Answer: 2240
فتوی: 1954/ ھ= 1504/ ھ



عن أبي وائل عن أبي ھریرة رضي اللہ عنہ أخذ الأکف علی الأکف في الصلوة تحت السرة (سنن أبي داوٴد نسخة الأعرابي: ج۱ص۲۸۰) عن أنس رضي اللہ عنہ قال ثلاث من أخلاق النبوة تعجیل الإفطار وتأخیر السحور و وضع الید الیمنی علی الیسری في الصلوة تحت السرة (الجوھر النقي: ج۲ ص۳۲ المحلی ابن حزم: ج۳ ص۳۵) عن الحجاج ابن حسان قال سمعت أبا مجلزا و سألتہ قال قلت کیف أصنع قال یصنع باطن کف یمینہ علی ظاھر کف شمالہ ویجعلھما أسفل من السرة (مصنف ابن أبي شیبة: ج۱ ص۳۹۱ وإسنادہ صحیح) مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ کریں حدیث اور اہل حدیث (ص:۲۷۵ تا ص۲۸۵) جناب کے پیش نظر اس سلسلہ میں (سینہ یا ناف پر ہاتھ باندھنا اور مردوں و عورتوں کی نماز میں فرق ہونا یا نہ ہونا) میں بخاری شریف کی کون کون سی صحیح و صریح حدیثیں ہیں ان سب کا متن اور صحیح ہونا نیز صریح ہونا تفصیل کے ساتھ نقل فرمادیں ، تب ان شاء اللہ آئندہ اس موضوع پر بسط سے جواب تحریر کردیا جائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

http://darulifta-deoband.org/showuserview.do?function=answerView&all=ur&id=2240
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم !

@عبدالرحمن بھٹی بھائی اس فتویٰ میں بھی یہ سوال پوچھا گیا مگر انھوں نے بھی مناسب جواب نہیں دیا -

جناب کے پیش نظر اس سلسلہ میں (سینہ یا ناف پر ہاتھ باندھنا اور مردوں و عورتوں کی نماز میں فرق ہونا یا نہ ہونا) میں بخاری شریف کی کون کون سی صحیح و صریح حدیثیں ہیں ان سب کا متن اور صحیح ہونا نیز صریح ہونا تفصیل کے ساتھ نقل فرمادیں ، تب ان شاء اللہ آئندہ اس موضوع پر بسط سے جواب تحریر کردیا جائے گا۔
کیا ایک مفتی کو یہ بات زیب دیتی ہے ؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم !

تمام مقلدین حنفی بھائی میرے اس سوال کا جواب دے دیں -

اگر ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے تو حنفی خواتین سینے پر ہاتھ کیوں باندھتی ہیں؟

اور وہ حدیث بھی پیش کر دے جس میں عورتوں کو سینے پر ہاتھ باندھنے کا حکم دیا گیا ہیں ؟؟؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
تمام مقلدین حنفی بھائی میرے اس سوال کا جواب دے دیں -
محترم! اگر اس ایک مسئلہ کی دلیل نہ مل سکے تو کیا ساری فقہ غلظ قرار دی جائے گی؟
کیا پھر مرد بھی عورت بن جائیں یا اس کے بالعکس۔
محترم! آپ کے پاس خواتین کے نماز میں ہاتھ باندھنے سے متعلق کوئی صحیح حدیث موجود ہے تو اسے چھپا کیوں رہے ہیں بیان فرما دیں؟ میں نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے معلوم نہیں۔
 
Top