• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل الحدیث کہلوانے کے مصداق عوام بھی ہیں

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
حافظ ابن تیمیہؒ فرماتے ہیں:

“ونحن لا نعني بأھل الحدیث المقتصرین علی سماعہ أو کتابتہ أو روایتہ، بل نعني بھم: کل من کان أحق بحفظہ و معرفتہ و فھمہ ظاھراً و باطناً، واتباعہ باطناً و ظاھراً، و کذلک أھل القرآن۔“

اہل حدیث کا ہم یہ مطلب نہیں لیتے کہ اس سے مراد صرف وہی لوگ ہیں جنہوں نے حدیث سنی ، لکھی یا روایت کی ہے بلکہ اس سے ہم یہ مراد لیتے ہیں کہ ہر آدمی جو اس کے حفظ ، معرفت اور فہم کا ظاہری و باطنی لحاظ سے مستحق ہے اور ظاہری و باطنی لحاظ سے اس کی اتباع کرتا ہے اور یہی معاملہ اہل قرآن کا ہے ۔

(مجموع فتاویٰ ابن تیمیہ ۹۵/۴)
 
عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
امام مسلمؒ نے ایوب السختیانی ، ابن عون، مالک بن انس، شعبہ بن الحجاج ، یحییٰ بن سعید القطان ، عبدالرحمٰن بن مہدی اور ان کے بعد آنے والوں کو “من أھل الحدیث” اہل حدیث میں سے قرار دیا۔

(صحیح مسلم، المقدمہ ص ۲۲ (باب صحۃ الاحتجاج بالحدیث المعنعن) دوسرا نسخہ ۲۶/۱ تیسرا نسخہ ۲۳/۱)
 
عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
ابو داود : امام ابوداود السجستانی نے فرمایا :

“عند عامۃ أھل الحدیث” عام اہل حدیث کے نزدیک

(رسالۃ ابی داود الیٰ مکہ فی وصف سننہ ص ۳۰، و مخطوط ص ۱)
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کئی محدثین خود کو ’’ محمدی ‘‘ بھی کہا کرتے تھے ، معروف محدث ابن شاہین رحمہ اللہ کےبارے میں کئی کتب تراجم میں لکھا ہے :
كان إذا ذكر له مذاهب الفقهاء كالشافعي وغيره، يقول: أنا محمدي المذهب
آپ کے سامنے جب مختلف فقہی مذاہب کا تذکرہ کیا جاتا تو آپ فرماتے میں ’’ مذہبِ محمدی ‘‘ کا پیرو کار ہوں ۔
(تاریخ بغداد ج 13 ص 133 ط بشار ، تاریخ دمشق ج 43 ص 537 ، تاریخ الاسلام للذہبی ج 8 ص 580 ط بشار ، التاج المکلل ص 269 )
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
دارالسلام پبلشرز کی نماز کی کتاب ”نماز محمدی“ مکمل اور مختصر دونوں اقسام کے نسخے ہم وقتاً فوقتاً لوگوں میں تقسیم کرتے رہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی نمازوں کو مسنون نماز کے مطابق درست طور پر ادا کر سکیں۔
ایک عمرہ کے دوران بیت اللہ شریف میں اہلیہ محترمہ اپنی پرس سے یہی کتاب نکال کر کچھ دیکھ یا پڑھ رہی تھیں کہ ایک سعودی خاتون نے کتاب کے عنوان کی طرف اشارہ کر کے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ اہلیہ نے بتلایا کہ نماز اردو مین صلوٰۃ کو کہتے ہیں۔ سعودی خاتون نے کہا کہ صلوٰۃ تو صلوٰۃ ہے یہ ”صلوٰۃ محمدی“ کیا ہے؟ یہ سالوں پرانی بات ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ دونوں خاتون میں کمیونی کیشن کیسے ہوئی لیکن اہلیہ کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون کو صلوٰۃ کو ”صلوٰۃ محمدی“ کہنے پر سخت اعتراض تھا۔

پس تحریر: ”محمدی“ سے یاد آیا کہ کچھ لوگ خود کو ”احمدی“ بھی تو کہتے ہیں۔ ایک غیر مسلم اگر مسلمان بننے کے لئے آئے اور کچھ لوگ اسے ”محمدی“ اور کچھ ”احمدی“ بنانا چاہیں تو اس کے نزدیک تو دونوں ایک ہی بات ہوگی کہ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ محمد اور احمد ایک شخصیت کے دو نام ہیں۔
 
Last edited:

ایسے لوگ برصغیر میں بھی موجود ہیں ، جو اس طرح کی باتیں دیکھ کر سیخ پا ہوتے ہیں ، یہ اہل حدیثوں نے نئی باتیں نکالی ہوئی ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ حالانکہ اس میں نیا کچھ نہیں ہے ۔ نماز محمدی کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ خالص کتاب وسنت کے دلائل پر مبنی نماز ہے ، اس میں کسی امام کی تقلید وغیرہ کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا ۔
پس تحریر: ”محمدی“ سے یاد آیا کہ کچھ لوگ خود کو ”احمدی“ بھی تو کہتے ہیں۔ ایک غیر مسلم اگر مسلمان بننے کے لئے آئے اور کچھ لوگ اسے ”محمدی“ اور کچھ ”احمدی“ بنانا چاہیں تو اس کے نزدیک تو دونوں ایک ہی بات ہوگی کہ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ محمد اور احمد ایک شخصیت کے دو نام ہیں۔
گویا مہاجر ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور مہاجر الطاف حسین علیہ من اللہ ما یستحق میں لفظ ’’ مہاجر ‘‘ کے اشتراک سے دونوں ایک ہو جائیں گے ؟
 
123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
بڑے زور وشور کی دینگا مشتی ہو رہی ہے ۔ چلو اسکو حل کرتے ہیں مان لیتے ہیں کہ اہل الحدیث میں جہلاء شامل ہوتے ہیں پھر وہ سارے گروہ جو کسی بھی درجے میں حجیت حدیث کے قائل ہیں وہ سب کے سب بشمول فضلاء و جہلاء اہل الحدیث میں شامل ہیں لہٰذا کسی ایک گروہ کا خود کو اہل الحدیث کہلوانے پر اصرار اور دیگر طائفوں کو مقلد بتلانا ہی کار عبث ہے ۔
کیا یہ منظور نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ایسا کر تے ہیں کہ حدیث کی روایت کرنے والے حفاظ اور اسماء و رجال کے ماہرین کو اہل الحدیث مان لیتے ہیں اب ایسا ہے ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں تا کہ اہل الحدیث ہو سکیں تو کون کون ایسا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ہاتھ اٹھائیں۔ ہاں شاباش ہاتھ بلند کریں ۔ زیادہ سے زیادہ ہاتھ اٹھنے چاہیئں ۔
ارے یہ کیا ؟
یہ تو لوگوں کی چیخ و پکار بلند ہو رہی ہے اور صرف ایک ہاتھ بلند نظر آرہا ہے
یہ کون ہے جو اس ہنگامے میں ہاتھ بلند کئے ہے۔ جاننے کیلئے انتظار فرمائیں۔۔
 
Top