عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
صحابہ کرام اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کی عظمت سے کون انکار کر سکتا ہے۔یہ وہی پاکباز ہستیاں ہیں جن کی وساطت سے دین ہم تک پہنچا۔ اہل بیت سے محبت رکھنا جزو ایمان ہے اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر اہل علم نے اس کے متعلق مستقل رسائل تصنیف کیے ہیں جس میں انہوں نے اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی باہمی قرابت داری اور محبت کو بیان کیا ہے۔چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے مطابق اہل بیت سے محبت رکھنا جزو ایمان ہے اور کسی طرح کے قول و فعل سے ان کو ایذا دینا حرام ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’اہل بیت اور صحابہ محبت اور قرابت‘‘علی بن حمد تمیمی صاحب کی کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتابچہ میں پچاس سے زائد ان رشتہ داریوں کا ذکر کیا ہے جو آل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پانچ یا چھ نسلوں میں برقرار رہیں۔جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ان کے باہمی تعلقات بڑے ہی خوشگوار تھے اور وہ آپس میں دوست اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔کویت کے ادارہ ’’مبرۃ الآل و الاصحاب‘‘ کے تحت آل بیت اور صحابہ کے دوستانہ تعلقات سیریز کا چھٹا کتابچہ ہے۔(م۔ا)