• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل بیت سے بغض رکھنے والا !!!

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اور جو اماں عائشہ رضی اللہ عنہ سے بغض رکھے وہ بھی اس میں شامل ہیں
شائد ان کی ”اہلِ بیت اطہار“ سے مراد صرف حضرات ”علی و فاطمہ و حسنینؓ“ ہیں باقی ”خارج“ہیں۔
حالانکہ سورۃالاحزاب ،آیت نمبر34-28 میں مخاطب صرف ”ازواج النبیﷺ“ ہیں۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
قرآن کریم اور قول نبی کریم صل الله علیہ و آ له وسلم کے مطابق مندرجہ ذیل افراد اہل بیت میں شامل ہیں -

١-آپ کی تمام ازواج مطہرات رضوان الله اجمین اور ان کی اولاد -
٢-آپ کی تمام بیٹیاں اوران کے شوہر بشمول حضرت فاطمه رضی الله عنہ اوران کے شوہرحضرت علی رضی الله عنہ اور ان کی اولاد -
٣-خاندان بنو ہاشم -
٣-حضرت سلمان فارسی رضی الله عنہ
٤-(اس کے علاوہ غالباً ایک ضعیف روایت میں اہل بیت میں حضرت بلال حبشی رضی الله عنہ کا ذکر بھی ملتا ہے)
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
شائد ان کی ”اہلِ بیت اطہار“ سے مراد صرف حضرات ”علی و فاطمہ و حسنینؓ“ ہیں باقی ”خارج“ہیں۔
حالانکہ سورۃالاحزاب ،آیت نمبر34-28 میں مخاطب صرف ”ازواج النبیﷺ“ ہیں۔
متفق
 

abulwafa

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
Assalamu Alaikum mera ek sawal hai????????? Ahalee Bait ka meaning kaya hai thoda details se batawo




کیا مطلب هے اہل بیت کا۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
کیا مطلب هے اہل بیت کا۔
يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا (32)
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا (33)

اے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی محترم بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو ۔ اگر تم اللہ سے ڈرتی ہو تو (کسی نامحرم سے) دبی زبان سے بات نہ کرو، ورنہ جس شخص کے دل میں روگ ہے وہ کوئی غلط توقع لگا بیٹھے گا لہذا صاف سیدھی بات کرو (سورۃ الاحزاب آیت ۳۲)
اور اپنے گھروں میں قرار پکڑے رہو، پہلے دور جاہلیت کی طرح اپنی زیب و زینت کی نمائش نہ کرتی پھرو، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو ' اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو ۔ اے اہل بیت (نبی) اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی کو دور کرکے اچھی طرح پاک صاف بنا دے،
(سورۃ الاحزاب آیت ۳۳)

علامہ عبد الرحمن کیلانی اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں :
اہل بیت سے مراد کون لوگ ہیں؟ اہل بیت اور اہل خانہ یا گھر والے یہ سب ہم معنی الفاظ ہیں ۔ اور اس سے مراد کسی مرد کی بیوی یا بیویاں تو ضرور شامل ہوتی ہیں جیسے یہاں سیاق و سباق میں ازواج النبی کو ہی خطاب کیا جارہا ہے۔ اور اگر اولاد ہو تو وہ بھی اہل بیت میں شامل سمجھی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے مسلمانوں کے ایک فرقہ نے اہل بیت سے ازواج النبی کو تو خارج کردیا اور اس کے بجائے اہل بیت سے مراد سیدہ فاطمۃ (رض) سیدنا علی (رض) ، سیدنا حسن (رض) اور سیدنا حسین (رض) لے لیا اور اس کی بنیاد امام احمد کی روایت ہے کہ آپ نے ان چاروں حضرات کو ایک چادر میں لے کر کہا : ( اللّٰھُمَّ ھٰوُلاَءِ اَھْلَ بَیْتِیْ۔۔) (یاللہ! یہ میرے گھر والے ہیں) حالانکہ اس سے آپ کی مراد صرف یہ تھی کہ اے اللہ تطہیر کے اس پاکیزہ عمل میں میری اولاد کو شامل کر لے اور یہ آپ نے اس لئے کیا کہ سیاق و سباق میں خطاب صرف ازواج النبی سے تھا۔ آپ کی اولاد سے نہیں تھا۔
’’ پاکیزگی کے مختلف پہلو :۔ یہاں ربط مضمون کے لحاظ سے رِجْسٌ (ناپاکی۔ گندگی) سے مراد صرف وہ حرکات اور افعال ہیں جو بےحیائی سے تعلق رکھتے ہیں اور شہوانی جذبات میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں اور سیاق و سباق میں یہی مضمون مذکور ہے۔ تاہم رجس کے معنی میں بہت وسعت ہے اور اس سے مراد شرک، کفر اور نفاق کی گندگی ، اخلاق رذیلہ کی گندگی حتیٰ کہ ظاہری نجاست بھی شامل ہے اور مطلب یہ ہے کہ ایسی ناپاکی کو دور کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اے ازواج النبی تم جاہلیت کے دور والی نمود و نمائش کے بجائے نمازیں قائم کرو، زکوٰ ۃ ادا کیا کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اللہ کے رسول کو خرچ وغیرہ کے مطالبات کرکے پریشان نہ کرو ۔ اس طرح اللہ تمہارے دلوں سے ہر طرح کی نجاست دور کرکے پاک و صاف بنا دے گا۔
 
شمولیت
جولائی 18، 2017
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
اہل بیت سے بغض کے بارے میں بهائی کوئی ایسی حدیث ہے کہ اگر میرے اہل بیت اگر حق پر نہ بهی تب بھی ان کا ساتھ دینا ان کی مخالفت نہ کرنا. رہنمائی کریں.
 
Top