کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,385
- پوائنٹ
- 995
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
ٹائٹل
تبصرہ
اہل حدیث ایک صفاتی نام
مصنف
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور
ٹائٹل
ڈاؤنلوڈ لنکطائفہ منصورہ، فرقہ ناجیہ اور اہل حق کا صفاتی نام اہل حدیث ہے۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جو ہر دور میں موجود رہے اور قیامت تک رہیں گے۔ طائفہ منصورہ کی وضاحت کرتے ہوئے امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ’’ اگر یہ طائفہ منصورہ اصحاب الحدیث ( اہل حدیث) نہیں تو میں نہیں جانتا کہ وہ کون لوگ ہیں۔(معرفۃ علوم لحدیث للحاکم)
اہل حدیث وہ خاص لوگ ہیں جن کے بچے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے گہرا شغف اور قلبی لگاؤ ہے۔ وہ قیاس آرائیوں اور فقہی موشگافیوں کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہی بیان کرنے میں سعادت جانتے ہیں،۔
یہ کتاب فضلیۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے جو اہل حدیث کے صفاتی نام کے بارے میں پیدا ہونے والے اشکالات واعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔ یہ اس لحاظ سے بڑی جامع اور منفرد کتاب ہے کہ ہر بات مستند، مدلل اور باحوالہ ہے۔ اللہ رب العزت محترم حافظ صاحب حفظہ اللہ کو صحت وتندرستی والی لمبی عمر سے نوازے اور ان سے اسی طرح کا علمی وتحقیقی کام کراتا رہے۔