ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
(٤)استاذ القراء قاری سیّد حسن شاہ رحمہ اللہ
نام و نسب
آپ کا نام سید حسن شاہ بن سید عالم شاہ رحمتہ اللہ علیہ تھا۔ آپ یکم اکتوبر۱۹۲۷ء بمقام داتہ تحصیل و ضلع مانسہرہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق سیّد خاندان سے ہے۔ آپ سیّد جلال الدین بخاری سرخ پوش رحمہ اللہ(اُوچ شریف) کی اولاد سے ہیں۔
ابتدائی تعلیم
آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں حاصل کی۔ پرائمری داتہ سے اور بانڈھی ڈھونڈاں سے مڈل کیا۔ دورانِ تعلیم آپ کے والد صاحب نے فرمایاکہ بیٹا ہم رسول اللہﷺ کی اولاد میں سے ہیں۔اس نسبت سے قرآن اور دین متین کے وارث ہیں۔ لہٰذا تم سکول کی تعلیم ترک کرکے دینی تعلیم حاصل کرو۔۱۹۴۰ء میں جامعہ فتحیہ مسجد جٹاں اچھرہ لاہور سے آپ نے اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ پھر اسی کو آگے بڑھانے کے لیے جہلم اور سرگودھا تشریف لے گئے۔۱۹۴۳ء میں بھین ضلع جہلم مولانا کرم دین رحمہ اللہ سے ترجمہ قرآن پڑھا۔ موہڑا ضلع جہلم مولانا عابد رحمہ اللہ سے کافیہ پڑھی۔ پھر جامعہ فتحیہ لاہور تشریف لے آئے اور وہاں دورہ حدیث تک مولانا حافظ مہر محمد رحمہ اللہ سے پڑھا۔ ۱۹۵۴ء میں جامعہ اشرفیہ لاہور سے آپ نے دوبارہ دورۂ حدیث کیا اور وہاں سے اکابر علما دیوبند سے استفادہ کیا۔
حفظ:
دورانِ درس نظامی آپ نے چھ ماہ کے عرصہ میں حفظ قرآن مکمل کیا۔