- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
پیارے بھائی جان اللہ آپ کو دین کی تبلیغ کے حرص پہ اجر عظیم دے مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آئی کہ اوپر شیخ کفایت کے الفاظ سے یہ کہاں ثابت ہوتا ہے کہ وہ کہ رہے ہوں کہ حسین رضی اللہ عنہ نے یزید کی بیعت کی تھی جسکو آپ کھلا جھوٹ کہ رہے ہیںکفایت اللہ صاحب نے لکھا ہے۔۔۔
"۔۔۔تمام صحابہ بشمول حُسین رضی اللہ عنہ اور تابعین یزید کی بیعت پر متفق تھے۔۔۔۔۔۔"
براہ مہربانی ذرا کسی صحی سند سے ثابت کریں کہ حُسین رضی اللہ عنہ نے اس مُلوک یزید کی بیعت کی تھی؟؟؟
یہ ہے ایک کھُلا جھوٹ۔۔۔ اگر کسی کے پاس اس کی صحیح سند ہے تو براہ مہربانی بتا دے۔۔
اصل مفہوم اور تفصیل تو شیخ کفایت ہی بتا سکتے ہیں مگر اس میں (بیعت پہ متفق تھے ) والے الفاظ میں بہت سے احتمالات ہو سکتے ہیں مثلا
۱۔یزید کی بیعت (بخوشی کرنے) پر متفق تھے
۲۔یزید کی بیعت (بکراہت کرنے) پر متفق تھے
۳۔ یزید کی بیعت (کے بکراہت درست ہونے) پر متفق تھے
۴۔یزید کی بیعت (کے بخوشی درست ہونے ) پر متفق تھے
۵۔یزید کی بیعت (بکراہت کرنے والوں کے درست ہونے) پر متفق تھے
۶۔یزید کی بیعت (بخوشی کرنے والوں کے درست ہونے) پر متفق تھے
اس میں دوسرے تیسرے اور پانچویں پہ شاید انکو تاریخی روایات مل گئی ہوں اور ثبوت قرآن حدیث کے عمومی دلائل اور تعامل صحابہ سے مل چکے ہوں واللہ اعلم