• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث وہ ہے

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
یہ بات جو آپ نے لکھی ہے کہ اہل حدیث وہ ۔۔۔۔۔۔۔
ذرا قرآن وحدیث سے اسکی تھوڑی ڈیفینیشن کیجئے۔شکریا
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
یہ بات جو آپ نے لکھی ہے کہ اہل حدیث وہ ۔۔۔۔۔۔۔
ذرا قرآن وحدیث سے اسکی تھوڑی ڈیفینیشن کیجئے۔شکریا
قرآن سے
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلرَّ‌سُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْكَـٰفِرِ‌ينَ ﴿٣٢﴾۔۔۔سورۃ آل عمران
ترجمہ: کہہ دیجئے! کہ اللہ تعالیٰ اور رسول کی اطاعت کرو، اگر یہ منھ پھیر لیں تو بے شک اللہ تعالیٰ کافروں سے محبت نہیں کرتا۔
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَٱلرَّ‌سُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْ‌حَمُونَ ﴿١٣٢﴾۔۔۔سورۃ آل عمران
ترجمہ: اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّ‌سُولَ وَأُو۟لِى ٱلْأَمْرِ‌ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَـٰزَعْتُمْ فِى شَىْءٍ فَرُ‌دُّوهُ إِلَى ٱللَّهِ وَٱلرَّ‌سُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْءَاخِرِ‌ ۚ ذَ‌ٰلِكَ خَيْرٌ‌ۭ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا ﴿٥٩﴾۔۔۔سورۃ النساء
ترجمہ: اے ایمان والو! فرمانبرداری کرو اللہ تعالیٰ کی اور فرمانبرداری کرو رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اور تم میں سے اختیار والوں کی۔ پھر اگر کسی چیز میں اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ، اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول کی طرف، اگر تمہیں اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہے۔ یہ بہت بہتر ہے اور باعتبار انجام کے بہت اچھا ہے۔
وَمَآ ءَاتَىٰكُمُ ٱلرَّ‌سُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَىٰكُمْ عَنْهُ فَٱنتَهُوا۟ ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٧﴾۔۔۔سورۃ الحشر
ترجمہ: اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب واﻻ ہے۔
اور حدیث سے
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
ان آیات میں تو اللہ رسول کی اطاعت کا حکم ہے ،اور علما ء کے نزدیک ایسی جماعت فرقہ ناجیہ اہلسنت و لجماعت ہے ،یہ اہلحدیث کون ہیں ،اور کو نسی حدیث میں ہے،کہ اہل حدیث وہ ہے جو قرآن و حدیث کو مانتا ہے ،عرف عام میں تو یہ ایک مسلمان کی تعریف تو سمجھ اآتی ہے اہلحدیث والی نہیں آئی ۔وضاحت فرمائیں۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ان آیات میں تو اللہ رسول کی اطاعت کا حکم ہے، اور علما ء کے نزدیک ایسی جماعت فرقہ ناجیہ اہلسنت و لجماعت ہے،
1۔پیش کردہ آیات میں جو حکم ہے۔ آپ نے اس پر اپنا بیان درست دیا کہ پیش کردہ آیات میں اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کاحکم ہے۔
2۔ اور آپ نے اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کرنے والی جماعت کو فرقہ ناجیہ کہا۔ اور اس کا نام رکھا '' اہل سنت والجماعت ''

اب آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اہل حدیث اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کرتے ہیں یا نہیں۔؟۔۔ جواب سوچ سمجھ کر دینا۔ اگر کرتے ہیں تو پھر اس پر کوئی سوال نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کا جواب یہ ہوا کہ نہیں کرتے۔ تو پھر ثابت بھی کرنا ہوگا۔۔۔ روکھی باتوں سے کام نہیں چلے گا۔

اور دوسری بات

بھینس کا نام اگر گائے رکھ دیا جائے تو وہ گائے ہو جائے گی یا نہیں؟

یہ اہلحدیث کون ہیں،
فرقہ ناجیہ

ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا : '' میری امت کے کچھ لوگ قیامت تک مدد یافتہ رہیں گئے '' اس کی تشریح میں احمد بن حنبل نے فرمایا : '' إن لم تكن هذه الطائفة المنصوره أصحاب الحديث فلا أدري من هم " اگر یہ طائقہ منصورہ اصحاب الحدیث نہیں ہیں تو میں نہیں جانتا کہ یہ کون لوگ ہیں ـ (معرفته علم الحديث للحاكم ص 2 ح 2 ، وسنده حسن ، طبعه جديده ص 107 اوقال الحافظ ابن حجر :'' وأخرج الحاكم في علوم الحديث بسند صحيح عن أحمد : إن لم يكونو أهل الحديث فلا أدري من هم " / فتح الباري 13 / 293 تحت ح : 7311)

اور کو نسی حدیث میں ہے،کہ اہل حدیث وہ ہے جو قرآن و حدیث کو مانتا ہے،
جاہلانہ سوال پر جاہلانہ سوال ۔۔۔ جناب یہ بتاؤ کہ یہ کونسی حدیث میں آیا ہے کہ آپ صوفی ہیں ؟

عرف عام میں تو یہ ایک مسلمان کی تعریف تو سمجھ اآتی ہے اہلحدیث والی نہیں آئی ۔وضاحت فرمائیں۔
اچھا آپ کے نزدیک اہل حدیث کی تعریف کیا ہے؟
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
="گڈمسلم, post: 91804, member: 34"]1۔پیش کردہ آیات میں جو حکم ہے۔ آپ نے اس پر اپنا بیان درست دیا کہ پیش کردہ آیات میں اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کاحکم ہے۔
2۔ اور آپ نے اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کرنے والی جماعت کو فرقہ ناجیہ کہا۔ اور اس کا نام رکھا '' اہل سنت والجماعت ''

اب آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اہل حدیث اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت کرتے ہیں یا نہیں۔؟۔۔ جواب سوچ سمجھ کر دینا۔ اگر کرتے ہیں تو پھر اس پر کوئی سوال نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کا جواب یہ ہوا کہ نہیں کرتے۔ تو پھر ثابت بھی کرنا ہوگا۔۔۔ روکھی باتوں سے کام نہیں چلے گا۔
میرے بھائی میں نے پوچھا ہے کہ کس حدیث میں ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ میری اطاعت کرنے والے اہلحدیث ہونگے۔آپ بس وہ حدیث بتا دے ،مہربانی ہوگی۔

اور دوسری بات

بھینس کا نام اگر گائے رکھ دیا جائے تو وہ گائے ہو جائے گی یا نہیں؟
ہمارے صوفیا اہلحدیث کے نزدیک چیز کے نام بدلنے سے ہیت بدل نہیں جاتی۔

فرقہ ناجیہ

ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے فرمایا : '' میری امت کے کچھ لوگ قیامت تک مدد یافتہ رہیں گئے '' اس کی تشریح میں احمد بن حنبل نے فرمایا : '' إن لم تكن هذه الطائفة المنصوره أصحاب الحديث فلا أدري من هم " اگر یہ طائقہ منصورہ اصحاب الحدیث نہیں ہیں تو میں نہیں جانتا کہ یہ کون لوگ ہیں ـ (معرفته علم الحديث للحاكم ص 2 ح 2 ، وسنده حسن ، طبعه جديده ص 107 اوقال الحافظ ابن حجر :'' وأخرج الحاكم في علوم الحديث بسند صحيح عن أحمد : إن لم يكونو أهل الحديث فلا أدري من هم " / فتح الباري 13 / 293 تحت ح : 7311)
آپ نے امام احمدؒ کا حوالہ دیا ،کیونکہ میں تصوف کے مسلئہ میں علما اہلحدیث کے حوالے دیئے ،آپ اور آپ کے ہم خیال لوگوں نے کہا کہ ہمیں بزرگوں کے قول نہ سناو، جی اہلحدیث کیساتھ اللہ اور اسکے رسول کی بات کرو۔ لہذا اپنے وضع کردہ اصولوں کے مطابق حدیث سے بتاو کہ اہلحدیث ہی اللہ اور اسکے رسول کی بات مانتا ہے۔

جاہلانہ سوال پر جاہلانہ سوال ۔۔۔ جناب یہ بتاؤ کہ یہ کونسی حدیث میں آیا ہے کہ آپ صوفی ہیں ؟
جی اس حدیث کیساتھ والی اگلی حدیث میں ہے جہاں لکھا ہے کہ اہل حدیث ہی اللہ اور اسکے ر سول ﷺ کا فرمان مانتا ہے۔آپ یہ حدیث دکھا دے صوفی والی بھی آپکو مل جائیں گی۔ ویسے یہاں میں نے تو نہیں کہا ہے کہ میں صوفی ہوں اور یہ حدیث میں ہے۔چلو آپ حدیث دکھائیں پھر مزید بات ہو گی۔

ا
چھا آپ کے نزدیک اہل حدیث کی تعریف کیا ہے؟
آپ اہل حدیث کیا مراد لے رہئے ہیں ،
۱۔محدثین کی جماعت۔

۲۔ عام مسلمانوں کی جماعت ،جس نے اپنا نام اہلحدیث رکھا ،جیسا کہ ہمارے ہاں سنی جماعت، جماعت اسلامی ، و غیرہ وغیرہ
۳، صوفی سید نذیر حسین دہلوی ؒ کی جماعت جو اہلحدیث کے نام سے پاک و ہند میں مشہور ہے۔ جس کی تدوین اشاعت صوفیا اہل حدیث نے کی۔جس میں عام عوام شامل ہے ،محدث ہونا ضروری نہیں۔
ابھی آپ بتائے کونسی جماعت کی میں تعریف کروں
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
ان آیات میں تو اللہ رسول کی اطاعت کا حکم ہے ،اور علما ء کے نزدیک ایسی جماعت فرقہ ناجیہ اہلسنت و لجماعت ہے ،یہ اہلحدیث کون ہیں ،اور کو نسی حدیث میں ہے،کہ اہل حدیث وہ ہے جو قرآن و حدیث کو مانتا ہے ،عرف عام میں تو یہ ایک مسلمان کی تعریف تو سمجھ اآتی ہے اہلحدیث والی نہیں آئی ۔وضاحت فرمائیں۔
میں نے اپنا منہج بتایا ہے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میرے بھائی میں نے پوچھا ہے کہ کس حدیث میں ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ میری اطاعت کرنے والے اہلحدیث ہونگے۔آپ بس وہ حدیث بتا دے ،مہربانی ہوگی۔
لگتا ہے اپنی طرف سے باتیں بنانے کا بہت شوق ہے۔ صوفی عقیل صاحب آپ کو۔ پہلے یہ بتاؤ کہ ہم نے کب کہا کہ یہاں پر کہ نبی کریمﷺ کی اطاعت کرنے والے اہل حدیث ہونگے۔۔۔ جس پر آپ ہم سے حدیث کا مطالبہ کیے جارہے ہیں۔ کہ حدیث سے دکھاؤ۔
یہاں پر ایک لطیفہ بنی بات یاد آگئی۔نماز کے بعد آپ جیسے بے عقل مقلد سے سورۃ فاتحہ پر بات شروع ہوگئی۔ میں نے کہا کہ حدیث کے الفاظ ہیں ’’ لا صلوۃ ‘‘ یہاں لا میں خصوصیت نہیں بلکہ عمومیت ہے۔ یعنی کوئی بھی نماز ہو اور جیسی بھی ہو یعنی اکیلے یا جماعت کے ساتھ۔ تو سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔ تو فٹ مجھے کہتا ہے۔ آپ مجھے حدیث دکھاؤ کہ جس میں ہو کہ یہاں پر لا عموم کےلیے ہے۔۔۔
سیم وہی سیچوایشن آپ پیدا کیے ہوئے ہیں۔ کہ اب آپ کو ایسی حدیث دکھائی جائے کہ جس میں ہو کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہو کہ میری اطاعت کرنے والے اہل حدیث ہونگے۔۔۔
جناب اس طرح کے بچگانہ اور جاہلانہ سوالات سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔۔۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو ایسی دلیل دیں تو پہلے آپ انکار کریں کہ اہل حدیث اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت نہیں کرتے ؟۔اور پھر اس کو ثابت کریں۔ ان شاءاللہ جوابی طور ہمارے دلائل سے آپ کے سامنے آجائے گا کہ اہل حدیث کون ہوتے ہیں۔
ہمارے صوفیا اہلحدیث کے نزدیک چیز کے نام بدلنے سے ہیت بدل نہیں جاتی۔
اچھی بات کہی ۔۔ تو کیا کسی کا اپنے آپ کو اہل سنت والجماعت کہنے، لکھوانے یا کہلوانے سے وہ اہل سنت والجماعت میں شامل ہوجائے گا۔؟
آپ نے امام احمدؒ کا حوالہ دیا ،کیونکہ میں تصوف کے مسلئہ میں علما اہلحدیث کے حوالے دیئے ،آپ اور آپ کے ہم خیال لوگوں نے کہا کہ ہمیں بزرگوں کے قول نہ سناو، جی اہلحدیث کیساتھ اللہ اور اسکے رسول کی بات کرو۔ لہذا اپنے وضع کردہ اصولوں کے مطابق حدیث سے بتاو کہ اہلحدیث ہی اللہ اور اسکے رسول کی بات مانتا ہے۔
1۔ پہلے آپ امام احمد رحمہ اللہ کے قول کا دلائل کی روشنی میں انکار کریں۔اور اس قول کو قرآن وحدیث کے خلاف ثابت کریں۔ کیونکہ اہل حدیث قرآن وحدیث کے خلاف کسی کی بات کو نہیں مانتے۔اس لیے پہلے آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ قول قرآن وحدیث کے خلاف ہے۔ کیونکہ ہمیں یہ قول قرآن وحدیث کے خلاف نظر نہیں آتا۔
2۔ مسئلہ تصوف پر جو آپ اہل حدیث علماء کے اقوالات پیش کرتےہیں۔ ہم ان کو اس لیے نہیں مانتے کیونکہ ہمیں اس طرح کا حکم شریعت میں نہ ملتا ہوتا۔
3۔ ہم بزرگوں کی قدر کرتے ہیں۔ لیکن ان بزرگوں کی مانتے وہ باتیں ہیں جو قرآن وحدیث کے موافق ہوتی ہیں۔
جی اس حدیث کیساتھ والی اگلی حدیث میں ہے جہاں لکھا ہے کہ اہل حدیث ہی اللہ اور اسکے ر سول ﷺ کا فرمان مانتا ہے۔آپ یہ حدیث دکھا دے صوفی والی بھی آپکو مل جائیں گی۔ ویسے یہاں میں نے تو نہیں کہا ہے کہ میں صوفی ہوں اور یہ حدیث میں ہے۔چلو آپ حدیث دکھائیں پھر مزید بات ہو گی۔
صوفی عقیل صاحب آپ نے یوں سوال کیاتھا کہ ’’ اور کو نسی حدیث میں ہے،کہ اہل حدیث وہ ہے جو قرآن و حدیث کو مانتا ہے ‘‘ اس پر میں نے آپ سے یوں سوال کیا ’’ جاہلانہ سوال پر جاہلانہ سوال ۔۔۔ جناب یہ بتاؤ کہ یہ کونسی حدیث میں آیا ہے کہ آپ صوفی ہیں ؟ ‘‘۔۔۔آپ کی اپنی بات کا جواب سامنے لانے کےلیے جب آپ سے سوال کیا گیا تو پھر آپ ادھر ادھر کی لگانے لگے۔
چلیں سوال ایک اور انداز میں پیش کرتاہوں کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ کے نزدیک اہل حدیث ہوتا کون ہے؟ یا کون لوگ ہیں؟۔۔۔جن کے بارے میں آپ حدیث طلب کررہے ہیں۔۔۔
آپ اہل حدیث کیا مراد لے رہئے ہیں ،
۱۔محدثین کی جماعت۔
۲۔ عام مسلمانوں کی جماعت ،جس نے اپنا نام اہلحدیث رکھا ،جیسا کہ ہمارے ہاں سنی جماعت، جماعت اسلامی ، و غیرہ وغیرہ
۳، صوفی سید نذیر حسین دہلوی ؒ کی جماعت جو اہلحدیث کے نام سے پاک و ہند میں مشہور ہے۔ جس کی تدوین اشاعت صوفیا اہل حدیث نے کی۔جس میں عام عوام شامل ہے ،محدث ہونا ضروری نہیں۔
ابھی آپ بتائے کونسی جماعت کی میں تعریف کروں
اہل حدیث کسی جماعت کا نام نہیں۔ اس لیے جماعت سے بری ہوکر اہل حدیث کی تعریف کریں۔ شکریہ
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اہل حدیث ایک منہج فکر ہے جس کا لب لباب یہ ہےکہ ہر چیز پرمقدم قرآن وسنت ہے البتہ ائمہ کی آرا اگر قرآن وسنت کےمطابق ہوں تو انہیں قبول کروبصورت دیگر احترام سے چھوڑ دو۔
 
Top