میرے بھائی میں نے پوچھا ہے کہ کس حدیث میں ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے کہ میری اطاعت کرنے والے اہلحدیث ہونگے۔آپ بس وہ حدیث بتا دے ،مہربانی ہوگی۔
لگتا ہے اپنی طرف سے باتیں بنانے کا بہت شوق ہے۔ صوفی عقیل صاحب آپ کو۔ پہلے یہ بتاؤ کہ ہم نے کب کہا کہ یہاں پر کہ نبی کریمﷺ کی اطاعت کرنے والے اہل حدیث ہونگے۔۔۔ جس پر آپ ہم سے حدیث کا مطالبہ کیے جارہے ہیں۔ کہ حدیث سے دکھاؤ۔
یہاں پر ایک لطیفہ بنی بات یاد آگئی۔نماز کے بعد آپ جیسے بے عقل مقلد سے سورۃ فاتحہ پر بات شروع ہوگئی۔ میں نے کہا کہ حدیث کے الفاظ ہیں ’’ لا صلوۃ ‘‘ یہاں لا میں خصوصیت نہیں بلکہ عمومیت ہے۔ یعنی کوئی بھی نماز ہو اور جیسی بھی ہو یعنی اکیلے یا جماعت کے ساتھ۔ تو سورۃ فاتحہ پڑھنی ہے۔ تو فٹ مجھے کہتا ہے۔ آپ مجھے حدیث دکھاؤ کہ جس میں ہو کہ یہاں پر لا عموم کےلیے ہے۔۔۔
سیم وہی سیچوایشن آپ پیدا کیے ہوئے ہیں۔ کہ اب آپ کو ایسی حدیث دکھائی جائے کہ جس میں ہو کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہو کہ میری اطاعت کرنے والے اہل حدیث ہونگے۔۔۔
جناب اس طرح کے بچگانہ اور جاہلانہ سوالات سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔۔۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو ایسی دلیل دیں تو پہلے آپ انکار کریں کہ اہل حدیث اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت نہیں کرتے ؟۔اور پھر اس کو ثابت کریں۔ ان شاءاللہ جوابی طور ہمارے دلائل سے آپ کے سامنے آجائے گا کہ اہل حدیث کون ہوتے ہیں۔
ہمارے صوفیا اہلحدیث کے نزدیک چیز کے نام بدلنے سے ہیت بدل نہیں جاتی۔
اچھی بات کہی ۔۔ تو کیا کسی کا اپنے آپ کو اہل سنت والجماعت کہنے، لکھوانے یا کہلوانے سے وہ اہل سنت والجماعت میں شامل ہوجائے گا۔؟
آپ نے امام احمدؒ کا حوالہ دیا ،کیونکہ میں تصوف کے مسلئہ میں علما اہلحدیث کے حوالے دیئے ،آپ اور آپ کے ہم خیال لوگوں نے کہا کہ ہمیں بزرگوں کے قول نہ سناو، جی اہلحدیث کیساتھ اللہ اور اسکے رسول کی بات کرو۔ لہذا اپنے وضع کردہ اصولوں کے مطابق حدیث سے بتاو کہ اہلحدیث ہی اللہ اور اسکے رسول کی بات مانتا ہے۔
1۔ پہلے آپ امام احمد رحمہ اللہ کے قول کا دلائل کی روشنی میں انکار کریں۔اور اس قول کو قرآن وحدیث کے خلاف ثابت کریں۔ کیونکہ اہل حدیث قرآن وحدیث کے خلاف کسی کی بات کو نہیں مانتے۔اس لیے پہلے آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ یہ قول قرآن وحدیث کے خلاف ہے۔ کیونکہ ہمیں یہ قول قرآن وحدیث کے خلاف نظر نہیں آتا۔
2۔ مسئلہ تصوف پر جو آپ اہل حدیث علماء کے اقوالات پیش کرتےہیں۔ ہم ان کو اس لیے نہیں مانتے کیونکہ ہمیں اس طرح کا حکم شریعت میں نہ ملتا ہوتا۔
3۔ ہم بزرگوں کی قدر کرتے ہیں۔ لیکن ان بزرگوں کی مانتے وہ باتیں ہیں جو قرآن وحدیث کے موافق ہوتی ہیں۔
جی اس حدیث کیساتھ والی اگلی حدیث میں ہے جہاں لکھا ہے کہ اہل حدیث ہی اللہ اور اسکے ر سول ﷺ کا فرمان مانتا ہے۔آپ یہ حدیث دکھا دے صوفی والی بھی آپکو مل جائیں گی۔ ویسے یہاں میں نے تو نہیں کہا ہے کہ میں صوفی ہوں اور یہ حدیث میں ہے۔چلو آپ حدیث دکھائیں پھر مزید بات ہو گی۔
صوفی عقیل صاحب آپ نے یوں سوال کیاتھا کہ
’’ اور کو نسی حدیث میں ہے،کہ اہل حدیث وہ ہے جو قرآن و حدیث کو مانتا ہے ‘‘ اس پر میں نے آپ سے یوں سوال کیا
’’ جاہلانہ سوال پر جاہلانہ سوال ۔۔۔ جناب یہ بتاؤ کہ یہ کونسی حدیث میں آیا ہے کہ آپ صوفی ہیں ؟ ‘‘۔۔۔آپ کی اپنی بات کا جواب سامنے لانے کےلیے جب آپ سے سوال کیا گیا تو پھر آپ ادھر ادھر کی لگانے لگے۔
چلیں سوال ایک اور انداز میں پیش کرتاہوں کہ آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ کے نزدیک اہل حدیث ہوتا کون ہے؟ یا کون لوگ ہیں؟۔۔۔جن کے بارے میں آپ حدیث طلب کررہے ہیں۔۔۔
آپ اہل حدیث کیا مراد لے رہئے ہیں ،
۱۔محدثین کی جماعت۔
۲۔ عام مسلمانوں کی جماعت ،جس نے اپنا نام اہلحدیث رکھا ،جیسا کہ ہمارے ہاں سنی جماعت، جماعت اسلامی ، و غیرہ وغیرہ
۳، صوفی سید نذیر حسین دہلوی ؒ کی جماعت جو اہلحدیث کے نام سے پاک و ہند میں مشہور ہے۔ جس کی تدوین اشاعت صوفیا اہل حدیث نے کی۔جس میں عام عوام شامل ہے ،محدث ہونا ضروری نہیں۔
ابھی آپ بتائے کونسی جماعت کی میں تعریف کروں
اہل حدیث کسی جماعت کا نام نہیں۔ اس لیے جماعت سے بری ہوکر اہل حدیث کی تعریف کریں۔ شکریہ