محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
السلام علیکم -عقیدہ حیات النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے متعلق
علماء اہلحدیث کے کے فتاوی جات اور موقف
فتاوی نذیریہ
شیخ الکل فی الکل حضرت مولانای سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی1902
حضرات انبیاءعلیہم الصلوة والسلام اپنی اپنی قبراوں میں زندہ ہیں۔ خصوصاً آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کہ فرماتے ہیں کہ عند القبر درود بھیجتا ہے میں سنتا ہوں اور دور سے پہنچا یاجاتا ہوں۔
فتاوی ستاریہ
شیخ الحدیث حضرت مفتی عبدالستار محدث دہلوی
امام جماعت غربا اہلحدیث
انبیاءکی لاش دورد آپ تک پہنچنے اور خودسننے بابت سوال
سوال (559) کیا فرماتے ہیں علماءدین اس بارے میں کہ جس طرح عام مردوں کی لاش خراب ہوجاتی ہے کہ اسی طرح انبیاءکی لاش خراب ہو جاتی ہے اور تمام انبیاءحیات ہیں کہ نہیں؟
(2) جو شخص آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور يہ درود فرشتے لے جاکر آنحضرت کو سناتے ہیں یا نہیں؟
(3)جو شخص آنحضرت کی قبر پر جا کر سلام کرتاہے آنحضرت خو داس کو جواب ديتے ہیں یا نہیں؟
عبد الرحمن جیکب لاين کراچی
جواب(559) الجواب بعون الوباب۔ صورت مسنون میں واضح بادکہ
(1) انبیاءعلیہ السلام کا جسم مرنے کے بعد خراب نہیں ہوتا بلکہ بعینہ صحیح سالم رہتا ہے چنانچہ حدیث شریف میں ہے ۔ ان اﷲ حرم علے الارض ان تاکل اجساد الانبیا۔ یعنی اﷲ تعالی نے زمین پر حرام کر دیا ہے کہ اجساد انبیاءکو کھائے(یعنی خراب کرے) انبیاء برزخی زندگی حاصل ہے۔
(2) ہاں فرشتے درود نبی علیہ السلام کو پہنچاتے ہیں۔
(3) جو شخص آپ کی قبر پر جاکر سلام کہتا ہے اس کا سلام آپ خود سنتے ہیں۔یہاں سے نہیں سنتے کیونکہ فرشتے پہنچانے کے لئے اس نے مقرر فرمائے ہیں۔فقط عبد الستار عفرلہ
تو اہل حدیث سے گزارش ہے کہ نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کی قبر مبارک پر جا کر پوچھ لیں اور جو جواب ملے وہ ہمیں بھی بتا دیں کہ -ان کے دور میں رمضان میں تراویح کی کتنی رکعات پڑھائی جاتی تھیں - ہم مان لیں گے -
ظاہر ہے جب آپ کے عقیدے کے مطابق نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم اپنی قبر مبارک میں آپ کا سلام سن سکتے ہیں تو ظاہر ہے آپ کا دین اسلام سے متعلق سوال بھی سن سکتے ہونگے ؟؟؟ اور پھر راویوں کو سقہ اور غیر سقہ ثابت کرنے کا یہ جھنجھٹ ہی ختم ہو جائے گا -
کیا کہتے ہیں اس بارے میں اہل حدیث ؟؟؟
محترم - ہمارے لئے حجت قرآن اور صحیح حدیث رسول صل الله علیہ و آل لہ وسلم ہے - کسی عالم کا قول نہیں- احناف کے باطل عقیدے تو کسی سے پوشیدہ نہیں - البتہ اگر اکا دکا اہل حدیث میں سے بھی کسی کا عقیدہ باطل ہو تو وہ قابل عمل و حجت نہیں - اور تو اور آپ کے پیارے امام ابو حنیفہ رح کا عقیدہ بھی یہی تھا کہ نبی کریم صل اللھ علیہ و آ لہ وسلم اپنی قبر مبارک میں زندہ نہیں اور نہ درود سلام سنتے ہیں - لیکن کیا کہیں ان احناف کو جو اپنے امام کی تقلید کا جھوٹا دعوا کرتے نہیں تھکتے-
یہ لنک بھی ملاحضہ کرلیں
کیا انبیاء علیہ سلام کے اجسام کو قبر کی مٹی کھاتی ہے -
http://therealislam1.files.wordpress.com/2010/07/earth-forbidden-to-consume-prophets-hadith.pdf
ابو حنیفہ رح کا نیک مدفون لوگوں کا اپنی قبروں میں زندہ انسانوں کی پکار سننے کا عقیدہ:
http://therealislam.net/web/faq/index.php?num=20