• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اہل حدیث

کسی بھی مسلک کے عقائد اور نظریات کو جاننے کے لئے اس مسلک کے قائد ، لیڈر اور امام کو دیکھنا پڑتا ہے ۔اور تمام باطل ذریت سن لے کہ اہل حدیث کا صرف ایک امام ہے ، صرف ایک مرشد ہے ، صرف ایک لیڈر ہے ، صرف ایک قائد ہے اور وہ ہیں صادق الامین ، رحمت العالمین حضرت محمدﷺ
جاؤ !
جا کر اہل حدیث کے امام ، اہل حدیث کے مرشد ، اہل حدیث کے لیڈر کے اقوال پڑھو ، جا کر ان کے افعال دیکھو ۔اور اگر تمہیں کسی قسم کا اعتراض نظر آئے تو آ کر ہمیں بتاؤ۔ رب کعبہ کی قسم ! ہم تمہیں ایسا منہ توڑ جواب دیں جسے تم ساری زندگی یاد رکھو گے۔

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
569
پوائنٹ
69
اس میں اگر اتنا اضافہ ہوتا تو بہتر ہوتا کہ اگر تمہارا اعتراض قرآن و حدیث کی روشنی میں صحیح ہوا تو ہم اپنا موقف تبدیل کر لیں گے

جیسے اہلحدیثوں میں مدرک رکوع کی رکعت کے ہونے کے اسوقت کافی علما قائل ہیں لیکن پرانے علما میں سے شاید کوئی بھی قائل نہ تھا

اس لیے یہ کہنا کہ ہم منہ توڑ جواب دیں گے یہ صحیح نہیں - مدرک رکوع کی رکعت کے ہونے کے قائل علما نے کیوں منہ توڑ جواب دینے کی بجائے موقف تبدیل کر لیا ؟

بقول شاعر
اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تھوڑا نرمی سے بھی اس بات کو بیان کیا جاسکتا تھا منہ توڑنا غلط بات ہے کیونکہ ہدایت اللہ کی طرف سے ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کی مثال ہمارے سامنے ہے۔۔۔ وہ آپ کو نبی تو مانتے تھے مگر نبی کے دین کی پیروی آخری سانس تک نہ کی۔۔۔ المہمم تربیت میں تشدد نہیں بلکہ نرمی کا ہونا فائدہ مند رہتا ہے۔۔۔
 
qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
235
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
اہل حدیث

کسی بھی مسلک کے عقائد اور نظریات کو جاننے کے لئے اس مسلک کے قائد ، لیڈر اور امام کو دیکھنا پڑتا ہے ۔اور تمام باطل ذریت سن لے کہ اہل حدیث کا صرف ایک امام ہے ، صرف ایک مرشد ہے ، صرف ایک لیڈر ہے ، صرف ایک قائد ہے اور وہ ہیں صادق الامین ، رحمت العالمین حضرت محمدﷺ
جاؤ !
جا کر اہل حدیث کے امام ، اہل حدیث کے مرشد ، اہل حدیث کے لیڈر کے اقوال پڑھو ، جا کر ان کے افعال دیکھو ۔اور اگر تمہیں کسی قسم کا اعتراض نظر آئے تو آ کر ہمیں بتاؤ۔ رب کعبہ کی قسم ! ہم تمہیں ایسا منہ توڑ جواب دیں جسے تم ساری زندگی یاد رکھو گے۔

ماشاءاللہ کیا خوبصورت انداز تبلیغ ہے،ذرا اپنے اساتذہ اور جامع کا تعارف کرا دیں تاکہ ہمیں بھی پتہ چل جا ئے کہ آپ کہاں کے تربیت یافتہ ہیں۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ماشاءاللہ کیا خوبصورت انداز تبلیغ ہے،ذرا اپنے اساتذہ اور جامع کا تعارف کرا دیں تاکہ ہمیں بھی پتہ چل جا ئے کہ آپ کہاں کے تربیت یافتہ ہیں۔
مسکراہٹ
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اس میں اگر اتنا اضافہ ہوتا تو بہتر ہوتا کہ اگر تمہارا اعتراض قرآن و حدیث کی روشنی میں صحیح ہوا تو ہم اپنا موقف تبدیل کر لیں گے
جزاک اللہ بھائی جان لیکن آپ نے اعتراض والی بات سمجھی نہیں وہ بات یہ ہے کہ
’’ جا کر اہل حدیث کے امام ، اہل حدیث کے مرشد ، اہل حدیث کے لیڈر کے اقوال پڑھو ، جا کر ان کے افعال دیکھو ۔اور اگر تمہیں کسی قسم کا اعتراض نظر آئے تو آ کر ہمیں بتاؤ۔ ‘‘
یہاں محمد عربیﷺ کے اقوال پر اعتراض کی بات ہورہی ہے۔قرآن میں تو کسی کو شک نہیں اس کے ساتھ ہر وہ بات جو بسند صحیح ثابت ہو محمد عربی ﷺ کی بات تسلیم کی جائے گی۔اب بسند صحیح ثابت شدہ بات میں بھی کوئی اعتراض کرے تو اس میں کیا خرابی ہے ؟
جیسے اہلحدیثوں میں مدرک رکوع کی رکعت کے ہونے کے اسوقت کافی علما قائل ہیں لیکن پرانے علما میں سے شاید کوئی بھی قائل نہ تھا
عزیز بھائی علمائے اہل حدیث کےحوالے سے جب بات ہے ہی نہیں تو پھر ؟ جب صحابہ﷢ میں اختلاف ہوسکتا ہے تو علمائے اہل حدیث میں کیوں نہیں ؟ اس لیے اعتراض کی جوبات ہے وہ صرف اقوال وافعال واعمال محمدعربیﷺ کے حوالے سے ہے ۔
اس لیے یہ کہنا کہ ہم منہ توڑ جواب دیں گے یہ صحیح نہیں - مدرک رکوع کی رکعت کے ہونے کے قائل علما نے کیوں منہ توڑ جواب دینے کی بجائے موقف تبدیل کر لیا ؟
ارے بھائی اعتراض کی بات صرف ایک ہی شخصیت کے اقوال کے بارے میں کی گئی ہے۔اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ اس اختلاف میں حق وہی ہوگا ناں جو بادلائل صحیحہ نبی کریمﷺ سے ثابت ہوگا۔یا کچھ اور ؟ اور پھر اس مسئلہ میں تحقیق کیا ہے ؟ وہ بھی علماء اچھی طرح جانتے ہیں۔ہاں اگر اختلاف ہوا ہے تو اختلاف کی گنجائش بھی ضرور ہوگی۔جس پر اختلاف ہوا ہے۔
بقول شاعر
اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت
اس وضاحت کے بعد آپ کا یہ شعر اس موقع پر غلط ثابت ہوگیا ہے۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
تھوڑا نرمی سے بھی اس بات کو بیان کیا جاسکتا تھا منہ توڑنا غلط بات ہے
عزیز بھائی جزاک اللہ آپ کی بات مناسب ہے۔لیکن جو اقوال محمد عربیﷺ میں اختلاف واعتراض کرے اس کےلیے نرم گوشہ کی گنجائش ہے یا نہیں ؟
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ماشاءاللہ کیا خوبصورت انداز تبلیغ ہے،ذرا اپنے اساتذہ اور جامع کا تعارف کرا دیں تاکہ ہمیں بھی پتہ چل جا ئے کہ آپ کہاں کے تربیت یافتہ ہیں۔
اگر بات سمجھی ہوتی تو یہ سب کہنے کی جرات نہ کرتے۔
محترم قریشی بھائی آپ اس آدمی کے بارے میں کیا رویہ اختیار کرتے کا مشورہ دیتے ہیں جو نبی کریمﷺ پر اعتراض کرے۔؟ جبکہ حقائق منکشف ہوچکے ہوں۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
عزیز بھائی جزاک اللہ آپ کی بات مناسب ہے۔لیکن جو اقوال محمد عربیﷺ میں اختلاف واعتراض کرے اس کےلیے نرم گوشہ کی گنجائش ہے یا نہیں ؟
ہمیں نصیحت کی گئی ہے ہماری زبان اور ہاتھ سے دوسرا محفوظ رہے... دوسری بات نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اختلاف واعتراض پیش کرنے والوں کو پہلےہی بشارتیں دے رکھی ہیں. یہ وہ راہ ہے جس کے دن بھی راتوں کی مانند ٹھنڈے ہیں اب اگر کوئی اختلاف کرتا ہے یا اعتراض کرتا ہے تو بھائی اللہ موجود ہے... اور اس ہی اللہ کا فرمان ہے کے اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے آپ کا اخلاق کے اعلٰی درجے پر فائز کیا... لہذا اب جو شخص بھی یہ دو کام کرے گا جو آپ نے بیان کئے ہیں وہ نہ ہی میرا کچھ بگاڑ پائے گا نہ آپ کا اور نہ ہی شریعت کا... ایسوں کا بیڑا خود ہی غرق ہوتا ہے... آپ کیوں اپنی ذات کو متنازعہ بنا رہے ہیں...
 
qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
235
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
اگر بات سمجھی ہوتی تو یہ سب کہنے کی جرات نہ کرتے۔
محترم قریشی بھائی آپ اس آدمی کے بارے میں کیا رویہ اختیار کرتے کا مشورہ دیتے ہیں جو نبی کریمﷺ پر اعتراض کرے۔؟ جبکہ حقائق منکشف ہوچکے ہوں۔
بھائی ناراض نہ ہونا اگر آپ گڈ مسلم کے بجائے گڈ باکسر اپنا نام رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے،پھر منہ توڑ والا معاملہ سمجھ میں آتا ہے۔بھائی کوئی آنحضرت وسلم پر اعتراض کا سوچ بھی نہیں سکتا ،پتہ نہیں آپ اسطرح کی بات کیسے ایک مسمان کے متعلق سوچ لیتے ہیں ،باقی رائے کا اختلاف ہے جس کو مشجرات صحابہ کیاں جاتا ہے ،اس میں شارع علیہ اصلات وسلام پر اعتراض کی بات نہیں ہے،ایک بات کے مخےلف پہلو ہوتے ہیں ،آپ ذہین صاف کرکے کسی مثبت پہلو پر لکھنا شروع کریں،اور کسی سے تزکیہ نفس کی تربیت لیں ،متشدد رویہ اچھی بات نہیں
 
Top