محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
اہل سنت والجماعت
سیدناانس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''میری امت میں جو لوگ کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوئے میری شفاعت ان کے لیے ہو گی''۔ (ترمذی:2435)
سیدناعمران بن حصین روایت کرتے ہیں نبی کریمﷺ نے فرمایا: ''محمد کی شفاعت سے ایک قوم جہنم سے نکلے گی اور جنت میں داخل ہو گی ۔ انکا نام جہنمی ہو گا'' ۔ (بخاری:6566)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :''قیامت کے دن میں اپنے رب سے (شفاعت کی) اجازت چاہوں گا ،مجھے اجازت ملے گی میں سجدے میں گر جاوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھاو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ،شفاعت کرو قبول کی جائے گی ۔میں عرض کروں گا اے میرے رب میری امت میری امت حکم ہو گا جاو جس کے دل میں ایک جو کے برابر ایمان ہے اسے نکال لوـ... میں جاوں گا اور ایسا کروں گا پھر لوٹ کر آئوں گا پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا پھر میں سجدے میں گر جاوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھاو کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ، شفاعت کرو قبول کی جائے گی ۔میں عرض کروں گا اےـ میرے رب میری امت میری امت حکم ہو گا جاو جس کے دل میں ایک ذرہ یا رائی کے برابر ایمان ہے اسے نکال لو میں جاو ں گا اور ایسا کروں گا پھر لوٹ کر آوں گا پھر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا۔ میں سجدے میں گر جاوں گا پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے محمد اپنا سر اٹھا و کہو سنا جائے گا ،مانگو دیا جائے گا ،شفاعت کرو قبول کی جائے گی ۔میں عرض کروں گا اے میرے رب میری امت میری امت حکم ہو گا جاو جس کے دل میں رائی کے دانے سے بھی کم ایمان ہے اسے نکال لو میں جاو ں گا اور ایسا کروں گا۔۔۔ پھر لوٹ کر آوں گا' اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا اور کہوں گا اے میرے رب مجھے ان لوگوں کی اجازت دے جنہوں نے لا الہ الا اللہ کہا ہو اللہ تعالیٰ فرمائے گا قسم ہے میری عزت و جلال کی اور عظمت و کبریائی کی کہ میں دوزخ سے اس کو نکال دوں گا جس نے لا الہ الا اللہ کہا ہو ۔ (بخاری :۷۵۱۰،مسلم:۱۹۳)