• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہم ترین کتب کو یونیکوڈائز کروانے میں محدث ٹیم کے ساتھ تعاون کیجیے!

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ویسے تو اس دھاگے میں انتظامیہ نے اراکین سے تعاون مانگا ہے۔ لیکن یہاں ذرا الٹی گنگا بہہ نکلی ہے۔ ابتسامہ۔
بالا مراسلے میں کچھ چیزیں شامل کرتا چلوں کہ اردو فتویٰ سائٹ کے لئے ہم جس کیاکو نامی سافٹ ویئر کا استعمال کر رہے ہیں، اس کی قیمت خرید ایک ہزار ڈالرز تھی۔
ہم نے اس کی ڈویلپمنٹ میں کئی مہینوں کام کیا ہے۔ جس میں پلاننگ فیز سے لے کر ، لے آؤٹ اور ڈویلپمنٹ سے آن لائن آنے تک کے کئی مشکل مراحل تھے۔
اور اب بھی گزشتہ کم و بیش دو سال کے عرصہ سے اس ویب سائٹ پر مستقل فتاویٰ جات کی اپ لوڈنگ جاری ہے۔
اس میں کتب فتاویٰ کی ٹائپنگ کرنے والے حضرات سے لے کر، ان کو اپ لوڈ کرنے والے، اور مفتی صاحب تک کئی اراکین کی تنخواہیں یا رقوم کی ادائیگی کے اخراجات ہیں۔ جو مستقل ہیں یعنی دو سال سے یہ اخراجات ادارہ برداشت کر رہا ہے۔
اس ضمن میں اگر آپ خود ان کتب فتاویٰ کی ٹائپنگ مہیا نہیں کر سکتے ہیں، تو رقم دے کر ٹائپ کروائیں یا ہمیں رقم دیجئے، ہم ٹائپ کروا لیں۔ اور اگر آپ ان میں سے کوئی کام نہ کر سکیں، تو ایسے لوگوں تک ہماری بات پہنچانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، جو ہمارے ساتھ تعاون پر آمادہ ہوں۔ اور آخری طریقہ تعاون کا یہ ہے کہ ہمارے لئے دعا کر دیا کریں۔
لیکن یہ دھاگا پڑھ کر یوں ہی نہ بیٹھیں، کچھ نہ کچھ ضرور کریں اور جیسے کہ میں نے اس سے قبل اسکینر کے سلسلے میں تعاون کے لئے بھی یہ بات کہی تھی کہ یہ مت سوچئے کہ آپ بہت معمولی رقم ہی دے سکتے ہیں، اس کا کیا فائدہ۔ رقم چاہے جتنی بھی معمولی ہو، اصل اہمیت ہمارے اندر موجود نیت کے اخلاص کی ہے اور انس صاحب کی وہ بات مجھے نہیں بھولتی، جب انہوں نے مجھے کہا تھا کہ کیا معلوم اللہ تعالیٰ اس معمولی رقم میں اتنی برکت دے کہ وہ ہمارے کاموں کے لئے کافی ہو جائے۔
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891

بھائی جان، حرف شناس ابھی حال میں جاری کیا گیا ہے۔ اور بالکل ابتدائی ورژن ہے اردو او سی آر کا۔ میں نے گزشتہ ہفتے ایک تصویری صفحہ شامل کر کے اس کا تحریری متن لینے کی کوشش کی تھی تو فقط چند الفاظ کے علاوہ کچھ بھی نہیں پہچان سکا۔ باقی فائن او سی آر وغیرہ اردو کے لئے نہیں ہیں۔
ابھی اردو کا ورکنگ او سی آر بننے میں سالوں یا مہینوں باقی ہیں۔ یہ سب تجرباتی او سی آر ہیں جو اس سے قبل بھی کئی بن چکے ہیں اور ناکام ہو چکے ہیں۔

آپ نے تعاون کرنا ہے تو اپنے فیس بک اور گوگل صفحات اور پروفائلز پر ہمارا اعلان نشر کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
کلیم حیدر بھائی،
جن کتب کی ٹائپنگ ہمیں درکار ہے۔ ان کے سامنے اگر اندازے سے ٹائپنگ اور پروف کی رقم لکھ دی جائے تو بہتر رہے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ہم یہاں اگر پیسوں میں تعاون کی بات کر رہے ہیں تو اس کا تخمینہ کیا ہے۔

یہ بات بالکل صحیح کہی آپ نے شاکر بھایئ
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین
اللہ آپ کی پوری ٹیم کے لئے ہر معاملے میں آسانی فرمائے ۔اور کامیابی عطا فرمائے،
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
اللہ آپ کی پوری ٹیم کے لئے ہر معاملے میں آسانی فرمائے ۔اور کامیابی عطا فرمائے،
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین بہنا
آمین ثم آمین
 

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
السلام علیکم۔۔۔۔۔ الحمد للہ بہت ہی زبردست کام ہے۔۔ رمضان کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں بھی چاہوں گا کہ کسی کتاب کی یونیکوڈ ٹائپنگ کر دوں۔۔۔ میرا ذاتی انتخاب تو توضیح الاحکام ہےلیکن اگر انتظامیہ کسی اور کتاب کا کہے گی تو وہ بھی ٹائپ کر دوں گا انشاء اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم۔۔۔۔۔ الحمد للہ بہت ہی زبردست کام ہے۔۔ رمضان کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں بھی چاہوں گا کہ کسی کتاب کی یونیکوڈ ٹائپنگ کر دوں۔۔۔ میرا ذاتی انتخاب تو توضیح الاحکام ہےلیکن اگر انتظامیہ کسی اور کتاب کا کہے گی تو وہ بھی ٹائپ کر دوں گا انشاء اللہ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
جزاکم اللہ خیرا بھائی۔
کلیم حیدر بھائی اس بارے میں آپ کو آگاہ کر سکیں گے ان شاء اللہ ، کہ کون سی کتاب کی ٹائپنگ کی ہمیں فوری ضرورت ہے۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
بارک اللہ فیکم و تقبل جھودکم المبارکۃ
اے اللہ مجھے ہمت دے کہ یہ سارا کمپوزنگ کا خرچہ میں برداشت کروں ۔اللھم یسر ولا تعسر وتمم بالخیر وبک نستعین
 
Top