کلیم حیدر بھائی،
جن کتب کی ٹائپنگ ہمیں درکار ہے۔ ان کے سامنے اگر اندازے سے ٹائپنگ اور پروف کی رقم لکھ دی جائے تو بہتر رہے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ہم یہاں اگر پیسوں میں تعاون کی بات کر رہے ہیں تو اس کا تخمینہ کیا ہے۔
کلیم حیدر بھائی، توجہ فرمائیں۔
لسٹ میں موجود فتاویٰ کا ٹائپنگ خرچ
جن سے بھی ہم ٹائپنگ کرواتے ہیں، مائیکروسوفٹ ورڈ میں اور فائل سائز سات بائے چار ہوتا ہے۔ اور اس کا عوض 12 روپے دیا کرتے ہیں۔ سو اس حساب سے ان کتب کی تفصیل پیش ہے۔
1۔ فتاوی الصیام
اس کتاب کے کل صفحات 134 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 280 کے قریب صفحات بنیں گے۔280*12 کریں تو یہ کل رقم 3360 بنتی ہے۔
2۔ فتاوی اسلامیہ جلد 1
فتاویٰ اسلامیہ جلد1 کے کل صفحات 550 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 13 سو کے قریب صفحات بنیں گے۔کیونکہ پر صفحہ پر ٹیکسٹ زیادہ ہے۔۔ 1300*12 کریں تو یہ کل رقم 15600 بنے گی۔
3۔ فتاوی اسلامیہ جلد 2
فتاویٰ اسلامیہ جلد2 کے کل صفحات 554 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 1350کے قریب صفحات بنیں گے۔۔ 1350*12۔۔ تو یہ کل رقم 16200 بنتی ہے۔
4۔ فتاوی اسلامیہ جلد 3
اس جلد کے کل صفحات 562 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 1400کے قریب صفحات بنیں گے۔۔ 1400*12۔۔ تو یہ کل رقم 16800 بن جائے گی۔
5۔فتاوی اسلامیہ جلد 4
اس جلد کے بھی کل صفحات 562 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 1400کے قریب صفحات بنیں گے۔۔ 1400*12۔۔ تو یہ کل رقم 16800 بن جائے گی۔
6۔ فتاوی مکیہ
اس فتویٰ کو ہمارے ایک بھائی کمپوز کر رہے ہیں۔
7۔ ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوی
اس فتویٰ کے کل صفحات 265 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 600کے قریب صفحات بنیں گے۔۔ 600*12۔۔ تو یہ کل رقم 7200 بنے گی۔
8۔ مقالات وفتاویٰ ابن باز
اس کتاب کے کل صفحات 470 کے لگ بھگ ہیں، اگر ان کو ٹائپ کیا جائے تو کم از کم 1000کے قریب صفحات بنیں گے۔۔ 1000*12۔۔ تو یہ کل رقم 12000 بنتی ہے۔
ان فتاویٰ کی ٹائپنگ پر جو کل خرچ آئے گا وہ تقریباً
87960 روپے ہوگا۔
نوٹ:
یہ حساب وکتاب اندازے سے کیا گیا ہے، کمی پیشی ممکن ہے۔