وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،السلام علیکم
میرے پاس ایڈیٹر باکس ظاہر نہیں ہورا اس کی کیا وجہ ہے۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہوعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان، آپ کچھ تفصیلات بتائیے۔
کیا آپ موبائل سے آن لائن ہونے کی کوشش کر رہے ہیں؟
اگر کمپیوٹر سے آن لائن ہو رہے ہیں تو فائر فاکس براؤزر استعمال کر رہے ہیں یا کروم ؟
اگر ایڈیٹر باکس بالکل ہی ظاہر نہیں ہو رہا تو درج بالا پوسٹ آپ نے کیسے کی ہے؟
کوئی اسکرین شاٹ اٹیچ کر سکتے ہوں تو کیجئے پلیز۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،السلام علیکم و رحمۃ اللہ
تفصیلات یہ ہیں :
میں موبائل سے آن لائن نہیں ہوں۔
کمپیوٹر پر انٹرنیٹ ایکسپلولر 10 استعمال کررہا ہوں۔
درج بالا پوسٹ محترم کفایت اللہ صاحب کے کمپیوٹر سے پوسٹ کی گئی ہے۔
اٹیج فائیل دیکھیے۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی انٹرنیٹ ایکسپلورر تو سب سے بُرا ویب براؤزر ہے۔ اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو ازراہ کرم درج ذیل لنک سے کروم براؤزر ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اسی سے انٹرنیٹ استعمال کیا کریں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر نہ صرف یہ کہ جدید کوڈ اسٹینڈرڈز سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی بہت مسائل ہیں۔
https://www.google.com/intl/en/chrome/browser/