• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایران نے ایک اور امریکی ڈرون کواتاردیا

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو اتارنے اور اس پر قبضہ کرنے کی خبر دی ہے۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل خلیج فارس کے پبلک زون میں جاسوسی میں سرگرم ایک امریکی بغیر پائلٹ طیارہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود میں گھس گیا جسے سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کنٹرولر سسٹموں نے کامیابی سےاتارکر اپنی گرفت میں لے لیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی فدوی نے اعلان کیا کہ یہ ڈرون طیارہ "اسکین ایگل" قسم سے ہے جو عام طور پر بڑے بحری بیڑوں سے فضا میں اٹھتا ہے۔

 
Top