ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 951
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
ایسا دستور جس میں شریعت اسلامیہ کو قانون سازی کا ایک بنیادی ماخذ قرار دیا گیا ہو، اس کا شرعی حکم
از قلم: حامد بن عبد الله أحمد العلي
أستاذ للثقافة الإسلامية في كلية التربية الأساسية في الكويت
سوال: یا شیخ! ان دنوں قطر میں ہمارے سامنے ایک ایسے دستور پر رائے شماری پیش کی گئی ہے جس میں شریعت اسلامیہ کو قانون سازی کا محض ایک بنیادی یا اہم ماخذ قرار دیا گیا ہے۔ ہم نے اس سے یہ سمجھا ہے کہ شریعت الٰہی کے ساتھ ساتھ قانون سازی کے دیگر ماخذ بھی ہو سکتے ہیں، اور وہ دونوں یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔ نیز یہ بھی کہ شریعت کے بعض احکام کو چھوڑ کر ان کی جگہ دوسرے وضعی قوانین اختیار کیے جا سکتے ہیں۔
تو کیا ہمارے لیے اس دستور کے حق میں ووٹ دینا جائز ہے؟
اور کیا مسلمانوں کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی شریعت کے ساتھ احکام، قوانین اور تشریعات کے دوسرے ایسے ماخذ بھی مقرر کریں جو شریعت اسلامیہ کے مخالف ہوں؟
وفقك الله لكل خير.
جواب: الحمد لله، والصلاة والسلام على نبينا محمد وعلى آله وصحبه. وبعد:
شریعت کے علاوہ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کو حلال سمجھنے والے کے کفر پر اجماع منعقد ہے، علماء کے درمیان اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ جو شخص اپنے لیے یہ جائز قرار دے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو قانون ساز بنائے اور اللہ تعالیٰ کی شریعت کے ساتھ ساتھ اس کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق بھی فیصلے کروائے، تو وہ کافر ہے۔
چنانچہ علماء نے نواقض الإيمان میں یہ بات بھی ذکر کی ہے: «مَنْ أَجَازَ الْخُرُوجَ عَلَى شَرِيعَةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» یعنی جس شخص نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے خروج کو جائز قرار دیا۔ اس سے مراد یہ ہے کہ جو شخص شریعت محمدیہ کے بجائے کسی دوسری شریعت کے مطابق فیصلے کروانے کو جائز سمجھے، خواہ یہ دوسری شریعت احکام کے کسی بڑے حصے میں ہو یا کسی چھوٹے حصے میں۔
یہ بات معلوم ہے کہ دستور میں یہ درج کرنا کہ: «الشَّرِيعَةُ الْإِسْلَامِيَّةُ مَصْدَرٌ أَسَاسِيٌّ أَوْ رَئِيسِيٌّ» یعنی شریعت اسلامیہ قانون سازی کا ایک بنیادی یا اہم ماخذ ہے۔ اس کا صاف اور واضح مطلب یہ ہے کہ شریعت اسلامیہ کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی قوانین اخذ کرنا جائز ہے۔ پس جو شخص اس صورت میں اس عبارت کی منظوری دے یا کسی عام ریفرنڈم میں اس کے حق میں ووٹ دے، تو وہ شر و گناہ کے ایک بہت بڑے دروازے پر قدم رکھتا ہے، اور یہ نواقض الإسلام میں سے ہے۔
اگر اسے معلوم ہو کہ یہ کام حرام ہے اور اسے واضح کر دیا جائے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک ہے، یعنی اطاعت اور حاکمیت میں شرک ہے، کیونکہ اس عبارت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک دوسرا مدمقابل اور شریک مقرر کیا گیا ہے، جو قانون سازی کا دوسرا ماخذ ہے، جس سے احکام اور قوانین اخذ کیے جاتے ہیں؛ پھر وضاحت ہو جانے کے بعد بھی وہ اس کفر کی موافقت پر قائم رہے، تو وہ کافر ہو جائے گا اور اللہ تعالیٰ کے دین سے مرتد ہو جائے گا۔
واجب یہ ہے کہ دستور کی عبارت اس طرح ہو: «وَالشَّرِيعَةُ الْإِسْلَامِيَّةُ هِيَ مَصْدَرُ التَّشْرِيعَاتِ وَالْقَوَانِينِ وَالْأَحْكَامِ» یعنی شریعت اسلامیہ ہی قوانین، تشریعات اور احکام کا ماخذ ہے۔ کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شریعت ہی واحد ماخذ ہے اور اس کے سوا کسی دوسرے ماخذ کو اختیار کرنا جائز نہیں۔
ایک شبہے کا جواب :
رہا ان لوگوں کا یہ دعویٰ کہ قانون سازوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ملک اور اس کے باشندوں کی مصلحت کے پیش نظر قوانین وضع کریں، اور اگر اہل قانون کو صرف شریعت کا پابند کر دیا جائے تو یہ ان کے لیے تنگی اور پابندی کا باعث ہوگا، تو یہ اس شخص کا قول ہے جس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی شریعت کے کامل ہونے اور بندوں اور ملکوں کی اصلاح کے لیے اس کے کافی ہونے کا ایمان راسخ نہیں ہوا۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ يُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ» کیا ان کے لیے یہ کافی نہیں کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل کی جو ان کے سامنے پڑھی جاتی ہے؟
اور اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا: «قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَىٰ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ» کہہ دیجیے کہ اللہ کی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے، اور اگر آپ نے اس علم کے آ جانے کے بعد بھی ان کی خواہشات کی پیروی کی جو آپ کے پاس آ چکا ہے، تو اللہ کے مقابلے میں آپ کا نہ کوئی سرپرست ہوگا اور نہ کوئی مددگار۔
اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا: «وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِنَ اللَّهِ» اور اس شخص سے بڑھ کر گمراہ کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کے بغیر اپنی خواہش کی پیروی کرے؟
اور فرمایا: «وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ» اور ہم نے آپ پر یہ کتاب نازل کی ہے جو ہر چیز کو واضح کرنے والی ہے۔
یہ بات معلوم ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت دینے والی شریعت احکام پر نصوص اور ان کی دلالتوں کے ذریعے رہنمائی کرتی ہے، خواہ وہ دلالت عبارت سے ہو یا مفہوم سے، اور اسی طرح عقل و استنباط کے ذریعے بھی، جس سے مراد قیاس ہے، جسے شریعت نے معتبر قرار دیا ہے۔ اسی میں مصالح مرسلہ بھی داخل ہیں۔ اس طرح شریعت اسلامیہ زندگی کے تمام بدلتے ہوئے حالات و واقعات کا احاطہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور اسے کسی دوسری چیز سے تکمیل کی ضرورت نہیں۔
پس جس شخص کا یہ دعویٰ ہو کہ شریعت بندوں کی ضروریات پوری نہیں کر سکتی اور ان کے حالات کی اصلاح کے لیے دوسرے قوانین سے اس کی تکمیل ناگزیر ہے، تو اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم، اس کی حکمت اور اس امت پر اس کی سب سے عظیم نعمت پر طعن کیا۔ کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اسی کامل شریعت کے ذریعے اس امت کے دین کو مکمل کیا اور اس پر اپنی نعمت تمام فرمائی۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا» آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا، تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے اسلام کو بطورِ دین پسند کر لیا۔
ایک اور شبہے کا جواب :
رہا ان لوگوں کا یہ دعویٰ کہ انتظامی نظام اور زندگی کے معاملات کو منظم کرنے والے ضوابط کا شریعت میں ذکر نہیں آیا، حالانکہ لوگوں کو ان کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ بات اس امر کی دلیل ہے کہ شریعت اسلامیہ کے علاوہ دوسرے ذرائع سے بھی قوانین اخذ کرنا جائز ہے، تو یہ بات سراسر جھوٹ اور باطل ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی زندگی کو منظم کرنے والے یہ تمام انتظامی ضوابط لازما مصالح مرسلہ کے دائرے میں داخل ہوں گے، اور شرعی دلائل عامہ، شرعی قواعد کلیہ اور صحیح قیاس ان کی بنیاد اور ان پر دلالت کرنے والے ہوں گے، نیز وہ شریعت کے مقاصد کے موافق ہوں گے۔ اور اگر بالفرض ان انتظامی ضوابط میں سے کوئی ضابطہ شریعت کے خلاف ہو، تو تمام مسلمانوں کے اجماع کے مطابق اسے اختیار کرنا حرام ہے۔
قرآن کی نصوص اس شخص کے کفر پر دلالت کرتی ہیں جو اللہ کی شریعت کے ساتھ کوئی دوسری شریعت مقرر کرے جس کے مطابق فیصلے کروائے جائیں۔ اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ نے اس شخص سے ایمان کی نفی کرتے ہوئے فرمایا جو صرف اللہ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے پر اکتفا نہیں کرتا:
«فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا» پس آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے باہمی اختلافات میں آپ کو حَکم نہ مان لیں، پھر آپ کے فیصلے کے متعلق اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں اور اسے پوری طرح تسلیم نہ کر لیں۔
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَىٰ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنَافِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُودًا»
کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اس چیز پر ایمان لائے ہیں جو آپ پر نازل کی گئی اور جو آپ سے پہلے نازل کی گئی، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اپنے فیصلے طاغوت کے پاس لے جائیں، حالانکہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس کا انکار کریں۔ اور شیطان چاہتا ہے کہ انہیں دور کی گمراہی میں بھٹکا دے۔ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اس چیز کی طرف جو اللہ نے نازل کی ہے اور رسول کی طرف، تو آپ منافقوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ آپ سے منہ موڑ کر رک جاتے ہیں۔
یہ آیت کریمہ اس بات کی صریح دلیل ہے کہ جو شخص طاغوت کے پاس فیصلہ لے کر جاتا ہے یا اسے حَکَم بناتا ہے، اس سے ایمان کی حقیقت کی نفی ہو جاتی ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: «يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا» یعنی وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایمان لائے ہیں۔ اگر وہ حقیقتا مومن ہوتے تو اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کے دعوے کو محض زعم اور دعویٰ سے تعبیر نہ فرماتا۔ پس اس تعبیر سے معلوم ہوا کہ اللہ پر ایمان کی حقیقت ان سے منتفی ہے۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: «وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا» یعنی حالانکہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس کا انکار کریں، اور شیطان چاہتا ہے کہ انہیں دور کی گمراہی میں بھٹکا دے۔ یہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ان سے ایمان کی حقیقت منتفی ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ» اور جو لوگ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے، وہی کافر ہیں۔
اور فرمایا: «وَلَا يُشْرِكُ فِي حُكْمِهِ أَحَدًا» اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔ اور ایک قراءت اس طرح بھی صحیح منقول ہے: «وَلَا تُشْرِكْ فِي حُكْمِهِ أَحَدًا» یعنی اس کے حکم اور قانون سازی میں کسی کو شریک نہ بناؤ، ورنہ تم اللہ کے ساتھ شرک کرنے والے بن جاؤ گے۔
توحید حاکمیت عقیدہ اسلامیہ کا بنیادی حصہ ہے :
اس کی وجہ یہ ہے کہ توحید حاکمیت عقیدہ اسلامیہ کے بنیادی اجزاء میں شامل ہے۔ یہ توحید ربوبیت میں داخل ہے، اس اعتبار سے کہ اللہ تعالیٰ صفت الملک سے متصف ہے، اور الملک کے بنیادی خصائص میں حکم دینا، منع کرنا اور قانون سازی کرنا شامل ہے۔
لہٰذا توحید حاکمیت توحید ربوبیت میں داخل ہے، اور اس سے مراد بندے کا یہ عقیدہ رکھنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ربوبیت کی تمام خصوصیات سے متصف ہے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ حکم دینے اور تشریع کا حق صرف اسی کو حاصل ہے۔
یہ ایک دوسرے اعتبار سے توحید الوہیت میں بھی داخل ہے، کیونکہ عبادت کا مستحق صرف اللہ تعالیٰ ہے، اور عبادت سے مراد ایسی محبت ہے جو کامل اطاعت اور عاجزی و فروتنی کو مستلزم ہو۔ اور اطاعت و عاجزی صرف اسی کے حکم، نہی اور فیصلے کے سامنے ہونی چاہیے۔
اسی طرح توحید صفات بھی اس کو اپنے اندر شامل کرتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے ایک اسم «الحَكَم» ہے، اور اس کی صفات اس کے اسماء سے مشتق ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ» کیا اللہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بڑھ کر فیصلہ کرنے والا نہیں ہے؟
اور فرمایا: «وَاللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِ» اور اللہ فیصلہ کرتا ہے، اس کے فیصلے کو کوئی رد کرنے والا نہیں۔ توحید حاکمیت کو توحید کی ان تینوں اقسام میں شامل کرنا اس کی اہمیت کو مزید نمایاں کرتا ہے اور توحید میں اس کے بلند مرتبے کو واضح کرتا ہے۔
اس کی عظمت و اہمیت کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی «الحَكَم» ہے، کیونکہ وہی ایسا حاکم ہے جس کے فیصلے پر کوئی نظر ثانی کرنے والا یا اسے رد کرنے والا نہیں۔ اور اس کا سب سے عظیم فیصلہ یہ ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ توحید الوہیت کا اثبات بھی اللہ تعالیٰ کے اس حکم کے ذریعے ہوا ہے کہ ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا» اور آپ کے رب نے فیصلہ فرما دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔
یہاں «قَضَىٰ» کا معنی ہے حکم دیا اور فیصلہ فرمایا۔ اور ہر وہ چیز جس کی عبادت و بندگی کا اللہ تعالیٰ نے ہمیں پابند بنایا ہے، اس کی پابندی بھی اس کے حکم کے ذریعے ہی لازم ہوئی ہے، جو اس کا امر اور نہی ہے۔ یہ بات توحید کی اس قسم کی عظمت و جلالت کو واضح کرتی ہے، یعنی توحید حاکمیت کے تقاضوں میں توحید الوہیت بھی شامل ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے معزز رسولوں کی زبانوں کے ذریعے اپنے بندوں کے لیے جو کچھ حکم دیا، جس سے منع فرمایا اور جسے شریعت قرار دیا، وہ سب اس بات کا تقاضا ہے کہ وہی مطلق حاکم ہے، جس کے فیصلے پر کسی کو اعتراض یا نظر ثانی کا حق نہیں۔
اور اس کے حکم پر نظر ثانی اور اعتراض کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ کوئی کافر یہ دعویٰ کرے کہ شریعت کافی نہیں ہے اور اس کی تکمیل کے لیے کسی اضافے کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ظالموں کی ان باتوں سے بہت بلند و برتر ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ أَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ» حکم اور فیصلہ صرف اللہ ہی کا ہے، اس نے حکم دیا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔
اس موقع پر امام ابن قیم رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب مدارج السالکین میں توحید حاکمیت کے مقام کو واضح کرتے ہوئے فرمایا: «وَهَذِهِ الْمَقَامَاتُ الثَّلَاثَةُ هِيَ أَرْكَانُ التَّوْحِيدِ: أَنْ لَا يُتَّخَذَ سِوَاهُ رَبًّا، وَلَا إِلَهًا، وَلَا غَيْرُهُ حَكَمًا» یہ تینوں مقامات توحید کے ارکان ہیں: یہ کہ اللہ کے سوا کسی کو رب نہ بنایا جائے، نہ اس کے سوا کسی کو معبود بنایا جائے، اور نہ اس کے علاوہ کسی کو حکم اور فیصلہ کرنے والا بنایا جائے۔
[مدارج السالكين: 2/190]
میرا خیال ہے کہ امام ابن قیم رحمہ اللہ نے یہ بات سورہ ناس سے اخذ کی ہے، جہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَٰهِ النَّاسِ» کہہ دیجیے کہ میں لوگوں کے رب، لوگوں کے بادشاہ اور لوگوں کے معبود کی پناہ مانگتا ہوں۔
پس «رب» وہ ہے جو پیدا کرتا ہے اور نعمتیں عطا کرتا ہے، اور «ملک» وہ ہے جو مالک ہوتا ہے۔ بادشاہی کی سب سے اہم خصوصیات میں سے یہ ہے کہ وہ حکم دیتا ہے، منع کرتا ہے اور فیصلے کرتا ہے۔ جبکہ «إله» وہ ہے جو عبادت کا مستحق ہے۔ امام ابن قیم رحمہ اللہ نے اس جامع اور محکم قول کے ذریعے واضح کر دیا کہ توحید حاکمیت ان تین بنیادی مقامات میں سے ایک ہے جن پر توحید قائم ہے۔
ذیل میں بعض علماء کے اقوال نقل کیے جاتے ہیں، جن میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کی شریعت کے بجائے یا اس کے ساتھ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلے کروانے کو جائز قرار دینے والے شخص کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
علامہ ابن حزم اندلسی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «لَا خِلَافَ بَيْنَ اثْنَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ... وَأَنَّ مَنْ حَكَمَ بِحُكْمِ الْإِنْجِيلِ مِمَّا لَمْ يَأْتِ بِالنَّصِّ عَلَيْهِ وَحْيٌ فِي شَرِيعَةِ الْإِسْلَامِ فَإِنَّهُ كَافِرٌ مُشْرِكٌ خَارِجٌ عَنِ الْإِسْلَامِ» مسلمانوں میں سے دو افراد کے درمیان بھی اس بات میں کوئی اختلاف نہیں۔۔۔ اور یہ کہ جس شخص نے انجیل کے کسی ایسے حکم کے مطابق فیصلہ کیا جس کے متعلق شریعت اسلامیہ میں کوئی وحی بطور نص نازل نہیں ہوئی، تو وہ کافر، مشرک اور اسلام سے خارج ہے۔
میں کہتا ہوں کہ یہ حکم اس شخص کے بارے میں ہے جس نے انجیل کے مطابق فیصلہ کیا، حالانکہ انجیل کی اصل اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ تھی، البتہ اس میں تحریف واقع ہو چکی ہے۔ تو پھر اس شخص کا کیا حال ہوگا جو وضعی اور طاغوتی قوانین کے مطابق فیصلے کرتا ہے؟
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ الفتاویٰ میں فرماتے ہیں:
«لَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يَحْكُمَ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ؛ لَا بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، وَلَا الْكُفَّارِ، وَلَا الْفِتْيَانِ، وَلَا رُمَاةِ الْبُنْدُقِ، وَلَا الْجَيْشِ، وَلَا الْفُقَرَاءِ، وَلَا غَيْرِ ذَلِكَ؛ إِلَّا بِحُكْمِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنِ ابْتَغَى غَيْرَ ذَلِكَ؛ تَنَاوَلَهُ قَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ﴾، وَقَوْلُهُ تَعَالَى: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىَ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾؛ فَيَجِبُ عَلَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يُحَكِّمُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ فِي كُلِّ مَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ...»
کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اللہ کی مخلوق میں سے کسی کے درمیان فیصلہ کرے، نہ مسلمانوں کے درمیان، نہ کافروں کے درمیان، نہ نوجوانوں کے درمیان، نہ بندوق سے نشانہ بازی کرنے والوں کے درمیان، نہ فوج کے درمیان، نہ فقراء کے درمیان اور نہ کسی دوسرے طبقے کے درمیان؛ سوائے اس کے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق فیصلہ کرے۔ اور جو شخص اس کے علاوہ کسی دوسرے فیصلے کا خواہاں ہو، تو اس پر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان صادق آتا ہے: «أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ» کیا یہ لوگ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں؟ اور یقین رکھنے والوں کے لیے اللہ سے بہتر فیصلہ کرنے والا کون ہے؟
اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی اس پر صادق آتا ہے: «فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىَ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا» پس آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے باہمی اختلافات میں آپ کو حکم نہ مان لیں، پھر آپ کے فیصلے کے متعلق اپنے دلوں میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں اور اسے پوری طرح تسلیم نہ کر لیں۔ لہٰذا مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے تمام باہمی اختلافات میں اللہ اور اس کے رسول کو حکم بنائیں۔۔۔۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ مزید فرماتے ہیں:
«وَوَلِيُّ الْأَمْرِ إِنْ عَرَفَ مَا جَاءَ بِهِ الْكِتَابُ وَالسُّنَّةُ؛ حَكَمَ بَيْنَ النَّاسِ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يَعْرِفْهُ وَأَمْكَنَهُ أَنْ يَعْلَمَ مَا يَقُولُ هَذَا وَمَا يَقُولُ هَذَا، حَتَّى يَعْرِفَ الْحَقَّ؛ حَكَمَ بِهِ، وَإِنْ لَمْ يُمْكِنْهُ لَا هَذَا وَلَا هَذَا؛ تَرَكَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى مَا هُمْ عَلَيْهِ، كُلٌّ يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَسَبِ اجْتِهَادِهِ، وَلَيْسَ لَهُ أَنْ يُلْزِمَ أَحَدًا بِقَبُولِ قَوْلِ غَيْرِهِ، وَإِنْ كَانَ حَاكِمًا. وَإِذَا خَرَجَ وُلَاةُ الْأُمُورِ عَنْ هَذَا؛ فَقَدْ حَكَمُوا بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ، وَوَقَعَ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ؛ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا حَكَمَ قَوْمٌ بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ؛ إِلَّا وَقَعَ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ».
اور اگر ولی الامر کو کتاب و سنت میں وارد شدہ احکام کا علم ہو تو وہ لوگوں کے درمیان انہی کے مطابق فیصلہ کرے۔ اور اگر اسے ان احکام کا علم نہ ہو، لیکن اس کے لیے یہ ممکن ہو کہ وہ فریقین کے بیانات معلوم کرے، تاکہ حق کو پہچان سکے، تو وہ حق کے مطابق فیصلہ کرے۔ اور اگر اس کے لیے نہ یہ ممکن ہو اور نہ وہ، تو وہ مسلمانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دے، تاکہ ہر شخص اپنے اجتہاد کے مطابق اللہ کی عبادت کرے۔ اسے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی شخص کو دوسرے کے قول کو قبول کرنے پر مجبور کرے، اگرچہ وہ خود حاکم ہی کیوں نہ ہو۔
اور جب حکمران اس طریقے سے ہٹ جاتے ہیں تو وہ اللہ کے نازل کردہ حکم کے علاوہ دوسرے احکام کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، پھر ان کے درمیان باہمی لڑائی اور نزاع پیدا ہو جاتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مَا حَكَمَ قَوْمٌ بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ؛ إِلَّا وَقَعَ بَأْسُهُمْ بَيْنَهُمْ» جب بھی کسی قوم نے اللہ کے نازل کردہ حکم کے علاوہ کسی دوسرے حکم کے مطابق فیصلے کیے، تو ان کے درمیان باہمی لڑائی اور نزاع ضرور واقع ہوئی۔
یہ ریاستوں کے زوال کے سب سے بڑے اسباب میں سے ہے۔ ہمارے زمانے میں بھی اور اس سے پہلے کے زمانوں میں بھی ایسا بارہا ہو چکا ہے۔ جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے، اسے دوسروں پر آنے والے حالات سے عبرت حاصل کرنے کی توفیق دیتا ہے، چنانچہ وہ اس شخص کے راستے پر چلتا ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے تائید اور مدد فرمائی، اور اس شخص کے راستے سے اجتناب کرتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا اور ذلیل و رسوا کیا۔
کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتا ہے: «وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ» اور یقینا اللہ اس شخص کی مدد کرے گا جو اس کے دین کی مدد کرے گا۔ بے شک اللہ بڑی قوت والا، زبردست غالب ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ ادا کریں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے، اور تمام معاملات کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
پس اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ اس شخص کی مدد کرے گا جو اس کے دین کی مدد کرے گا۔ اور اللہ کے دین کی مدد سے مراد اس کی کتاب، اس کے دین اور اس کے رسول کی مدد کرنا ہے، نہ کہ اس شخص کی مدد کرنا جو اللہ کے نازل کردہ حکم کے علاوہ فیصلے کرتا ہے اور ایسی باتیں کرتا ہے جن کا اسے علم نہیں۔
کیونکہ اگر حاکم دیندار ہو، لیکن علم کے بغیر فیصلہ کرے، تو وہ اہل جہنم میں سے ہے۔ اور اگر وہ عالم ہو، لیکن جس حق کو جانتا ہے اس کے خلاف فیصلہ کرے، تو وہ بھی اہل جہنم میں سے ہے۔ اور اگر وہ نہ عدل کے ساتھ فیصلہ کرے اور نہ علم کے ساتھ، تو اس کے اہل جہنم میں سے ہونے کا زیادہ امکان ہے۔ یہ حکم اس صورت میں ہے جب کسی ایک شخص کے حق میں کسی مخصوص مقدمے میں فیصلہ کیا جائے۔
لیکن اگر کوئی شخص مسلمانوں کے دین کے بارے میں عمومی حکم جاری کر دے، اور حق کو باطل، باطل کو حق، سنت کو بدعت، بدعت کو سنت، معروف کو منکر اور منکر کو معروف بنا دے، نیز جس چیز کا اللہ اور اس کے رسول نے حکم دیا ہے اس سے لوگوں کو روک دے، تو یہ ایک بالکل دوسری نوعیت کا معاملہ ہے۔ اس کا فیصلہ رب العالمین، رسولوں کے معبود اور روز جزا کے مالک کے سپرد ہے۔
وہی ذات جس کے لیے دنیا و آخرت میں تمام تعریفیں ہیں، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَىٰ وَالْآخِرَةِ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ» اسی کے لیے دنیا اور آخرت میں تمام تعریفیں ہیں، اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
اور فرمایا: «الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا» وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا، تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے، اور اللہ گواہی دینے کے لیے کافی ہے۔ تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں، اور اللہ تعالیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم، آپ کی آل اور آپ کے صحابہ پر رحمتیں اور سلامتی نازل فرمائے۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ایک دوسرے مقام پر مزید فرماتے ہیں: «نُسَخُ هَذِهِ التَّوْرَاةِ مُبَدَّلَةٌ لَا يَجُوزُ الْعَمَلُ بِمَا فِيهَا، وَمَنْ عَمِلَ الْيَوْمَ بِشَرَائِعِهَا الْمُبَدَّلَةِ وَالْمَنْسُوخَةِ فَهُوَ كَافِرٌ» تورات کے موجودہ نسخے تبدیل شدہ ہیں، ان میں موجود احکام پر عمل کرنا جائز نہیں، اور جو شخص آج اس کے تبدیل شدہ اور منسوخ شدہ احکام پر عمل کرے، وہ کافر ہے۔
حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «قَالُوا: وَقَدْ جَاءَ الْقُرْآنُ وَصَحَّ الْإِجْمَاعُ بِأَنَّ دِينَ الْإِسْلَامِ نَسَخَ كُلَّ دِينٍ كَانَ قَبْلَهُ، وَأَنَّ مَنِ الْتَزَمَ مَا جَاءَتْ بِهِ التَّوْرَاةُ وَالْإِنْجِيلُ وَلَمْ يَتَّبِعِ الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ كَافِرٌ، وَقَدْ أَبْطَلَ اللَّهُ كُلَّ شَرِيعَةٍ كَانَتْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَسَائِرِ الْمِلَلِ، وَافْتَرَضَ عَلَى الْجِنِّ وَالْإِنْسِ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ؛ فَلَا حَرَامَ إِلَّا مَا حَرَّمَهُ الْإِسْلَامُ، وَلَا فَرْضَ إِلَّا مَا أَوْجَبَهُ الْإِسْلَامُ»
علماء نے کہا ہے کہ قرآن نازل ہو چکا ہے اور اس بات پر اجماع ثابت ہو چکا ہے کہ دین اسلام نے اپنے سے پہلے کے تمام ادیان کو منسوخ کر دیا ہے، اور جو شخص تورات اور انجیل کے لائے ہوئے احکام کو لازم پکڑے اور قرآن کی پیروی نہ کرے، وہ کافر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے تورات، انجیل اور دیگر تمام ادیان میں موجود ہر شریعت کو منسوخ کر دیا ہے اور جنوں اور انسانوں پر شریعت اسلامیہ کے احکام فرض کر دیے ہیں۔ لہٰذا کوئی چیز حرام نہیں سوائے اس کے جسے اسلام نے حرام قرار دیا ہو، اور کوئی چیز فرض نہیں سوائے اس کے جسے اسلام نے فرض قرار دیا ہو۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «مَنْ تَرَكَ الشَّرْعَ الْمُحْكَمَ الْمُنَزَّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ الْأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ، وَتَحَاكَمَ إِلَى غَيْرِهِ مِنَ الشَّرَائِعِ الْمَنْسُوخَةِ؛ كَفَرَ. فَكَيْفَ بِمَنْ تَحَاكَمَ إِلَى الْيَاسَقِ وَقَدَّمَهَا عَلَيْهِ؟ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ كَفَرَ بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِينَ»
جس شخص نے اس محکم شریعت کو چھوڑ دیا جو خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھی، اور اس کے بجائے منسوخ شدہ شریعتوں کے مطابق فیصلے کروائے، تو وہ کافر ہو گیا۔ پھر اس شخص کا کیا حال ہوگا جو یاسق کے مطابق فیصلے کروائے اور اسے شریعت محمدیہ پر مقدم رکھے؟ جس نے ایسا کیا، وہ مسلمانوں کے اجماع کے مطابق کافر ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 50 کی تفسیر میں فرماتے ہیں: «يُنْكِرُ تَعَالَى عَلَى مَنْ خَرَجَ عَنْ حُكْمِ اللَّهِ الْمُحْكَمِ الْمُشْتَمِلِ عَلَى كُلِّ خَيْرٍ، النَّاهِي عَنْ كُلِّ شَرٍّ، وَعَدَلَ إِلَى مَا سِوَاهُ مِنَ الْآرَاءِ وَالْأَهْوَاءِ وَالِاصْطِلَاحَاتِ الَّتِي وَضَعَهَا الرِّجَالُ، بِلَا مُسْتَنَدٍ مِنْ شَرِيعَةِ اللَّهِ ... وَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَهُوَ كَافِرٌ يَجِبُ قِتَالُهُ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى حُكْمِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَلَا يَحْكُمَ سِوَاهُ فِي قَلِيلٍ وَلَا كَثِيرٍ»
اللہ تعالیٰ اس شخص کا انکار فرماتا ہے جو اللہ کے محکم حکم سے نکل جائے، جو ہر خیر کو شامل اور ہر شر سے روکنے والا ہے، اور اس کے بجائے لوگوں کی آراء، خواہشات اور ان خود ساختہ اصطلاحات کی طرف رجوع کرے جنہیں لوگوں نے اللہ کی شریعت کی کسی دلیل و بنیاد کے بغیر وضع کیا ہے۔ اور ان میں سے جس شخص نے ایسا کیا، وہ کافر ہے، اس سے قتال کرنا واجب ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی طرف واپس آ جائے، پھر وہ کسی بھی چھوٹے یا بڑے معاملے میں ان کے علاوہ کسی دوسرے کے حکم کے مطابق فیصلہ نہ کرے۔
شارح عقیدہ طحاویہ ابن ابی العز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وَهُنَا أَمْرٌ يَجِبُ أَنْ يُتَفَطَّنَ لَهُ، وَهُوَ أَنَّ الْحُكْمَ بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ قَدْ يَكُونُ كُفْرًا يَنْقُلُ عَنِ الْمِلَّةِ، وَقَدْ يَكُونُ مَعْصِيَةً كَبِيرَةً أَوْ صَغِيرَةً، وَيَكُونُ كُفْرًا: إِمَّا مَجَازِيًّا، وَإِمَّا كُفْرًا أَصْغَرَ، عَلَى الْقَوْلَيْنِ الْمَذْكُورَيْنِ، وَذَلِكَ بِحَسَبِ حَالِ الْحَاكِمِ: فَإِنَّهُ إِنِ اعْتَقَدَ أَنَّ الْحُكْمَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ غَيْرُ وَاجِبٍ، وَأَنَّهُ مُخَيَّرٌ فِيهِ، أَوِ اسْتَهَانَ بِهِ، مَعَ تَيَقُّنِهِ أَنَّهُ حُكْمُ اللَّهِ؛ فَهَذَا كُفْرٌ أَكْبَرُ، وَإِنِ اعْتَقَدَ وُجُوبَ الْحُكْمِ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ، وَعَلِمَهُ فِي هَذِهِ الْوَاقِعَةِ، وَعَدَلَ عَنْهُ، مَعَ اعْتِرَافِهِ بِأَنَّهُ مُسْتَحِقٌّ لِلْعُقُوبَةِ؛ فَهَذَا عَاصٍ، وَيُسَمَّى كَافِرًا كُفْرًا مَجَازِيًّا أَوْ كُفْرًا أَصْغَرَ، وَإِنْ جَهِلَ حُكْمَ اللَّهِ فِيهَا، مَعَ بَذْلِ جُهْدِهِ وَاسْتِفْرَاغِ وُسْعِهِ فِي مَعْرِفَةِ الْحُكْمِ وَأَخْطَأَهُ؛ فَهَذَا مُخْطِئٌ، لَهُ أَجْرٌ عَلَى اجْتِهَادِهِ، وَخَطَؤُهُ مَغْفُورٌ»
یہاں ایک ایسی بات ہے جسے اچھی طرح سمجھ لینا ضروری ہے، اور وہ یہ کہ اللہ کے نازل کردہ حکم کے علاوہ کسی دوسرے حکم کے مطابق فیصلہ کرنا کبھی ایسا کفر ہو سکتا ہے جو انسان کو ملت اسلامیہ سے خارج کر دیتا ہے، اور کبھی وہ کبیرہ یا صغیرہ گناہ ہو سکتا ہے۔ اور یہ کفر کبھی مجازی ہوتا ہے اور کبھی اصغر، جیسا کہ ان دونوں اقوال میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کا دارومدار فیصلہ کرنے والے کی حالت پر ہے۔
چنانچہ اگر وہ یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ اللہ کی نازل کردہ شریعت کے مطابق فیصلہ کرنا واجب نہیں، اور اسے اس معاملے میں اختیار حاصل ہے، یا وہ اس حکم کو معمولی سمجھتا ہو، باوجود اس کے کہ اسے یقین ہو کہ یہ اللہ کا حکم ہے، تو یہ کفر اکبر ہے۔
اور اگر وہ یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ اللہ کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ کرنا واجب ہے، اور اس مخصوص معاملے میں اللہ کے حکم کو بھی جانتا ہو، لیکن اس کے باوجود اس سے اعراض کرے، جبکہ وہ اس بات کا اعتراف بھی کرتا ہو کہ وہ سزا کا مستحق ہے، تو ایسا شخص گناہ گار ہے، اور اس کے کفر کو مجازی کفر یا کفر اصغر کہا جاتا ہے۔
اور اگر وہ اس معاملے میں اللہ کے حکم سے ناواقف ہو، لیکن حکم معلوم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش اور صلاحیت صرف کر دے، پھر اس سے غلطی ہو جائے، تو ایسا شخص خطا کرنے والا ہے، اسے اپنے اجتہاد پر اجر ملے گا اور اس کی غلطی معاف کر دی جائے گی۔
شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
«وَيَدْخُلُ فِي الْقِسْمِ الرَّابِعِ: مَنِ اعْتَقَدَ أَنَّ الْأَنْظِمَةَ وَالْقَوَانِينَ الَّتِي يَسُنُّهَا النَّاسُ، أَفْضَلُ مِنْ شَرِيعَةِ الْإِسْلَامِ، أَوْ أَنَّهَا مُسَاوِيَةٌ لَهَا، أَوْ أَنَّهُ يَجُوزُ التَّحَاكُمُ إِلَيْهَا، وَلَوِ اعْتَقَدَ أَنَّ الْحُكْمَ بِالشَّرِيعَةِ أَفْضَلُ، أَوْ أَنَّ نِظَامَ الْإِسْلَامِ لَا يَصْلُحُ تَطْبِيقُهُ فِي الْقَرْنِ الْعِشْرِينَ، أَوْ أَنَّهُ كَانَ سَبَبًا فِي تَخَلُّفِ الْمُسْلِمِينَ، أَوْ أَنَّهُ يُحْصَرُ فِي عِلَاقَةِ الْمَرْءِ بِرَبِّهِ دُونَ أَنْ يَتَدَخَّلَ فِي شُؤُونِ الْحَيَاةِ الْأُخْرَى.
وَيَدْخُلُ فِي الْقِسْمِ الرَّابِعِ: أَيْضًا مَنْ يَرَى أَنَّ إِنْفَاذَ حُكْمِ اللَّهِ فِي قَطْعِ يَدِ السَّارِقِ، أَوْ رَجْمِ الزَّانِي الْمُحْصَنِ لَا يُنَاسِبُ الْعَصْرَ الْحَاضِرَ.
يَدْخُلُ فِي ذَلِكَ أَيْضًا: كُلُّ مَنِ اعْتَقَدَ أَنَّهُ يَجُوزُ الْحُكْمُ بِغَيْرِ شَرِيعَةِ اللَّهِ فِي الْمُعَامَلَاتِ، أَوِ الْحُدُودِ، أَوْ غَيْرِهِمَا، وَإِنْ لَمْ يَعْتَقِدْ أَنَّ ذَلِكَ أَفْضَلُ مِنْ حُكْمِ الشَّرِيعَةِ، لِأَنَّهُ بِذَلِكَ يَكُونُ قَدِ اسْتَبَاحَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ إِجْمَاعًا، وَكُلُّ مَنِ اسْتَبَاحَ مَا حَرَّمَ اللَّهُ مِمَّا هُوَ مَعْلُومٌ مِنَ الدِّينِ بِالضَّرُورَةِ، كَالزِّنَى، وَالْخَمْرِ، وَالرِّبَا، وَالْحُكْمِ بِغَيْرِ شَرِيعَةِ اللَّهِ فَهُوَ كَافِرٌ بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِينَ»
چوتھی قسم میں وہ شخص بھی داخل ہے جو یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ لوگوں کے بنائے ہوئے نظام اور قوانین شریعت اسلامیہ سے بہتر ہیں، یا وہ ان کے برابر ہیں، یا ان کے مطابق فیصلے کروانا جائز ہے، اگرچہ اس کا یہ عقیدہ ہو کہ شریعت کے مطابق فیصلہ کرنا بہتر ہے۔
اسی طرح وہ شخص بھی اس قسم میں داخل ہے جو یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ بیسویں صدی میں اسلامی نظام کو نافذ کرنا مناسب نہیں، یا یہ کہ مسلمانوں کے پسماندہ ہونے کا سبب اسلامی نظام ہے، یا یہ کہ اسلام کو صرف بندے اور اس کے رب کے باہمی تعلق تک محدود رکھا جائے اور اسے زندگی کے دوسرے معاملات میں مداخلت کا حق نہ دیا جائے۔
چوتھی قسم میں وہ شخص بھی داخل ہے جو یہ سمجھتا ہو کہ چور کا ہاتھ کاٹنے یا شادی شدہ زانی کو رجم کرنے کے اللہ تعالیٰ کے حکم کو نافذ کرنا موجودہ دور کے مناسب نہیں ہے۔
اسی طرح اس میں ہر وہ شخص بھی داخل ہے جو یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ معاملات، حدود یا ان کے علاوہ دیگر امور میں اللہ تعالیٰ کی شریعت کے سوا کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا جائز ہے، اگرچہ اس کا یہ عقیدہ نہ ہو کہ وہ دوسرا قانون شریعت کے حکم سے بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسا شخص اس چیز کو حلال قرار دے رہا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اجماعا حرام قرار دیا ہے۔
اور جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ کسی ایسی چیز کو حلال قرار دے جس کی حرمت دین میں بدیہی طور پر معلوم ہو، مثلا زنا، شراب، سود اور اللہ تعالیٰ کی شریعت کے علاوہ کسی دوسرے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا، تو وہ مسلمانوں کے اجماع کے مطابق کافر ہے۔
[نقلا من موقعه على شبكة الانترنت]
والله أعلم، وصلى الله على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا۔